Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کے لیئے روحانی حل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

احساس کمتری اور احساس برتری
میں احساس کمتری اور احساس برتری دونوں سے دوچار ہوں۔ انتہاپسندی میرے اندر زیادہ ہے۔ اس طبیعت کی وجہ سے ملک کے بدلتے حالات ہوںیا گھریلو باتیں‘ دونوں میرے اوپر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔ بہت جلدباز ہوں اور جلدبازی میں غلط فیصلے کر بیٹھتا ہوں۔ ذہن ایک منٹ کیلئے بھی خالی نہیں ہوتا۔ کچھ نہ کچھ سوچتا رہتا ہوں۔ پوری رات‘ خواب دیکھتا رہتا ہوں جو بہت طویل ہوتے ہیں۔ طبیعت میں استقلال اور ثابت قدمی نہیں ہے۔ اچانک ارادہ تبدیل کردیتا ہے۔ (مصور علی‘ کراچی)

جواب: اکثر اوقات اعصابی کمزوری کی وجہ سے انسان بہت جلد اپنے حواس پرقابو کھوبیٹھتا ہے جب ایسا ہوتا ہے تو انسان درست فیصلے کے قابل نہیں رہتا یا جلدبازی میں غلط اقدام کربیٹھتا ہے اس کمزوری پر قابو پانے کے طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ قوت ارادی استعمال کرتے ہوئے ہر کام اور ہر بات سے پہلے کچھ دیر وقفہ دیا جائے اور ہرحال میں غصے سے دور رہا جائے۔ زیادہ اور بے معنی گفتگو سے پرہیز کیا جائے۔ اس کے ساتھ نماز فجر کے بعد پانی پر گیارہ بار یَاوَدُوْدُ دم کرکے پانی تین سانسوں میں پی لیں۔ رات سونے سے پہلے آرام دہ حالت میں بیٹھ کر کمر سیدھی رکھتے ہوئے آنکھیں بند کرلیں اور تصور کریں کہ تمام عالم ایک سمندر ہے جس میں آپ ڈوبے ہوئے ہیں۔ پندرہ منٹ تصور کرنے کے بعد سوجائیں۔
غیرشادی شدہ بھائی

والدین کو فوت ہوئے سولہ سال گزر گئے ہیں۔ تین بھائی شادی شدہ اور ایک غیرشادی شدہ ہے۔ میں تین سالوں سے اس کی شادی کی کوشش کررہی ہوں لیکن کسی طرح شادی نہیں ہوتی۔ ایک سال پہلے اس کی شادی کی بات طے ہوگئی۔ شادی سے ایک روز پہلے لڑکی والوں نے انکار کردیا۔ ہم نے ان سے بہت پوچھا لیکن انہوں نے وجہ بتانے سے انکار کردیا اور اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ اس کے بعد بھی دو تین جگہوں پر بات طے ہوگئی اور صرف تاریخ کا تعین باقی تھا کہ انکار ہوگیا۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر کیا خطا ہم سے سرزد ہوگئی ہے کہ اس طرح کے حالات پیش آرہے ہیں۔ (جویریہ‘لاہور)
جواب: وہم سے گریز کریں۔ بھائی سے کہیں کہ وہ نماز عشاء کے بعد آیت کریمہ ایک تسبیح اور نماز فجر کے بعد یَابَدِیْعُ ایک تسبیح پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے فضل و کرم کی دعا مانگا کرے۔ اپنی عملی زندگی میں احتیاط‘ توازن‘ حقوق کی ادائیگی کا خیال رکھے۔ انشاء اللہ مسائل سے حل کا راستہ سامنے آجائیگا۔
دوستی کا خیال

ہمارے بھائی اپنے ایک دوست سے بہت متاثر ہیں۔ دوست کا حال یہ ہے کہ وہ بھائی سے وہ گرم جوشی نہیں دکھاتا جو بھائی اس کیلئے اپنے عمل میں رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود بھائی اپنے دوست کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اس سے بہت مرعوب ہیں۔ دفتر سے گھر آتے ہی فوراً اس کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور پھر رات گئے ان کی واپسی ہوتی ہے۔ گھر والوں کا خیال ہے کہ وہ دوست خود غرض ہے پھر بھی بھائی اس کے گرویدہ ہیں۔ اگر بھائی کا یہی حال رہا تو وہ ضرور کوئی نہ کوئی نقصان اٹھائیں گے۔
جواب: رات کو جب بھائی سوجائیں تو گھر کا کوئی فرد ایک تسبیح اسم یَابَدِیْعُ پڑھ کر بھائی کی شکل کا تصور کرکے دم کردیا جائے۔ انشاء اللہ بھائی کی طبیعت اعتدال و توازن کی طرف مائل ہوجائے گی۔ گھروالوں کو بھی چاہیے کہ بھائی سے بحث مباحثہ نہ کریں اور بدستور محبت و التفات کا رویہ ان سے قائم رکھیں۔
ایک بے چینی

گزرے ہوئے بہت سے واقعات و حالات زیادہ ترذہن میں گردش کرتے رہتے ہیں۔ بہت سی باتوں پر یا بہت سے فیصلوں پرکف افسوس ملتا ہوں۔ ان خیالات سے دل  دماغ مجروح ہوجاتے ہیں اور ایک بے چینی پورے وجود میں سرایت کرجاتی ہے۔ رات سوتے میں خواب بھی پریشان کن دکھائی دیتے ہیں۔ خواب میں زیادہ تر عورتوں کو دیکھتی ہوں لیکن ان کے عزائم و ارادے اچھے محسوس نہیں ہوتے۔ وہ میری دشمن دکھائی دیتی ہیں میں کسی نہ کسی طرح ان سے پیچھا چھڑانے میں کامیاب ہوجاتی ہوں۔ دوران خواب کوئی قوت وزن کی صورت میں جسم پر مسلط ہوجاتی ہے اور میں حرکت نہیں کرسکتی۔(فاطمہ جمشید‘ اسلام آباد)
جواب: نماز فجر اور نمازمغرب کے بعد دس پندرہ منٹ تک چلتے پھرتے دل ہی دل میں اللہ اللہ کا ذکر کیا کریں۔ نماز عشاء کے بعد سورۂ توبہ کی آخری آیت گیارہ بار پڑھ کر اس کے معنی کو بھی دل میں دہرائیں۔ غذا کا بھی خیال رکھیں۔ متوازن غذا اعتدال کے ساتھ وقت پر کھائیں۔ گھر میں پھول پودے لگا کر ان کی نگہداشت کریں۔
نہایت اہم مسئلہ

میرے لیے یہ مسئلہ نہایت اہم ہے۔ میں اپنے اعصاب و حواس پر قابو پانے میں ناکام رہتا ہوں۔ طبیب کہتے ہیں کہ تمہیں بلڈپریشر کا مرض ہے۔ دفتر میں جب کسی کام کیلئے مجھے کہہ دیا جاتا ہے تو وہ کام کرتے ہوئے میرے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں۔ ٹھنڈے پسینے آنے لگتے ہیں۔ دل کی دھڑکنیں بہت تیز ہوجاتی ہیں۔ بولتا ہوں تو آواز کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے یا آواز گھٹ کر رہ جاتی ہے۔ ان حالات میں ذہن بھی پوری طرح کام نہیں کرتا۔ سیدھی بات بھی غلط کر بیٹھتا ہوں۔ ایک نامعلوم ڈر ہروقت دل و دماغ میں موجود رہتا ہے۔ (فاروق احمد‘ کوئٹہ)
جواب: بلڈپریشر کے علاوہ آپ اعصابی کمزوری میں مبتلا ہیں۔ بلڈپریشر کو ہر حال میں قابو میں رکھنے کی تدبیر کریں اور طبیب کے مشورہ پر پوری طرح عمل کریں۔ نروس ہونے کی کیفیت کے ازالے کیلئے آپ علاج کرائیں۔ رات سونے سے پہلے اور صبح ناشتہ سے قبل آرام دہ حالت میں کمر سیدھی رکھتے ہوئے بیٹھ کر آہستگی سے سانس اندر لیں اور باہر نکالیں اور توجہ سانس پر سے ہٹنے نہ دیں۔ سانس کا عمل متواتر دس پندرہ منٹ تک جاری رکھیں۔ رات سونے سے پہلے سورۂ آل عمران کی دوسری آیت اکیس بار پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔ علاج پر سب سے زیادہ توجہ دیں۔
ایک جسمانی عیب

میری عمر بیس سال ہے اور میں نے بی اے کا امتحان دیا ہے۔ میرے اندر احساس کمتری بہت زیادہ ہے۔ ایک جسمانی عیب نے اس میں مزید گہرائی پیدا کردی ہے میں کسی سے بات نہیں کرسکتی اور سمجھ میں نہیں آتا کہ کروںتو کیا بات کروں؟ ذرا سی بات پر احساس کمتری غالب آجاتا ہے۔ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں تو صدمہ بڑھ جاتا ہے۔ لوگ مجھے ناسمجھ سمجھتے ہیں کسی سے اپنی بات تسلیم نہیں کراسکتی۔ ان حالات نے مایوسی بڑھا دی ہے کبھی کبھی تو زندہ رہنے سے دل بھرجاتا ہے جبکہ میں چاہتی ہوں کہ نارمل لوگوں کی طرح زندگی گزاروں۔ (درخشاں حیات)
جواب: آپ یہ توقع نہ رکھیں کہ ہر شخص آپ کی مرضی کے مطابق عمل کرے۔ آپ اپنے کام میں مشغول رہیں اور اسے پورا کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور استعمال کرنے کی بھرپور کوشش و مشق کریں۔ اپنی قوت ارادی کو ایک نقطے پر مرکوز کرنے کی کوشش کریں۔ رات سونے سے پہلے کسی پوری توجہ و یکسوئی کے ساتھ سورۂ آل عمران کی دوسری آیت‘ دس پندرہ منٹ تک پڑھا کریں۔ انشاء اللہ آپ کو اپنے مسائل کے حل میں بہت آسانی حاصل ہوجائے گی۔
دماغ پر خول

مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دماغ کے اوپر ایک خول ساچڑھ گیا ہے جس کے اندر میری صلاحیتیں اور دماغی قوتیں مقید ہوکر رہ گئی ہیں۔ یادداشت بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔ بات کرتے ہوئے رک رک کر بولنا پڑتا ہے اور لوگوں کے نام اچانک ذہن سے نکل جاتے ہیں۔ ذہن اس تیزی سے کام نہیں کرتا جیسے پہلے کام کرتا تھا۔ ایک بے خیالی سی طاری رہتی ہے۔ (مشاق احمد‘ کوئٹہ)
جواب: علی الصبح نماز فجر ادا کرتے ہی افق پر نمودار ہونے والی روشنی کو دس منٹ تک پوری توجہ سے نگاہیں جما کر دیکھیں‘ اس دوران یَارَحِیْمُ کا ورد دل ہی دل میں کرتے رہیں۔ ہلکی  روشنی کو دیکھیں‘ براہ راست سورج یا اس کے گرد موجود تیز روشنی کو دیکھنے سے احتراز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ شام کو کوئی مناسب کھیل حسب حال کھیلیں یا تیز قدموں سے چلیں۔ علاوہ ازیں متوازن خوراک کا بھی خیال رکھیں۔ چند دانے بادام گری روزانہ کھالیا کریں۔
دل و دماغ پر بوجھ

میں نے چند سال پہلے ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی اور اسے حاصل ہونے والی رقم کاروبار میں لگادی لیکن کاروبار میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہورہی جس سے دل و دماغ پر اس وقت بوجھ رہتا ہے۔ مختلف باتیں ذہن میں گردش کرتی رہتی ہیں۔ سوچ رہا ہوں کہ کاروبار اور دکان تبدیل کرلوں۔ (نذیرحسین‘ ملتان)
جواب: اسی کارمعاش میں مختلف تدابیر و طریقے استعمال کریں۔ جلد اور بارہا تبدیلی سے حتیٰ الوسع گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ نماز فجر کے بعد سات بار آیۃ الکرسی اور ایک تسبیح یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ کی پڑھ کر دعا کریں۔ کاروبار شروع کرنے سے پہلے سورۂ کوثر اور سورۂ اخلاص ایک ایک بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں اللہ تعالیٰ وسائل و اسباب میں فراوانی عطافرمائیں گے۔
بیمار بھائی

بڑے بھائی کی بیماری نے سب کو پریشان و حیران کردیا ہے۔ دو سال قبل بھائی کے جگر پر ورم آگیا تھا اور پھر یہ بیماری آہستہ آہستہ ختم ہوگئی۔ کچھ عرصہ قبل ٹخنوں کی ہڈیوں میں درد ہوگیا جو ابھی بھی جاری ہے۔ علاج جاری ہے لیکن ابھی تک بہت زیادہ فرق نہیں پڑا ہے۔ ان کا ذہن بھی کمزور ہوگیا ہے۔ بہت سی باتیں بھول جاتے ہیں جلد غصے میں آجاتے ہیں۔ ہنستے بالکل نہیں صرف مسکرا دیتے ہیں۔ مزاج میں چڑچڑاپن بھی زیادہ آگیا ہے۔ (ابراہیم‘ لاہور)
جواب :علاج پر مکمل توجہ دیں‘ صبح و شام پانی پر سورۂ فاتحہ کے بعد یَااَللہ یَارَحْمٰنُ ایک سو ایک بار اور سورۂ کہف کی آیت نمبر 109 تین باردم کرکے پانی بھائی کو پلایا کریں۔ علاوہ ازیں صبح اور رات کو اسماء یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ  اکیس بار پڑھ کر بھائی کے سر پر دم کردیا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے بھائی کو شفائے کاملہ جلد عطا فرمادیں۔
گھر کا ماحول

میری تین بیٹیاں ہیں‘ تینوں آپس میں ذرا ذرا سی بات پر لڑنے لگتی ہیں۔ شوہر کا حال یہ ہے کہ وہ بھی ذرا سی بات پر مجھے ڈانٹتے ہیں اور لڑنے لگتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بیٹیوں کے اندر بھی یہ عادت غیرشعوری طور پر دوسرے انداز میں ظاہر ہورہی ہے۔ گھر کا یہ ماحول دیکھ کر میں شدید ڈیپریشن میں مبتلا ہوجاتی ہوں۔ (نیلوفر‘ گجرات)
جواب: نماز فجر ادا کرنے کے بعد پانی پر گیارہ بار یَاوَدُوْدُ پڑھ کر دم کریں اور یہ پانی گھر کے سب افراد پی لیں۔ اس عمل کو کم از کم تین ماہ تک جاری رکھیں اور جن دنوں میں نہ پڑھ سکیں وہ شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ آپ صبر و حوصلے سے کام لیں اور شوہر سے لڑنے اور انہیں جواب دینے سے اجتناب کریں۔ انشاء اللہ فضل الٰہی شامل حال ہوگا۔
ابھی جان نکل جائیگی

یکایک دل گھبرانے لگتا ہے اور ٹانگوں کی طاقت ختم ہوجاتی ہے‘ سانس لینے میں بھی دشواری محسوس ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ابھی جان نکل جائیگی۔ طبی امتحانات کے بعد ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اعصابی دباؤ کی وجہ سے ایسا ممکن ہے۔ سکون اور طاقت کی دوائی کھارہی ہوں۔ ایک دن دوائیں چھوڑ دوں تو پھر وہی کیفیت شروع ہوجاتی ہے۔ مسلسل دواؤں کا استعمال طبیعت پر بار بن رہا ہے۔ (رومانہ شوکت‘ کوئٹہ)
جواب: رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو پشت کے بل لیٹ کر آنکھیں بند کرلیں۔ جسم کو زیادہ سے زیادہ ڈھیلا کریں۔ تصور کریں کہ آپ کے اوپر آسمان سے روشنیوں کی بارش ہورہی ہے۔ اس تصور کو قائم رکھیں یہاں تک کہ نیند آجائے دن کے اوقات میں چلتے پھرتے اور کام میں مشغول رہتے ہوئے یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کا ورد کرتی رہا کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد اعصابی صحت بحال ہوجائے گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 232 reviews.