Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کہیں ہم گستاخ قرآن تو نہیں…؟؟؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

میں نے بہت عرصہ پہلے ایک صاحب کاواقعہ پڑھا تھا۔ یہ صاحب بغداد کے رہنے والے تھے اور شراب کے رسیا تھے جب بھی بلکہ روزانہ شام میکدہ ہی میں گزارتے تھے رات گئے پینے پلانے سے فارغ ہوتے اور گھر کی طرف روانہ ہوجاتے تھے‘ نشے میں مدہوش لڑکھڑاتے بلکہ گرتے پڑتے بڑی مشکلوں سے گھر پہنچتے تھے۔
خدا کا کرنا ایک دن اسی حالت میں گھر کی طرف لڑکھڑاتے جارہے تھے کہ گرپڑے جب ہوش میں آئے تو زمین پر ایک کاغذکا پرزہ دکھائی دیا جس پر اللہ جل شانہٗ کا نام لکھا دیکھا تو نشہ ہرن ہوگیا جب وہ پرزہ اٹھانا چاہا توفوراً اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا اور سوچنے لگا کہا اسی ہاتھ سے تو نے پیالہ پکڑا تھا (پیمانہ شراب) اور اسی پلید ہاتھ سے تو اللہ جل شانہٗ کے مبارک نام کو اٹھائیگا یہ نہیں ہوسکتا اور اللہ میری رہنمائی فرما اور فوراً اللہ مہربان اس صاحب پر مہربان ہوگئے اور اس نے اپنے پٹکے کی لڑ جو کہ پیچھے کی طرف ہوتی ہے اس کاغذ کے پرزے پر گرائی اور مبارک نام کو پٹکے کی لڑ سے چھپا دیا اور اس پرزے کو ہاتھ لگائے بغیر اٹھاکر اپنے پٹکے میں اڑس لیا اور اب گھر کو روانہ ہوگئے اور گھر پہنچ کر سوگئے‘ غنودگی طاری ہونے کے بعد گہری نیند نے آگھیرا اور نیند کے مزے لوٹنے لگے اور پھر اللہ جل شانہٗ نے ایک اپنے مقرب بندے کو بذریعہ خواب آگاہ کیا کہ فلاں محلے کا ایک شخص جو کہ شراب کا عادی تھا اس کے اس عمل کی وجہ سے ہم نے جہنم کی آگ سے بچالیا۔ اللہ کامقرب بندہ جب نیند سے بیدار ہوا اور اس کا پہلا کام اس شخص کو ڈھونڈنے کیلئے نکلا شہر کے لوگ حضرت صاحب کو جانتے تھے ہر کوئی پوچھتا کہ آپ یہاں کیسے تشریف لائے ہیں آخر ان لوگوں کو جو کہ مذکورہ محلے کے رہائشی تھے اور اس مطلوبہ شخص کو جانتے تھے کہا کہ حضرت آپ کا اس شخص سے کیا کام آن پڑا وہ تو اچھا آدمی نہیں ہے وہ تو مختلف برائیوں کے علاوہ روزانہ میکدہ میں رات گئے تک پینے میں مصروف رہتا ہے بہرحال لوگوں نے اس شخص کا گھر بتا دیا بلکہ انہوں نے گھر کے دروازے پر دستک دی کچھ دیر کے بعد آواز آئی کون؟
اس صاحب نے جب کھڑکی سے جھانکا تو ایک دم مودب ہوکر باہر نکل کر لوگوں نے جب اس پوچھنے والے کو دیکھا تو یہ صاحب مشہور زمانہ بغداد کے عالم و فاضل بزرگ ہستی تھے انہیں دیکھ کر شرابی انتہائی احترام سے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوگئے اور بڑی مشکل سے گویا ہوئے کہ حضرت مجھے بدکار گنہگار سے آپ کا کیا کام آن پڑا؟بزرگ نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ اس نام اور اس علاقہ کا نام دکھلایا گیا کہ اللہ نے تجھے معاف کردیا ہے پتہ نہیں تم نے کونسا ایسا کام کیا کہ اللہ مہربان کی مہربانی سے تیرے سارے گناہ معاف کردئیے گئے مجھے بتاؤ کہ تم نے کیا عمل کیا کہ اللہ جل شانہٗ تم پر مہربان ہوئے؟ شرابی صاحب تو بڑی حیرانگی سے دیکھتے رہ گئے اور سوچنے لگے کہ مجھ سے تو کبھی کوئی بھلائی کا کام ہوا ہی نہیں اور جب اسے اس واقعے کا خیال آیا کہ وہ اللہ تو اس چھوٹی اور معمولی چیز اور عمل کیلئے معافی عطا کرتا ہے اور وہ صاحب دھڑام سے گر پڑے اور پھر ان کی لاش کے گرد لوگ جمع تھے ۔(یہ ان دنوں کی بات ہے کراچی سے ایک اخبار نکلتا تھا اس میں قرآنی آیت کا ترجمہ سنگل کالم 3تا4 تک ہوتا تھا) یہ بازاروں اور گلیوں میں پڑے ملتا رہتا اور اسی طرح کئی سال گزر گئے اور مذکورہ اخبار بعد میں بند ہوگیا۔ مگر یہ میرے والا سلسلہ مسلسل جاری اور کسی نہ کسی موڑ پر قرآنی آیت یا آیت کا تجمہ مل جاتا لیکن ایک دن میں رات دیر سے گھر جارہا تھا کہ میرے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک بہت بڑی نالی (پورے علاقے کا پانی اس نالی سے ہوکر جاتا ہے) تھی میں بازار میں ناگاہ میری ایک پورے اخبار پر نظر پڑی اور قریب سے دیکھا تو کوئی خاص مذہبی ایڈیشن تھا۔ باہرکا صفحہ تھا جس پر بہت ہی جلی حروف میں قرآن عظیم الشان کی آیت مبارکہ درج تھی میں نے جب دیکھا تو میرے ہوش اڑ گئے میں تقریباً لرز گیا‘ انتہائی غم اور دکھی حالت میں وہ اخبار اٹھایا اور کافی دیر تک روتا رہا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 236 reviews.