Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کتنے عظیم ہیں یہ بے زبان؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

ایک  دفعہ میں ایک بچی کو سکول چھوڑنے جارہی تھی کہ واپسی پر ایک چھوٹا سا چڑیا کا بچہ گلی میں بیٹھا ملا۔ میں نے ا سے پکڑا اور گھر لے گئی اور اسے ایک جالی دار ٹوکری میں بند کردیا اور اسے دانہ دنکا بھی ڈالا‘ پکڑا اس لیے تھا کہ وہ اڑنے کے قابل نہیں تھا کہیں کوئی بلی نہ کھاجائے یا کسی کے پاؤں کے نیچے آکر نہ مرجائے۔ بچے دیکھ کر خوش ہونگے اور کھیلیں گے۔ لیکن بچے کو صحن میں ٹوکری کے نیچے بند کرتے ہوئے کچھ چڑیوں نے دیکھ لیا تھا لہٰذا چند چڑیوں نے مسلسل ٹوکری کے پاس احتجاج کیا‘ خوب شور مچایا‘ ٹوکری کے گرد گھومتی پھرتی رہیں آخر میں نے سوچا یہ بچہ پکڑنے اور بند کرنے کی وجہ سے پریشان ہے لہٰذا میں نے بچہ کو آزاد کردیا۔ انہوں نے تقریباً آدھا گھنٹہ بچہ کو اڑنا سکھایا‘ پھر اڑا کر ساتھ لے گئیں۔
لیکن! میں آج تک سوچتی ہوں ہم سے یہ بے زبان پرندے اور حیوان بہتر ہیں جو دُکھ سکھ‘ مصیبت اور ظلم کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں‘ احتجاج کرتے ہیں اور احساس بھی کرتے ہیں لیکن ہم…! انسان عقل و شعور رکھتے ہوئے ہر برائی‘ ظلم‘ بدی‘ نا انصافی کو نہ برا سمجھتے ہیں‘ نہ کسی کی مدد کرنے کو تیار ہیں‘ خودغرضی‘ نفس پرستی‘ اذیت دینا‘ اذیت میں انسان کو دیکھ کر خوش ہونا ہمارا شیوہ بنتا جارہا ہے جبکہ کسی شاعر نے انسان کا مقصدحیات کچھ یوں بیان کیا ہے:۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں
ورنہ اطاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
کاش! ہر مسلمان اس طرح کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرے‘ یہ عاجزی و انکساری بہت بڑی دولت ہے جس کو ہر نبی اور ولی نے اپنایا اور آخرت میں یہ بخشش کا سامان بھی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 249 reviews.