Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رحمت خداوندی اور ہمارے گناہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

ایک بزرگ نے فرمایا کہ کراچی کے ایک کروڑ انسانوں کا پیشاب و نجاست سمندر میں جاتا ہے۔ ایک موج آتی ہے اور سب کو پاک کردیتی ہے۔ سمندر کی ایک موج میں اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دیدی ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے غیرمحدود سمندر کی ایک موج ہمارے گناہوں کو کیسے پاک نہ کردے گی۔ لہٰذا کسی بھی حالت میں رحمت خداوندی سے مایوسٍ نہ ہوں۔
 حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ میری ایک بیٹی ہے جس سے مجھے بہت محبت ہے میں اس کا نکاح کیسے آدمی سے کروں؟
آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اس کی شادی کیسی ایسے آدمی سے کرو جو اللہ سے ڈرتا ہو‘ کیونکہ اس طرح کے آدمی کو اگر آپ کی بیٹی سے محبت ہوگی تو اس کی عزت کرے گا‘ نفرت ہوگی تو اس پر ظلم نہیں کرے گا۔ رشتوں کے متعلق شریعت کا یہی معیار ہے کہ دین اور تقویٰ کو پیش نظر رکھا جائے کہ حسن و جمال اور مال و دولت ختم ہونے والی چیزیں ہیں جبکہ دینداری باقی رہنے والی ہے۔
دنیا کی محبت چند روزہ ہے چونکہ دن دنوں کی بہار اور دھوکہ کا سامان ہے یہاں کی کھیل کود آرائش و زیبائش مال و دولت سب کچھ فانی اور ناپائیدار ہے۔ دنیا کی مثال اس کھیتی کی سی ہے جو پہلے سرسبز و شاداب ہوتی ہے۔ پھر زرد ہوتی ہے اور آخر کار کٹ کر چورا چورا ہوجاتی ہے۔دنیا عمل کیلئے۔۔۔۔۔ قبر آرام کیلئے۔۔۔۔ اور جنت راحت کیلئے ہے۔ حقیقی شکر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو فرمانبرداری میں استعمال کیا جائے۔ہروقت دنیا کی فکر روح کو مردہ اور آخرت کی فکر روح کو جالا بخشتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت بخشش کے بہانے ڈھونڈتی ہے۔ اپنے نفس سے خیرخواہی یہی ہے کہ اسے اللہ کی فرمانبرداری میں مصروف رکھا جائے۔ علم و معرفت کا ثمر یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو پہچان لے۔ طلاق سے اللہ کا عرش ہل جاتا ہے اور دو خاندانوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔ عقلمندی یہی ہے کہ عقل شریعت کے تابع فرمانبردار ہوجائے۔ اصلاح کا آسان طریقہ یہی ہے کہ صحیح اللہ والوں کی محبت کو لازم کرلیا جائے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 257 reviews.