Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

یَابَاسِطُ‘یَافَتَّاحُ‘ یَاکَرِیْمُ
نارمل ڈیلیوری کا آزمودہ عمل: یہ تین الفاظ کن مقاصد کیلئے مفید ہیں اس کے کیا مشاہدات و تجربات ہیں؟ کیا کمالات و فوائد ہیں؟ کچھ بیان کررہا ہوں‘ توجہ فرمائیں۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے اپنے مشاہدات و تجربات طبی ہوں یا روحانی۔۔۔۔۔ مخلوق خدا تک پہنچاؤں پھر وہاں سے ملنے والے تجربات واپس آپ تک پہنچاؤں کیونکہ اصل چیز تو مخلوق خدا کا نفع اور فیض ہے‘ وہ چاہے میری ذات سے آپ کو پہنچے یا آپ کے تجربات آپ تک پہنچاؤں۔ یہ ایک میری کوشش ہے جو جاری رکھے ہوئے ہوں اس نیت سے کہ آپ بھی اس میں حصہ دار بنیں۔ ایک خاندان میرے پاس آیا کہ ساتواں ماہ ہے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بچہ ٹیڑھا اور اس کی حرکت نہیں ہے آپ پہلے سے خون کی بوتلیں ادویات اور آپریشن کیلئے تیار رہیں۔ اس سے پہلے بھی خاتون کے دو بچے ہیں اور دونوں کی نارمل ڈیلیوری نہیں ہوئی‘ آپریشن سے ہوئی۔ انہیں یہی تین اسماء الحسنیٰ پڑھنے کو دئیے گئے خاتون مجبور تھی اور پریشان‘ پڑھتی رہی‘ پڑھتی رہی‘ بیس ہزار سے زیادہ کی تعداد پڑھی‘ الحمدللہ نارمل ڈیلیوری ہوئی‘ کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہوئی‘ خون کی بوتلیں اور ادویات کی ضرورت نہ پڑی اور اس کے بعد جس کا بھی ڈیلیوری کا مسئلہ تھا اس خاتون نے اسے یہ عمل بتایا میں نے بھی اور جن کو بتایا انہوں نے آگے بتایا سب کے ساتھ آسانی کا معاملہ ہوا۔رزق کی بارش ہوجائے: یہی تین اسماء الحسنیٰ ایسے لوگوں کو پڑھنے کیلئے دئیے گئے جو رزق کی پریشانی اور روزگار کی مشکلات میں مبتلا تھے یا روزگار تو تھا لیکن گھر میں ہمیشہ تنگی اور پریشانی رہتی تھی‘ زندگی الجھی ہوئی‘ گھر الجھا ہوا‘ کبھی بجلی کا بل ہے تو گیس کا نہیں‘ کبھی صبح کی ہے تو شام کی نہیں‘ ہر وقت زندگی اور مسائل الجھے ہوئے اور پریشانی‘ بیروزگاری‘ مفلسی تنگ دستی کا گھر میں راج تھا۔ ادھر اُدھر بھاگ دوڑ بہت کرچکے تھے لیکن کچھ حاصل نہ ہوا جب انہیں یہی اسماء الحسنیٰ بتائے گئے‘ ایسی سہولت ہوئی کہ گھر میں وسعت‘ رحمت‘ برکت‘ عافیت اور عطاؤں کی بارش ہوگئی۔ سارے گھر نے یہ پڑھا‘ وضو بے وضو پاک ناپاک‘ اٹھتے بیٹھتے‘ سوتے جاگتے‘ چلتے پھرتے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھا۔ اگر سارا گھر نہیں پڑھ سکتا گھر کے جتنے افراد پڑھ لیں اتنا زیادہ نفع ہوگا۔ بہرحال یہ وظیفہ رزق کی تنگی‘ معاش کی تنگی اور کاروبار کی تنگی کیلئے لاجواب ہے۔حسب منشاء نوکری پانے کا عمل: بے شمار لوگ ایسے ملے جو ملازمت سے یانکال دئیے گئے یا اعلیٰ ڈگری پاس ہونےکے باوجودنوکری نہیں ملتی تھی۔ جگہ جگہ انٹرویو دئیے‘ دھکے کھائے‘ لائنیں لگے لیکن کچھ حاصل نہ ہوا۔ انہیں یہی ذکر مسلسل پڑھنے کو عرض کیا‘ سارا گھر ورنہ کچھ افراد پڑھیں‘ جلد یا کچھ تھوڑےعرصہ میں ایسے غیب سے دروازے کھلے کہ ان کو حسب منشاء جاب ملی اور ایسی جگہ سے جاب کی آفر آئی جو خود ان کے گمان میں نہیں تھی۔قیدی کی رہائی: کسی بھی مقدمے میں جو شخص قید ہے وہ یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردے اور مسلسل پڑھتا جائے‘ نہ دن دیکھے نہ رات‘ نہ صبح دیکھے نہ شام۔ بس اللہ کی ذات کا تصور کرکے اسے پڑھتا چلا جائے پھر دیکھے کہ قدرت ربی غیب سے کیسے کام بناتی ہے۔ ایسے ایسے لوگوں کے کام بنے جن کی ہر دفعہ ضمانت منسوخ ہوجاتی تھی یا پھر بغیر مقدمات کے جیلوں میں پڑے ہیں‘ انہیں کوئی چھڑانے والا نہیں‘ ان کی کوئی سننے والا نہیں‘ ان کی طرف کوئی دیکھنے والا نہیں‘ اس وظیفے کی کثرت نے ان کی آواز کو پہنچایا اور ان کی رہائی ہوئی اور بعض کی صلح ہوئی اور بعض کی غیب سے مدد ہوئی۔الغرض قارئین! یہ تسبیح یعنی تین الفاظ اللہ کی طرف سے غیبی مدد کیلئے ایک انوکھا تحفہ ہے اور انوکھی مدد ہے۔ آپ پڑھیں اوردوسروں کو بتائیں سب کو اجازت ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 269 reviews.