Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آنکھوں اور دماغی طاقت کیلئے 50 سالہ آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

ویسے تو انسان کا پورا جسم (بلکہ ہر عضو) قدرت کا ایک عظیم معجزہ ہے۔ ہر عضو اپنی اپنی جگہ اہم اور نہایت قیمتی ہے۔ مگر کچھ عضو ایسے ہیں جن کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ مختلف دوسرے کام کرنے کیلئے ان پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک عضو آنکھیں ہیں۔آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہت ہی قیمتی نعمت ہے۔ مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہم ان کی قدر اس طرح نہیں کرتے جتنی کرنی چاہیے۔ خاص کر اس وقت دل بہت دکھتا ہے جب چار یا پانچ سال کے بچے بچیاں آنکھوں پر عینک لگائے نظر آتی ہیں جب اس ننھی سی عمر میں ان کایہ حال ہے تو آگے جاکر کیا ہوگا اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔آنکھوں کی حفاظت اور صفائی کے سلسلہ میں چند گزارشات حسب ذیل ہیں:۔
1۔ آنکھوں کی خرابی (خاص کر بچوں میں) میں ٹی وی کا بڑا دخل ہے۔ ٹی وی بالکل نہیں دیکھنا چاہیے۔2۔ کمپیوٹر کی سکرین کو مناسب فاصلے پر رکھ کر کمپیوٹر استعمال کرنا چاہیے۔
3۔کمپیوٹر کو زیادہ عرصہ دیر تک لگاتار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ 4۔ کچھ لوگ لگاتار 10,10گھنٹے کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں‘ایسا کرنا غلط ہے گاہے بگاہے ادھر اُدھر دیکھنا چاہیے تاکہ آنکھوں پر مسلسل بوجھ نہ پڑے۔
5۔ کھانا کھاتے وقتمطالعہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ آپ کا دماغ کھانےا ور اس کے ہضم کرنے کی طرف راغب ہو۔6۔ آنکھوں کو (دن میں کئی بار) تازہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے تاکہ تھکاوٹ دور ہو اور گردوغبار صاف ہوجائے۔7۔ لکھائی پڑھائی کاکام لیٹ کرنہیں کرنا چاہیے اس سے آنکھوں اور دماغ پر بوجھ پڑتا ہے۔
8۔ بہتر ہےلکھائی پڑھائی کاکام کھلی اور ہوا دار جگہ اور قدرتی روشنی یعنی سورج اور دن کی روشنی میں کرنا چاہیے۔
9۔ آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی مفید ہے۔ میں گزشتہ 50 سال سے اسے استعمال کررہا ہوں۔ بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی ضرورت نہیں پڑی۔
ھوالشافی: گری بادام ایک چھٹانک‘ اسطخودوس آدھی چھٹانک‘ دھنیا آدھا چھٹانک‘ خشخاس ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ مصری حسب ضرورت‘ ورق چاندی حسب ضرورت‘ دانہ چھوٹی الائچی حسب ضرورت۔اگر مصری کی بجائے خالص شہد استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔
خوراک: بعد از غذا صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچہ چائے والا استعمال کریں۔10۔ لکھائی پڑھائی اوردماغی کام کرتے وقت وقفہ وقفہ سے ریسٹ کریں تاکہ صرف شدہ توانائی بحال ہوسکے۔11۔ اس وقفے کے دوران درج ذیل کام کرنا بہت ہی مفید ہیں:۔لمبے لمبے سانس لینا۔ کوئی مائع چیز۔۔۔ پانی وغیرہ استعمال کرنا۔ آنکھوں‘ سر کا مساج کرنا‘ آسمان کی طرف نیلی روشنی کو دیکھنا۔ پانی کے چھینٹے مارنا۔
12۔ آنکھوں کو گردوغبار‘ دھویں‘ تیز روشنی‘ زہریلی گیسوں اور دیگر مضراثرات چیزوں سے بچانا چاہیے۔
قوت بصارت میں اضافہ
1۔غسل کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملئے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کبھی نظر کمزور نہ ہوگی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کرجائے۔2۔فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ترجمہ:تو ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ۔
ہر نماز کے بعدتین بار پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر انگلی آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفاء ہوگی۔
3۔سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کریں دم کردہ سرمہ آنکھوں میں لگایا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفا ہوگی۔
4۔فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ سات بار درود شریف‘ سات بار مندرجہ بالا آیت اور پھر سات بار درود شریف پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے دونوں انگوٹھوں کو پھونکیں پھر دونوں انگوٹھوں کو دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ نور بصرو زوال نظر کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
5۔اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِی بِبَصْرِیْ وَاجْعَلْہُ الْوَارِثُ مِنِّی وَاْرِنِیْ فِی الْعَدُوِّ ثَارِیْ وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمْنِیْ۔ ترجمہ: اے اللہ میری بینائی میں مجھے نفع پہنچائیے اور مرتے دم تک اسے باقی رکھیے اور دشمن میں میرا انتقام مجھے دکھائیے اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائیے۔مندرجہ بالا دعا سے انشاء اللہ ساری عمر بینائی قائم رہے گی اور آنکھ ہر بیماری اور تکلیف سے محفوظ رہے گی۔6۔ یَاشَکُوْرُ۔ روزانہ 41 بار بعد نماز فجر پڑھ کر پانی دم کرکے آنکھوں پر چھینٹے ماریں۔ آنکھوں کی تکالیف دور اور بصارت میں اضافہ ہوگا۔ 7۔ یَانُوْرُ۔ بعد از ہر نماز 11بار پڑھ کر انگوٹھوں انگلیوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیریں۔8۔یَابَصِیْرُ اسی طرح گیارہ بار پڑھ کر انگوٹھوں یا انگلیوں کے پوروں کو دم کرکے آنکھوں پر پھیریں انشاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہوگا۔ 9۔ فَجَعَلْنٰہُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا ﴿ۚالدھر۲﴾ بعد نمازفجر اور بعد نماز مغرب سات سات بار پڑھ کر (اول وآخر درود ابراہیمی) انگلیوں پر یا انگوٹھوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر ملیں انشاء اللہ بڑھاپے تک بصارت قائم رہے گی۔ 10۔ نظر کی کمزوری اور آنکھوں کی روشنی کیلئے ایک نہایت مفید عمل یہ ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھیں کہ الحمدشریف کے بعد ہر رکعت میں سورۂ کوثر پانچ پانچ بار پڑھیں‘ نماز کے بعد پھر یہ دعا تین بار پڑھیں۔اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔دعا مذکورہ پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو دم کرکے آنکھوں پر ملیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 275 reviews.