گھریلومسائل کا انسائیکلو پیڈیا
٭چمکدار چیزوںکو زیادہ دیر دیکھنے سے گریز کیجئے۔
٭کشیدہ کاری زیادہ دیر تک نہ کیجئے
٭گردن ٹیٹرھی کر کے یا جھک کر بیٹھنے سے گریز کریں۔
٭بہت زیادہ ٹی وی نہ دیکھئے
٭رات کو جلدی سونا چاہئے
٭زیادہ گرم پانی سے منہ نہیں دھونا چاہئے
٭کڑوا تیل ہفتہ میں دو یا تین بار دو بوند کانوں میں ڈالئے اور پائوں اور سر میں پانچ بار مالش کرنے سے آنکھوں کی چمک اور بینائی بڑھ جاتی ہے۔٭رات کو سوتے وقت صاف پسا ہوا باریک نمک ٹھنڈے یا نیم گرم پانی میں ملا کر آنکھیں دھوئیں۔٭روئی کے چھوٹے چھوٹے گول ٹکڑے لے کر روغن بادام میں بھگو کر آنکھیں بند کر کے پپوٹوں پہ رکھ کر دبائیں۔٭کسی شیشے کے برتن میں گرم دودھ لیں اور آنکھوں کو دودھ میںغسل دیتے وقت سر کو دائیں بائیں گھمائیں تاکہ آنکھوں کے ڈیلوں پر دودھ کی مالش ہو جائے۔ اس کے بعدآنکھیں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔٭ہفتے میں ایک بارشہد کی ایک سلائی دونوں آنکھوں میں ڈالیں۔
چہرے کی حفاظت
٭چہرے کی حفاظت کیلئے آلو بہترین ہے۔آلو کے استعمال سے جلد ملائم ہو جاتی ہے ۔ ایک کچے آلو کے باریک قتلے کاٹ کر گردن اور ہاتھوں پہ ملیں یا ایک آلو کدو کش کر کے چہرے پر لگائیںاور 15منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
آنکھوں کے سیاہ حلقے
٭کھیرے کے عرق کوخوب ٹھنڈا کر کے اور پھر اس میں روئی کے ٹکڑے آنکھ کے حلقے کے برابر کاٹ کر عرق میں بھگو کر دونوں آنکھیں بند کر کے ان پر رکھیں۔10منٹ تک رکھیں کھیرے کا عرق ایک ایسی چیز ہے جو بغیر مسام کی جلد کے اندر داخل ہونے کی صلاحیت رکھتاہے۔ ۔(اقتباس: عبقری فائل 1)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں