Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوڑوں کا درد اور بہترین خاتمہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

ہر شخص جانتا ہے کہ صحت اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے لیکن اس نعمت کی قدر کرنے کے بارے میں ہم میںسے بہت سارے لوگ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی صحت کے بارے میں جس قدر حساس ہونا چاہیے وہ ہمارے رویوں سے نظر نہیں آتا۔ حالانکہ آپ جب کبھی بیمار پڑے ہوں تو آپ کو اندازہ ہوا ہوگا کہ بیماری میں سب کچھ بے معنی سا لگنے لگتا ہے۔ کوئی چیز دل کو اچھی نہیں لگتی۔ آدمی دوسروںسے تو کیا خود سے بیزار ہونے لگتا ہے۔ اس کا مطلب سوائے اس کے اور کیا ہوسکتا ہے کہ ہماری زندگی کی ساری دلچسپیاں‘ ساری رعنائیاں اور زندگی کی ساری خوشیاں ہماری صحت ہی کے دم سے قائم ہوتی ہیں پھر بھی اگر ہم اپنی صحت کا خیال نہیں کرتے تو یقیناً اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ آج ہم آپ کو چند بظاہر معمولی لیکن انتہائی اہم باتیں بتائیں گے جن کا خیال رکھنے سے ہم صحت کے بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
ادرک اور پیاز: ماہرین صحت کا اس بات سے اتفاق ہے کہ ادرک، پیاز، لہسن اور اسی طرح کی دیگر سبزیاں باقاعدہ کھانے سے سرطان کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ ریسرچ میں ماہرین نے یہ رائے دی ہے کہ اگر آپ کھانوں میں ادرک، پیاز اور لہسن کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو آپ پچاس فیصد سرطان کے خطرات سے محفوظ ہو جاتے ہیں کیونکہ ان سبزیوں میں بعض ایسے اینزائم موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتے ہیں۔
وقت پر کھانے کی عادت ڈالیں: اکثر لوگ وقت پر کھانا نہ کھانے کی وجہ سے بھی صحت کے کئی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق السر، بھوک کا نہ لگنا، بدہضمی، جسم میں درد اور معدے کے دیگر کئی مسائل کا تعلق وقت پر کھانا نہ کھانے سے دیکھا گیا ہے۔ اسٹڈی میں ایسے لوگوں کو ان امراض کا زیادہ شکار دیکھا گیا ہے جو اپنی مصروف ترین زندگی کی وجہ سے کھانا بروقت نہیں کھاتے۔ غالباً اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر تک جسم کو غذائیت نہ ملنے سے خون میں شکر کی سطح کم ہو جاتی ہے اور معدہ زیادہ دیر تک خالی رہے تو السر کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگر آپ واقعی کوئی ایسا کام کر رہے ہیں کہ کھانے کے لیے پندرہ بیس منٹ نکالنا آپ کے لیے بہت ہی مشکل ہے تو کم از کم اس دوران بسکٹ، چاکلیٹ، ہلکے پھلکے اسنیکس وغیرہ ضرور کھا لیا کریں تاکہ کم ہی سہی لیکن آپ کے جسم کو غذائیت ملتی رہے۔
جوڑوں کی سختی سے بچیں:بوسٹن یونیورسٹی ہی میں جوڑوں کے درد پر کی گئی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جوڑوں کے درد کا مرض اچانک نہیں ہوتا بلکہ اس کی ابتدائی علامات کافی پہلے سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں، ان علامتوں میں سے سب سے بڑی علامت جوڑوں کا سخت ہو جانا ہے لہٰذا تحقیق کرنے والے ماہرین نے رائے دی کہ اگر شروع ہی میں جب آپ محسوس کریں کہ جوڑسخت ہو رہے ہیں، خاص طور پر صبح بستر سے اٹھتے وقت آپ کو بہت زیادہ جوڑوں میں سختی محسوس ہوتی ہے تو یہ اس مرض کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں بہتر ہے کہ آپ صبح اٹھتے ہی ہلکی پھلکی ورزش کریں۔ اس سے جوڑوں کی سختی میں کمی آئے گی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر مریضوں کو بھی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ صبح واک کریں اور یہ واک باقاعدگی سے ہونی چاہیے۔ اس سے بھی مرض کی شدت میں کمی آئے گی۔
وٹامن ای اور لائیکوپین:ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو دل کے دورے کا خدشہ ہو تو وٹامن ای کا استعمال اس خطرے کو کم سے کم کر سکتا ہے کیونکہ وٹامن ای کے استعمال سے جس میں خون کے تھکے نہیں بنتے، اسی طرح کولیسٹرول کی سطح بھی جسم میں معمول کے مطابق رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ پھل ہیں۔ اس کے علاوہ لائیکوپین ایک قدرتی غذائی جزو ہے جو جسم میں دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ یہ خون کی رگوں میں پلاک بننے سے روکتا ہے، جس سے مجموعی طور پر دوران خون بہتر رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ لائیکوپین بھی آپ کی غذا میں شامل ہو۔ لائیکوپین ٹماٹر، تربوز میں کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
سگریٹ نوشی بھی خطرناک:اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ پینے کا نقصان صرف اس صورت میں ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہوں یا چین اسموکر ہوں تو آپ قطعی غلط فہمی کا شکار ہیں آپ کو اپنے خیالات کو درست کر لینا چاہیے۔ سگریٹ کے نقصانات کے بارے میں ریسرچ کرنے والے ماہرین نے اسے بھی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ یہاں تک کہ دوسروں کی سگریٹ نوشی جسے Passive Suisqing کہا جاتا ہے یہ بھی آپ کی صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں میں سے زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ آپ اگر چار پانچ سگریٹ بھی پیتے ہیں تو انہیں چھوڑ دیں جب تک آپ سگریٹ نوشی کرتے رہیں گے خواہ تھوڑی یا زیادہ نقصان کا خدشہ بھی رہے گا۔
وٹامن سی اور صحت مند جلد:صحت مندی کی علامت صحت مند جلد ہے، ماہرین صحت جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینے کا مشورہ تو دیتے ہی ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی غذا میں وٹامن سی بڑھا لیں تو یہ سونے پہ سہاگہ والی بات ہو گی۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنے کے لیے ایک لازمی جزو ہے ’’کولاجین‘‘ اور اس کے لیے وٹامن سی لینا بہت ضروری ہے سگریٹ نوشی اور متوازن غذا نہ لینے سے جلد میں اس بنیادی عنصر کی کمی ہو جاتی ہے جس سے وٹامن سی کم ہو جاتی ہیں اور لازمی طور پر آپ کی جلد مرجھا جاتی ہے۔ وٹامن سی پھلوں اور مختلف سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 279 reviews.