جنات پیسے چوری کر جاتے ہیں
ایک صاحب کہنے لگے کہ میں نے اپنے ماموں کے گھر ایسا واقعہ دیکھا ہے کہ جنات پیسے چوری کر کے لے جاتے ہیں، پیسے پڑے پڑے غائب ہو جاتے ہیں وہ کبھی اپنی بیوی ،کبھی بچوں پر شک کرتے تھے۔ انہوںنے دراز کو لاک لگا کر پیسے لاک میں رکھنا شروع کر دئیے، معاشی تنگی ہو گئی انہوںنے ایک دفعہ 200 روپے 100 روپے کے دو نوٹ اخبار میں لپیٹ کر دراز میں رکھے اور سو گئے صبح اٹھ کر دیکھا تو اخبار کے اندر نوٹ جلے ہوئے تھے جبکہ اخبار بالکل ٹھیک تھا نوٹ اس طرح راکھ بنے ہوئے تھے کہ ان پر قائداعظم کی تصویر جلی ہوئی محسوس ہو رہی تھی، یہ جلے ہوئے نوٹ میںنے خود دیکھے ہیں، تصویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ نوٹ ہی تھے۔ کبھی بچے دودھ یا دہی لینے جاتے تو ان کے ہاتھ سے پیسے غائب ہو جاتے ،وہ اپنے پیسے ہمسایوں کے پاس رکھتے تھے ،کافی زیادہ روحانی علاج و ذکر الٰہی سے معاملہ ٹھیک ہوا ۔
جنات اور جانی و مالی نقصانات
ایک صاحب کہنے لگے: میرے گھر سے پیسے غائب ہو جاتے تھے ، دوسرے لوگوں پر شک ہوتا تھا جنات سونا اور چاندی چوری کر کے لے جاتے تھے، ملازموں اور بھتیجے پر شک ہوتا تھا۔ میرے گھر میں کل 91 جن رہتے تھے، جن میں سے 90 مسلمان ہو گئے ہیں، ان کے لیے نفل پڑھ کر دعا کرتا ہوں پونے تین سال میں 90 مسلمان ہو گئے ایک رہتا تھا، اس کیلئے بھی دعا کرتا ہوں کہ وہ بھی مسلمان ہو جائے ،انہوںنے بڑا نقصان پہنچایا تھا ۔جنات نے میرے نواسے کو مار دیا اور کہا کہ ہم نے مارا ہے جو کرنا ہے کر لو۔ وہ کپڑے جلا دیتے تھے ،کبھی کاٹ دیتے تھے، دھمکیاں دیتے تھے کہ ہم تم سب کو مار دیں گے۔انہوںنے ہمارے پڑوس میں لڑائی کروا دی دو سگے بھائی آپس میں لڑنا شروع ہو گئے اور ایک دوسرے کو مارنے تک جانے لگے وجہ یہ تھی ایک بھائی نے دوسرے کو ہاتھ بھی نہ لگایا جبکہ دوسرا دھکا لگنے سے گرا اور دانٹ ٹوٹ گیا۔
مجالس مجذوبی میں بیان کیے گئے اعمال کے حیرت انگیز فوائد اب کتابی شکل’’مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات‘‘ کے نام سے جلد اول کی صورت میں شائع ہوچکے ہیں۔آج ہی عبقری کے دفتر سے طلب کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں