Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری میرا محسن

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

السلام علیکم قارئین کرام! سب سے پہلے تو میں حکیم صاحب کو اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر خصوصی طور پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میری عبقری سے ملاقات ستمبر 2008ء میں ہوئی۔ میری زندگی مسائل کا مجموعہ تھی‘ گھریلو ناچاقی‘ دشمن کا خوف ہردم‘ دوسال سے مسلسل تعلیمی پسماندگی و ناکامی جس کی وجہ سے دل کو ہرپل غم گھیرے رہتے‘ گھروالوں سے دل اچاٹ تھا اکثر گھر سے باہر وقت گزارتا اور گلیوں میں پریشان حال جوتیاں گھسیٹتا رہتا‘ رات گئے گھر آتا‘ تعلیم کے اوپر ساٹھ ہزار تک رقم خرچ کرچکا تھا‘ ناکامی تھی کہ جس نے مجھے تاڑ رکھا تھا۔ ان ناکامیوں نے میرا سارا خون نچوڑ لیا تھا جبکہ میرے ساتھ کے دوست گول مٹول اور سرخ و سپید رنگت کے تھے اور خوش و خرم تھے‘ زمانے کی تلخیاں اس قدر دیکھنے کو ملیں کہ تلخی میرے چہرے سے ہی عیاں ہوجاتی تھی اجنبی لوگ دیکھتے ہی خدا واسطے کے بیری ہوجاتے تھے۔ میرے ساتھ کے دوست دوسرے شہروں کی اعلیٰ سے اعلیٰ یونیورسٹیوں ایم بی اے کررہے تھے اور میں ویران حال رات گئے سڑکوں پر پھرتا تھا۔ ہر بار سخت محنت کرکے امتحان دیتا مگر پھر بھی کمپارٹمنٹ آجاتی جبکہ میرے تمام پرچے اچھے ہوتے تھے۔
آخر میں نے یونیورسٹی کے اوقات سے فارغ ہوکر رزلٹ تک تقریباً دو ماہ دو انمول خزانے کا وظیفہ پڑھا جو کہ مجھے عبقری رسالے کے ذریعہ پتہ چلا اور روزانہ گھر میں روحانی محفل بھی کرتا اور نماز کی خوب پابندی کی‘ اپنی حالت دیکھ کر روتا‘ والدین میری حالت دیکھ کر کڑھتے مجھ پر حسرت بھری نگاہیں ڈالتے مگر اس ذات کے فیصلے کے آگے بے بس تھے۔
روحانی محفل میں رو رو کر دعائیں کرتا اور اس کے علاوہ عبقری سے مختلف اعمال بھی چن چن کرکرتا اور خاص کر دوانمول خزانہ نمبر ایک اور دو کھلا پڑھتا۔ پھر اللہ نے مجھ پر کرم کیا اور میں یونیورسٹی کے امتحان میں سیکنڈ ڈویژن سے پاس ہوگیا۔ میرے دشمنوں کی نگاہیں جھک گئیں‘ محلے میں نظر آنا بند ہوگئے‘ گھر میں سکون ہوگیا ہے۔ یہ سب عبقری اور دو انمول خزانے کی برکت کی وجہ سے ہوا ہے۔ میں نے عبقری اور دو انمول خزانہ فی سبیل اللہ تقسیم بھی کیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 286 reviews.