Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

جوتے کا ڈبہ
میری بہن (ف) ماشاء اللہ سے پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہے‘ تہجد بھی پڑھتی ہے۔ اس کے لیے دو رشتے آئے۔ ایک ع کا آیا اور دوسرا ش لڑکے کا آیا۔ اس نے ان کیلئے استخارہ کیا پہلے ع کیلئے دو دفعہ کیا۔ اس نے دیکھا کہ ہری بھری گھاس کے درمیان ایک جوتے کا لکڑی کا ڈبہ پڑا ہے اس نے اسے اٹھا کر دیکھا اور ڈھکن اٹھایا تو اس میں ایک کالا سیاہ سانپ پھن پھیلا کر کھڑا ہوجاتا ہے لیکن اس نے میری بہن کو کچھ نہیں کہا۔ دوسری دفعہ دیکھا کہ وہ ع لڑکا (ع) ہمارے گھر آیا ہے سب لوگ بیـٹھے ہوئے ہیں اچانک ایک کونے سے انتہائی ڈراؤنا اور بہت ہی بھیانک آدمی آتا ہے سب لوگ ڈر جاتے ہیں‘ وہ ع لڑکا پہلے سب سے باہر دروازے میں کھڑا ہوجاتا ہے۔ اس سے ڈر کر میری بہن وہیں بیٹھی رہتی ہے۔ اس نے اس آدمی کو اپنی ٹانگ ماری تو وہ غائب ہوجاتا ہے اور دوسرے لڑکے (ش) کے بارے میں استخارہ کیا تو اس نے دیکھا کہ اس لڑکے کی ماں تو اسے ٹھیک نظر آئی لیکن اس کی بہن جیسے غصے میں ہے اور اس کی بھابی کو دیکھا کہ وہ انتہائی بھیانک آنکھوں سے جیسے سانپ کی آنکھیں ہوتی ہیں میری بہن کو دیکھ رہی ہے اور سب لوگ ہنسی مذاق کرتے ہیں تو اس کی بھابی کھڑکی میں سے دیکھ کر جل رہی ہے اور کسی کو آواز نہیں آئی صرف میری بہن کو آواز آتی کہ وہ کہتی ہے کہ اب میں نیا تماشا کرتی ہوں جس سے سب لوگ ہنسی مذاق بہت کریں گے۔

تعبیر: آپ کی بہن کا استخارہ بالکل واضح ہے اور ع نامی لڑکے سے اس کا رشتہ بالکل غیرمناسب ہوگا البتہ ش نامی لڑکے کا رشتہ بہت بہتر ہے۔

عجیب وغریب خواب

میں عرصہ دراز سے بہت الجھے ہوئے خواب دیکھتی آرہی ہوں۔ میں خوابوں میں دیکھتی ہوں کہ گندگی والے راستے میں کہیں جارہی ہوں یا آرہی ہوں‘ راستہ بالکل صاف ہوتا ہے پھر واپسی پر گلیوں میں گندگی سے گٹر بھرے پڑے ہیں اور میں اپنے کپڑے سنبھال کر وہاں سے گزرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن راستہ بند ہوتا ہے اور میں پریشان کھڑی رہتی ہوں اور کبھی میں پیشاب کررہی ہوں تو وہ منہ پر آجاتا ہے۔ کبھی باتھ روم میں گندگی دیکھتی ہوں اور اپنے پاؤں بھرا ہوا دیکھتی ہوں اور اس سے پہلے میں سیڑھیوں اور بلندی کے خواب دیکھتی تھی میں چڑھ تو جاتی تھی ان پر مگر اترنا مشکل ہوجاتا تھا۔ وہ خواب بند ہوئے تو گندگی والے دیکھنے لگی پھرمختلف وظائف کرنے سے یہ خواب بند ہوجاتے ہیں یا پھر دیکھتی ہوں میرے جوتے گم ہوگئے ہیں اور کسی اور نے پہنے ہوئے ہیں یا بازار میں جوتوں کی دکان پر جوتا لینے جاتی ہوں مگر کوئی جوتا پسند نہیں آتا اور کہتی ہوں میرے پہلے والے جوتے ٹھیک تھے
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی حاسد دشمن کی طرف سے آپ پر سحر کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے آپ کے تمام کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے اور ہوتے ہوئے کام بگڑ جاتے ہیں۔ آپ معوذتین 313بار روزانہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے گیارہ دن تک پی لیں۔

مجھے تم سے محبت ہے

خواب: میں نے دیکھا کہ میرے ساتھ ایک لڑکا جارہا ہے اتنے میں میری پھوپھی میرے قریب سے گزر رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے ہاتھ میں سفید لہسن کا شاپر جو تقریباً بھرا ہوتا ہے پکڑا ہوتا ہے۔ میرے ساتھ والا لڑکا کہتا ہے کہ تمہاری سسٹر کی شادی کیسی ہوئی ہے تو میں اونچی آواز میں کہ میری پھوپھی سن لیں کہتا ہوں کہ شادی کا پروگرام بہت اچھا ہوا ہے اور میری پھوپھی یہ بات سن کر مجھے گھو کر دیکھتی ہیں (ان سے ہماری ناراضگی چل رہی ہے) پھر منظر بدلتا ہے میں دیکھتا ہوں کہ میری پھوپھی کی بیٹی بھاگتی ہوئی مجھے پکڑنے کیلئے آتی ہے تو میں اسے دیکھ کر بھاگنا شروع کردیتا ہوں۔ میں ایک گلی میں بھاگتا جاتا ہوں تو وہ بھی بھاگتی ہوئی میرے پیچھے ہوتی ہے۔ میں مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا ایک مدرسے کی طرف جاتا ہوں تو وہ بھی بدستور میرے پیچھے ہوتی ہے۔ میں حیران ہوجاتا ہوں کہ یہ ابھی تک تھکی نہیں ہے اور بدستور میرے پیچھے پکڑنے کیلئے آرہی ہے پھر میں مدرسے میں داخل ہوجاتا ہوں مدرسے کے دو راستے ہیں ایک مدرسے کے درمیان میں دوسرا مدرسے کی سائیڈ پر ہوتا ہے۔ میں درمیان والے راستے سے ہوتا ہوا تیزی کے ساتھ بھاگتا ہوں میں بجائے باہر گلی میں جانے کے مدرسے میں بنی ہوئی پختہ کھال میں چھپنے کی کوشش کرتا ہوں جو زمین سے اوپر بنی ہوتی ہے اس کے کنارے ایک فٹ اونچے ہوتے ہیں اور میری کزن جو مجھے پکڑنے کیلئے میرے پیچھے آرہی تھی وہ مدرسے کے باہر چلی جاتی ہے۔ وہ یہ سمجھتی ہے کہ میں باہر نکل گیا ہوں۔ پھر مدرسے کی چار دیواری کے باہر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میری کزن کی بہن بھی مجھے ڈھونڈنے کیلئے آگئی ہے وہ دیوار کے ایک سوراخ سے اندر دیکھنے کی کوشش کرتی ہے اور میں چھپنے کی کوشش کرتا ہوں کہ اسے نظر نہ آجاؤں‘ اس وقت میری حالت ایسی ہوتی ہے کہ میں نے گھٹنے نیچے لگائے ہوتے ہیں اور باقی وزن آگے کی طرف جھک کر ہاتھوں پر ہوتا ہے اور پھر میری کزن کی آواز باہر سے سنائی دیتی ہے (جو میرے پیچھے بھاگتے ہوئی آئی تھی) کہ مجھے تم سے محبت ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ کہیں اس کی یہ کوئی چال تو نہیں۔ اس خوف سے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: آپ کو اس خواب میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں سے محتاط رہیں جو بظاہر دوست نظر آئیں لیکن باطن میں دشمن ہوں آپ کثرت سے یَاحَفِیْطُ پڑھا کریں اور سیدھے راستے کی ہدایت کی دعا کیا کریں۔

نیک اعمال کی برکت

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کسی مسجد میں جاتی ہوں۔ دن کا وقت ہوتا ہے میں سب سے آگے ہوتی ہوں اور بہت سے لوگ میرے پیچھے ہوتے ہیں جن میں مشہور عالم بھی میرے پیچھے ہوتے ہیں میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں جہاں ایک بہت بڑی قبر مبارک ہوتی ہے‘ پھر مجھے ایک گمنام آواز آتی ہے جو چاہو مانگ لو‘ یہ اللہ کے پیارے رسول ﷺ کا روضہ مبارک ہے۔(یہ مجھے پہلے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضور نبی کریم ﷺ کا روضہ مبارک ہے) پھر میں بہت سی دعائیں مانگتی ہوں جو مجھے یاد نہیں۔ (ا،ف‘ لاہور)
تعبیر: خواب آپ کے حق میں مبارک ثابت ہوگا اور نیک اعمال کی برکت سے آپ کی جائز مرادیں پوری ہوں گی اور خوشحال زندگی گزرے گی۔ آپ کثرت سے درود شریف کا اہتمام کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 288 reviews.