Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

اکتوبر کے جوابات

1۔ سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے اس موسم میں یہ ٹوٹکہ آپ کیلئے بہت بہترین رہے گا ہزاروں کا آزمودہ ہے۔ عبقری میں بھی بارہا پڑھ چکی ہوں۔ گھیگوار یعنی ایلوویراحسب طبیعت یہ ایک چھوٹا ٹکڑاصبح ناشتے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے نگل لیں۔ روزانہ تازہ ایلوویرا کا ایک بڑا ٹکڑا لیکر اس کو اوپر سے چھیل کر اس کا گودہ اپنے چہرے پر مل لیں اور کم از کم پندرہ بیس منٹ تک مساج کریںایک ماہ کے اندر اندر ہی آپ کو بہت واضح فرق محسوس ہوگا۔ یہ میری دوست نے آزمایا ہے جو کہ بہت زیادہ ادویات استعمال کے مایوس ہوچکی تھی اور اس ٹوٹکے کی وجہ سے اس کا چہرہ بالکل صاف شفاف ہوگیا۔ (شازیہ‘ کوئٹہ)
ii۔جب بھی آپ آئینہ دیکھیں توجتنی دیر بھی دیکھیں تو بِسْمِ اللہِ مَاشَاءَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھتی رہا کریں۔کچھ عرصے بعد ہی آپ محسوس کریں گی کہ آپ کا چہرہ پرنور ہوگیا ہے اور ایک عجیب سی چمک اور نورانیت آپ کے چہرے سے نظر آئے گی۔(توقیر‘ ملتان)
2۔ اس کیلئے ایک بہت زبردست عمل بتاتا ہوں بظاہر چھوٹا سا عمل ہے لیکن مستقل پابندی کرنے سے ہی فائدہ ہوتا ہےہر نماز کے بعد درود شریف کی ایک تسبیح پڑھیں (درود شریف کوئی سا بھی ہو)اوراس کا ثواب اپنے شوہر کو ہدیہ کردیں۔(محمد سلمان‘ لاہور)
3۔آپ کو ایک بہترین تیل بنانے کا آسان سا نسخہ بتاتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ نسخہ آپ کو بہت فائدہ دے گا ۔ زیتون کا تیل لیکن خالص ‘روغن کلونجی اور لونگ کا تیل ہموزن لیکر ملالیںاور روزانہ صبح و شام اس سے اپنے جوڑوں پر اچھے طریقے سے مساج کریں جب تک تیل جذب نہ ہوجائے ۔ آپ کو حیرت انگیز فائدہ ہوگا۔ خصوصاً سردیوں میں اس کو بلاجھجھک استعمال کریں۔ بہت لاجواب نفع ہوگا۔ گرمیوں میں حسب طبیعت ایک بار یا دو بار استعمال کریں۔(شائستہ‘ کراچی)
ii۔ شہد کی موم صاف کرکے چنے کے برابر گولی دن میں پانچ بار لیں۔ چند ماہ۔ (منظور احمد‘ کراچی)

 

نومبر کے سوالات

٭محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور آنکھیں سوجی ہوئی ہوتی ہیں براہ کرم میرا مسئلہ حل کردیں میں بہت پریشان ہوں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری جلد بہت چکنی ہے گرمیوں میں رنگت کالی ہوجاتی ہے اور چکناہٹ بھی زیادہ ہوجاتی ہے ناک پر بلیک ہیڈز بھی ہیں میں بہت پریشان ہوں۔ میرے مسئلے حل کردیں میں آپ کی مشکور رہوں گی۔ (نادیہ‘ ہری پور)
2۔ محترم قارئین! میری عمر 16 سال ہے میں کلاس دہم کی طالبہ ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال تقریباً دو سال سے مسلسل گررہے ہیں۔ میں نے بالوں کیلئے بہت سے نسخے استعمال کیے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا اور میرے بال اس قدر مسلسل تیزی سے گررہے ہیں کہ میرے سر پر بال کچھ بھی نہیں رہے ہیں‘ میں اپنے بالوں کیلئے بہت پریشان رہتی ہوں۔ براہ مہربانی مجھے بالوں کیلئے کوئی نسخہ بتائیں جس سے میرے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں۔ میں آپ کی بہت شکرگزار رہوں گی اور آپ کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھوں گی۔ (بلقیس‘ بہاولپور)
3۔میرا سوال یہ ہے کہ میری بھانجی جو کہ جب چھوٹی سی تھی تو اسے مرگی کا دورہ پڑا‘ اس کے بعد اس کا علاج بھی کروایا اوردم وغیرہ بھی کروائے علاج ابھی تک ہورہا ہے جبکہ اب وہ 21سال کی ہوچکی ہے‘ اس ہی کی اتنی پریشانی تھی کہ اس کے بھائی کو بھی یہ مسئلہ ہوگیا جس کی عمر 20سال ہے اب تو بہت ہی پریشانی ہوگئی ہے۔ اللہ رسول کا واسطہ ہے کہ اگر کسی کو اس بیماری کا روحانی یا حکیمی علاج معلوم ہے تو ضرور بتائیں کیونکہ لڑکی اب شادی کے قابل ہے اور بھانجے کی بھی بہت فکر رہتی ہے کہ کہیں گاڑی چلاتے ہوئے یا کالج میں مرگی کا دورہ نہ پڑجائے کوئی علاج بتائیں بڑی مہربانی ہوگی۔ (سلطانہ‘ راولپنڈی)
4۔ہروقت سستی‘ طبیعت بوجھل‘ تھکن‘ سردرد اور بوجھل پن کو دور کرنے کیلئے کیا کیا جائے‘ بڑی ہی تکلیف دہ چیزیں ہیں۔ پلیز اس کا علاج بتادیں۔ (ط۔م۔ گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 290 reviews.