Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سفید آنکھوں والابچہ انسان کا یا جن کا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

تقریباً 20 برس پہلے کی بات ہے کہ مجھے ایک سایہ محسوس ہونا شروع ہوا۔ یہ بات یہاں تک بڑھ گئی کہ جب وہ میرے سینے پر عموماً بیٹھ جاتا تو میں باقاعدہ اپنے ہاتھوں سے اس کے جسم کو محسوس کرکے زور لگا کر ہٹاتا/ گراتا۔ (ایک سیاہ رنگ کا بھرے جسم والا آدمی) یہ کام بہت عرصہ چلتا رہا اور اس عرصہ میں مختلف بزرگوں سے دم وغیرہ بھی کرواتا رہا۔
آج سے تقریباً 11سال قبل میری شادی ہوگئی‘ شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہا‘ یہاں تک کہ میری بیوی کو بھی محسوس ہونے لگا۔ پھر ایک صاحب سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ غیرمسلم ہے اور انہوں نے اس کا سدباب کردیا پھر یہ چیز کبھی محسوس نہ ہوئی۔
تقریباً ڈیڑھ سال قبل میں نے کھاڑک (ملتان روڈ) میں ایک پلاٹ خرید کر گھر بنایا دوران تعمیر پانچ ماہ تک کام ہوا اورمیں نے کوئی بات محسوس نہ کی۔ میں نے ڈبل پورشن بنایا اوپر اپنی رہائش رکھی اور نیچے والا پورشن ایک عورت کو کرایہ پر دے دیا۔
کرایہ دار نے بتایا کہ آپ کے گھر جن ہے
نیچے والے کرایہ دار نے ایک دن بتایا کہ آپ کے گھر میں سایہ ہے میں نے رونے کی آوازیں سنی ہیں۔ لیکن میں نے توجہ نہ دی کہ شاید یہ عورت ہمیں ڈرانے کیلئے یہ سب کچھ کہہ رہی ہے کیونکہ گھر میں میں اکیلا مرد ہوں‘ باقی میری والدہ‘ میری بیوی اور چھوٹے بچے ساتھ رہتے ہیں۔
تقریباً سات ماہ پہلے جب میں مغرب کے بعد سیڑھیاں چڑھ کر اوپر آرہا تھا تو سیڑھیوں کے پاس دروازے کے ساتھ میں نے اپنے بیٹے کی عمر کے بچے کو دونوں ٹانگوں کے درمیان سرجھکائے ہوئے دیکھا۔ میں نے اس کو اپنا بیٹا سمجھ کر ڈانٹا کہ اندھیرے میں یہاں کیوں بیٹھے ہوئے ہو؟ مگر بچہ مسلسل اسی طرح بیٹھا رہا یہاں تک کہ میں نے اس کو شدید ڈانٹ ڈپٹ کی تو ایک دم بچے نے سر اوپر اٹھا کر میری طرف دیکھا تومیں ڈر گیا۔ کیونکہ بچے کی آنکھیں بالکل سفید تھیں میں اسی وقت اونچی آواز میں کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کردیا اور اس کو برا بھلا بھی کہا کہ تم جو کوئی بھی ہو یہاں سے بھاگ جاؤ۔ وہ بچہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بعد غائب ہوگیا۔ میرے اونچا بولنے اور گھبراہٹ کی وجہ سے میری والدہ اور بیوی بھی آگئے اور سب کہنے لگے کہ تمہارا وہم وغیرہ ہے۔
اس واقعہ کے بعد گھر میں باقاعدہ کسی کی موجودگی کا احساس ہونا شروع ہواجیسے کسی کے چلنے یا واضح طور پر باتیں کرنے کی باقاعدہ آواز آتی ہے جب دوسرے کمرے میں جاتے ہیں تو کوئی نظر نہیں آتا۔
سفید آنکھوں والے بچہ کے واقعہ کے چند دن بعد میری بیوی کو باقاعدہ ایک عورت نے رات کے وقت آواز دیکر جگا کر کہا اپنے خاوند کو باہر بھیجو میرے آدمی کے ساتھ بات کرے۔ میری بیوی ایک دم جاگ اٹھی آدھی رات کا وقت تھا سب سورہے تھے یہ سمجھی کہ اس نے کوئی خواب وغیرہ دیکھا ہے۔ مگر ابھی وہ مکمل طور پر سو بھی نہ سکی تھی کہ پہلے والی آواز دوبارہ آئی اور ساتھ ایک آدمی کے بولنے کی بھی آواز آئی کہ اب اس نے باہر نہیں آنا۔ میری بیوی ڈر گئی نہ تو اس نے مجھے جگایا اور نہ خود کمرے سے باہر گئی بلکہ کلمہ پاک کا ذکر کرتی رہی اور صبح یہ ساری کیفیت بتائی۔ پھر کچھ دن بعد کمرے کے اندر ہی گری اور بازو کی دونوں ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ کچھ دن بعد بڑا بیٹا کرسی سے گرا اور اس کے بازو کی ہڈی بھی فیکچر ہوگئی۔
کچھ دن بعد میرے سسر اور چچا جو کہ میرے گھر اچھے بھلے آئے۔ ہاتھ میں پانی کا گلاس پکڑے باتیں کر رہے تھے۔ ایک دم میری بیوی نے چیخ ماری کہ ابو کیا ہورہا ہے…؟؟؟ جب میں نے اپنے سسر اور چچا جان کے چہرے کی طرف ایک دم دیکھا تو وہ چھت کی طرف گھوررہے تھے ہاتھ میں پانی کاگلاس کانپ رہا تھا وہ ایک چارپائی پر گرے اور گرتے ہی ختم ہوگئے۔یہ تقریباً چار ماہ پہلے کی بات ہے اور ان کی موت کا ابھی تک یقین کسی کو نہیں ہورہا۔ مجھے تو چچا جان کی موت بھی رونما ہونے والے واقعات کی ایک کڑی لگتی ہے۔
اب تو گھر میں ایک مرد‘ ایک عورت اور بچے کی موجودگی محسوس ہوتی ہے جن کو میں نے بھی خواب میں دیکھا ہے۔ اب تو ساتھ والے کمرے سے باقاعدہ کسی کی باتیں کرنے کی آوازیں محسوس ہوتی ہیں مگر دیکھنے پرکوئی نظر نہیں آتا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 293 reviews.