Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یوں ہے کہ جب پہلی بار آپ سے ملاقات ہوئی تھی تو آپ نے وظیفه  سِلْ یَارَبِّ رَسُوْلُ اَحِیْراً سُوْلُ بِحَقِّ اِشْرَاھِیًّامَالِکِ یَوْمِ الْدِّیْنِ یَا اَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْن پڑھنے کو کہا تھا۔ اسی دن سے ہم نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا جو کہ آپ نے سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کو دیا تھا اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے ہم نے مکمل کرلیا بلکہ سوا لاکھ سے بھی زیادہ پڑھ چکے ہیں۔ اس کے پڑھنے سے ہمارے بہت سے ایسے مسائل جوبہت دیر سے حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے ایسے حل ہوئے کہ ہمیں بھی پتہ نہ چلا۔
اس دوران میں نے آپ کو اپنے بیٹے کے متعلق ایک ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ گھر سے بھاگ گیا تھا اور ہماری نافرمانی کرتا ہے مگر جب سے آپ کا دیا ہوا دوسرا وظیفہ اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہُ ہم نے پڑھنا شروع کیا جو کہ آپ نے صبح و شام 313,313 مرتبہ پڑھنے کیلئے دیا تھا۔ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میرے بچے میں اتنا فرق پیدا ہوا اب وہ کالج جانا بھی شروع ہوگیا ہے چونکہ آپ نے یہ دوسرا وظیفہ 90 دن پڑھنے کیلئے دیا تھا اور ہم نے 90 دن کے بعد بھی اس کو لگاتار صبح و شام پڑھ رہے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار بار پڑھ چکے ہیں آپ یقین کریں بچے کی بہت سے بری عادتیں چھوٹ چکی ہیں اور اب تو وہ ہمارے کہنے پر نماز پڑھنے بھی چلا جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 302 reviews.