Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ حبیب اللہ دوشی کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012


بعض مرتبہ معدہ کی گرمی کے سبب چہرے پر جھائیاں پیدا ہوجاتی ہیں جس کے سبب چہرہ بدنما اور بدصورت ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے یہ عمل مفید ہے۔ لیموں کا عرق نکال کر اس پر وصورکم فاحسن صورکم۔ اکیس بار پڑھ کردم کریں۔

 

بے اولاد کیلئے

بے اولاد افراد کیلئے یہ بہت قیمتی اور تیربہدف عمل ہے۔ اس کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ گود اولاد سے بھرجائے گی۔ عمل یہ ہے:۔ دومرغی کے انڈے ابال کر ان کے چھلکے اتار کر باوضو ایک انڈے پر یہ کلمات لکھیں۔ وَ السَّمَآءَ بَنَیۡنٰہَا بِاَیۡىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوۡسِعُوۡنَ اور دوسرے انڈے پر یہ کلمات لکھیں۔ وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمٰہِدُوۡنَ (الذاریت 47,48)پہلا انڈہ مرد کھائے اور دوسرا انڈہ عورت کھائے اور لگاتار اکیس روز تک یہ عمل مسلسل جاری رکھیں اور اس دوران میاں بیوی خلوت کرتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل قرار پائے گا اور اولاد ہوگی۔

سانپ بچھو اور کیڑے مکوڑوں سے حصار

اگر کوئی شخص ایسی جگہ ٹھہرا ہو جہاں کیڑے مکوڑے اور سانپ بچھو کا ہر وقت خطرہ ہو اور ان سے نقصان پہنچنے کا ڈر ہو تو دلی توجہ اور قلبی حضوری کے ساتھ پندرہ بار یَاسَلَامُ پڑھے اور کلمے کی انگلی (دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی) پر دم کرے اور اس انگلی سے اپنے چاروں طرف حصار کھینچے اور پھر دوبارہ یَا سَلَامُ پندرہ مرتبہ پڑھے اور انگلی پر دم کرے اور حصار کھینچے اور اسی طرح تیسری مرتبہ بھی پندرہ بار یَاسَلَامُ پڑھے اور انگلی پر دم کرکے حصار کرے۔ یہ عمل ایک ہی بیٹھک میںمسلسل کرنا ہے۔ اس کے بعد اس حصار (انگلی سے کھینچے ہوئے دائرے) میں کھڑے ہوکرتصور کرکے پھونک ماردیں (یعنی زور زور سے تین مرتبہچاروں طرف پھونک مارنی ہے) انشاء اللہ تعالیٰ وہاں سانپ بچھو اور کیڑے مکوڑے اور موذی جانور نہ آسکیں گے اور ہر طرح سے حفاظت رہے گی۔

جسم کے ہر حصہ کا درد ختم

اگر کسی شخص کے جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہوتا ہو اور اس کے سبب بہت پریشان ہوتا ہو اور کام کاج مشکل ہوگیا ہو تو اس کیلئے باوضو 1470 بار یہ آیت پڑھ کر تیل پر دم کریں اس کے ساتھ ایک کورے مٹکے پانی پر بھی دم کردیں۔ یہ تیل رات کو سوتے وقت جسم میں جہاں جہاں درد ہے ہلکی مالش کرلیں۔ دم کیا ہوا پانی تین گھونٹ رات کو سوتے وقت پی لیں۔ انشاء اللہ جسم کے ہر حصے کا درد ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾

چہرے کی جھائیاں

بعض مرتبہ معدہ کی گرمی کے سبب چہرے پر جھائیاں پیدا ہوجاتی ہیں جس کے سبب چہرہ بدنما اور بدصورت ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے یہ عمل مفید ہے۔ لیموں کا عرق نکال کر اس پر وَ صَوَّرَکُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَکُمْ(تغابن3) اکیس بار پڑھ کردم کریں۔ یہ عرق سوتے وقت چہرے پر مل لیا کریں۔ صبح کو اٹھ کر نیم گرم پانی سے وضو کریں۔ اکیس دن مسلسل یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چہرے کی جھائیاں ختم ہوجائیں گی۔

عورتوں کی بیماری

عورت کو حمل کے دوران بہت کمزوری ہوجاتی ہے اور ان کی طبیعت ہروقت گری گری رہتی ہے۔ کام کاج کو دل نہیں چاہتا۔ ایسی صورت میں رات کو سوتے وقت ایک گلاس پانی کا بھر کر اس پر باوضو اکیس مرتبہ سورۂ

فاتحہ پڑھ کر دم کرکے عورت کو پلادیا جائے۔ اول و آخر تین تین بار درودشریف ضرور پڑھیں۔

ہرقسم کی بندش کھولنے کیلئے

آج کل حسد و بغض اور دشمنی کا دور دورہ ہے۔ ہر شخص دوسرے کو خوش حال‘ آرام سے رہنے نہیں دیتا اور اس فکر میں دبلا ہوجاتا ہے کہ یہ شخص اس قدر مال ودولت میں کیوں کھیل رہا ہے۔ اس کو کوئی بیماری کیوں نہیں ہے۔ اس کی سب لڑکیوں کی شادی کیوں ہوگئی اس کے سب لڑکے پڑھ لکھ کر برسرروزگار کیوں ہوگئے؟ بس یہ دکھ اسے چین نہیں لینے دیتا اور ہزاروں لاکھوں روپیہ اس شخص کی اور اس کی اولاد کی زندگی تباہ کرنے میں لگادیتا ہے عاملوں‘ جادو سفلی کرنے والوں کی چوکھٹوں پر سر رگڑتا رہتا ہے کہ کسی طرح یہ خوش حال شخص فقروفاقہ کا شکار ہوجائے اور اسے طرح طرح کی بیماریاں لپٹ جائیں جو لاعلاج ہیں۔
اگر اس طرح کوئی شخص یہ محسوس کرے کہ اس کا روزگار کم ہوتا جارہا ہے اس کی صحت گرتی جارہی ہے‘ اولاد نافرمان بن گئی ہے‘ لوگ اس سے ملنے سے گریز کرتے ہیں۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ جوان لڑکیاں شادی کی آس میں بڑھاپے کی حد میں داخل ہوگئی ہیں تو اسے چاہیے کہ یہ عمل کرے تاکہ ہرقسم کے جادو سفلی کی کاٹ ہوسکے اور اس کی زندگی پھر سے کامیابی کی راہ پر رواں ہوجائے۔ عمل یہ ہے:۔
سب گھر والے نماز باجماعت کی پابندی کریں اور اگر ممکن ہو تو چالیس آدمی جمع کرکے ہر ایک آدمی سورۂ بقرہ ایک مرتبہ پڑھ کر ایک مٹکے پانی پر دم کرے اسی طرح چالیس آدمی سورۂ بقرہ پڑھ کر مٹکے پر دم کردیں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو یہ کرے کہ خود ہی یا کسی حافظ سے سورۂ بقرہ اکتالیس دن پڑھوالے اور سورۂ بقرہ پڑھ کر ایک مٹکے پانی پر روزانہ دم کرائے۔
اگر سورۂ بقرہ زبانی یاد نہ ہو تو قرآن شریف میں دیکھ کر بھی پڑھی جاسکتی ہے عورت بھی پڑھ سکتی ہے۔ مرد‘ لڑکی‘ لڑکا بھی پڑھ سکتا ہے۔ ایک بوتل کے ڈھکن میں تین سوراخ کرکے اس کے ذریعہ یا گلاب پاش کے ذریعے پانی ہر کمرے‘ باورچی خانے کے کونوں میں چار وقت یہ پانی چھڑکیں اور چار وقت ہی سب گھر والوں کو یہ پانی پلایا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے نوکریاں لگ جائیں گی‘ لڑکیوں کی شادیاں ہوجائیں گی‘ لڑائی جھگڑا ختم ہوجائے گا‘ گھر میں اور آمدنی میں خیروبرکت ہوگی‘ تمام بیماریاں دور ہوجائیں گی۔ چاروقت پانی چھڑکنے اور پینے کےیہ ہیں:۔ 1۔ بعد نماز فجر ناشتہ سے قبل۔ 2۔ دوپہرکو گیارہ بجے۔ 3۔بعد نماز عصر۔ 4۔بعدنماز عشاء۔اگر چار وقت نہ چھڑک سکے اور نہ چار وقت پی سکے تو صبح و شام ہی چھڑک لے اور پی لے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 384 reviews.