Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو کے ذریعے ہونے والی طلاق

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

جادو کے ذریعے ہونے والی طلاق کا آیات قرآنی کے ورد سے بچاؤ
گندے عملیات اور میرا خاوند:میرے والد کی شادی گھریلو حالات کی وجہ سے چھ سال بعد ہوئی تھی اور میں شادی کے چار سال بعد اس دنیا میں آئی چونکہ میری دونوں پھوپھیوں کے ہاں پہلے ہی سال لڑکے پیدا ہوئے تھے اسلیے جب بڑی پھوپھی کو رشتہ سے والد صاحب نے جواب دے دیا تو فوراً چھوٹی پھوپھی نے اپنے بیٹے کے لیے رشتہ مانگ لیا اور متفقہ طور پر اسے منظور کرلیا۔ طے یہ ہوا کہ دونوں کو نکاح کے بندھن میں جکڑ دیا جائے اور رخصتی بعد میں کردی جائے اس سلسلے میں پندرہ دن کے اندر اندر نکاح ہوگیا میری بڑی پھوپھی بظاہر تو ناراض نہیں تھیں لیکن دل ہی دل میں میری پھوپھی اور اس کی دو بڑی بیٹیوں جو کہ شادی شدہ تھیں ہمیں سبق سکھانے کی ٹھانی اور کالے جادو کرنے والے عامل سے رابطہ کرکے میرے خاوند کے دل میں میرے لیے نفرت پیدا کرنے والے عملیات کرنے شروع کردئیے۔ نفرت اس حد تک پہنچی کہ میری رخصتی کیلئے چھ سال گزرگئے لیکن لڑکا رخصتی کیلئے مان نہیں رہا تھا اور گندے عملیات کی وجہ سے میرا خاوند جواری‘ شرابی اور زانی ہوگیا تھا۔
اسی دوران میرے والد محترم کا انتقال ہوگیا اور میرے تایا صاحب نے میری پھوپھی اور پھوپھا پر زور دیا کہ میری رخصتی کروالیں انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بیٹے کی شادی جلدی ہونیوالی ہے اس کے ساتھ ہی ہم اس کی بھی رخصتی لے لیں گے۔ لہٰذا تین ماہ بعد میرے دیور کی شادی ہوگئی اور میری رخصتی بھی… رخصتی کو دس دن ہوگئے تھے میرا دیور اور اس کی بیوی بڑی خوشحال زندگی گزار رہے تھے لیکن میرے خاوند نے میرا منہ تک نہیں دیکھا تھا۔ سارے گھر میں میرے متعلق چہ مگوئیاں شروع تھیں۔ لڑکا سارا دن غیرلڑکیوں کے ساتھ رہتا اور رات کو الگ سے ایک کمرے میں سوجاتا۔ سب کے کہنے سننے پر ایک رات میرا خاوند رات کو میرے کمرے میں آیا اور مجھے کہا کہ تم نے مجھے بدنام کرکے رکھ دیا ہے گھر کے تمام چھوٹے بڑے افراد مجھے نفرت سے دیکھنے لگے ہیں میں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ میں نے آپ کے کسی گھر والے سے کچھ نہیں کہا وہ خود سب کچھ دیکھ رہے ہیں لیکن وہ ناراضگی کا اظہار کرتا رہا اور کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اس کے باوجود میں جب تمہیں دیکھتا ہوں تو میرے سارے جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں اور آپ سے دور بھاگنے کو جی کرتا ہے اگر میں آپ کے ساتھ پیار محبت کی باتیں کروں تو ممکن ہے کہ میں اس دنیا میں نہ رہوں… لہٰذا اپنی زندگی بچانے کیلئے مجھے آپ سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا اور وہ رات… اسی طرح جلی کٹی باتیں سننے میں گزر گئی۔ صبح اٹھ کر اس نے کہا کہ اپنے گھر سے ہو آؤ آکر میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔ میں اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر آگئی۔
اچانک میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ مجھے اپنی لیکچرار سے مل کر مشورہ کرنا چاہیے اور میں اسے مل کر اپنے خاوند کے تمام الفاظ جو اس نے مجھ سے کہے تھے وہ بتادئیے میری میڈم نے کہا کہ بیٹے تمہارے خاوند پر جادو ہوا ہے میں رونے لگ گئی میری میڈم نے مجھے تسلی دی اور کہا کہ بیٹے یہ قرآنی آیات ہیں 21دن تک 21مرتبہ پڑھیں۔ لہٰذا میں نے اپنے اور اپنے تمام گھر والوں کو اس عذاب سے بچانے کیلئے یہ عمل شروع کردیا۔
عمل یہ ہے:۔ وَ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ oوَ اَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِo (مومنون 98،97) اکیس مرتبہ پڑھیں اور اکیس مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمرات کو سوتے وقت اور صبح نماز فجر کیلئے اٹھنے سے پہلے پہلے… دونوں عمل پڑھیں۔ میں نے اللہ سے آس لگا کر یہ عمل شروع کیا۔ میں نے کسی کو یہ بات نہیں بتائی سوائے اپنی لیکچرار کے… مجھے میری میڈم نے کہا بیٹے 21 دن کے بعد اب 21دن یہ عمل کریں اور اس نے بتایا کہ سات مرتبہ سورۂ کافرون سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ معوذتین پڑھیں۔ سورۂ فلق اور سورۂ ناس ملا کر پڑھیں درمیان میں بسم اللہ نہ پڑھیں ابھی تیرہ دن ہی ہوئے تھے کہ میرے خاوند نے میرے گھر فون کیا اور مجھ سے بھی بات کرنے کی خواہش ظاہر کی جب ڈرتے ڈرتے میں نے فون پر بات کی تو بڑے پیار سے سلام کیا اور اپنے کہے ہوئے الفاظ اور بُرے کاموں کے نہ کرنے کا وعدہ کیا اور بہت زیادہ شرمندگی کا اظہار کیا اور اپنے آنے کے بارے میں کہا کہ میں خود آپ کو لینے آرہا ہوں۔ میں نے دس دن بعد آنے کا کہا کہ میرا یہ عمل پورا ہوجائے… میں نے اپنی میڈم کو فون کرکے ساری باتیں بتائیں تومیڈم نے کہا کہ اب ایسا کریں کہ موسم گرمی کا ہے آپ تین بوتل روح افزاء کی منگوائیں اور یہ قرآنی سورۂ اور آیۃ پڑھ کر ہر بوتل کو کھول کر دم کریں اور جب آپ کاخاوند آئے تو ان میں سے کسی بھی بوتل سے شربت بنا کر پلادینا اور باقی اپنے سسرال میں گھر کے تمام افراد کو استعمال کروائیں۔ پندرہ دن کے بعد میرے شوہر آئے میں نے انہیں شربت پیش کیا اور ہم سب گھر والوں نے بھی پیا وہ قرآنی سورتیں یہ ہیں۔ سورۂ فاتحہ سات مرتبہ‘آیۃ الکرسی سات مرتبہ‘ سورۂ کافرون سات مرتبہ‘ سورۂ اخلاص سات مرتبہ‘ معوذتین سات مرتبہ‘ ہر سورت سات مرتبہ پڑھ کر بوتل شربت پر دم کردیں۔ اب الحمدللہ میں اپنے گھر میں بہت خوش و خرم ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 397 reviews.