Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یَاعَزِیْزُ کا کمال بندشوں میں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

یَاعَزِیْزُ کا کمال بندشوں میں
میرا بچپن سے معمول ہے کہ جب میں کلاس فور میں تھی تب سے یَاعَزِیْزُفجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان میں پڑھتی ہوں۔ میرے والد کے دوست خورشید گیلانی صاحب ہمارے گھر درس دینے آیا کرتے تھے۔ وہ جوانی میں ہی وفات پاگئے تھے۔میرے والد صاحب گھر میں ماہانہ درس کرایا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ صبح فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان یَاعَزِیْزُ اکتالیس مرتبہ پڑھ لیا کریں اللہ آپ کو کبھی بھی انسانوں کے سامنے نہیں جھکائے گا۔ بس وہ چوتھی کلاس سے میرا اب تک معمول ہے۔ جو بھی ہومیں فجر میں یہ اکتالیس دفعہ ضرور پڑھتی ہوں۔
یَاعَزِیْزُسے میں نے کیا پایا
میں بچپن سے بڑی دنیاداری کے ماحول میں پلی ہوں اس لیے میں نے دیکھا ہے کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھ سے مشورے طلب کرتے ہیں‘ سسرال میں بھی میرے سے کوئی نہ کوئی مشورہ ضرور لیتا ہے بے شک مشورہ دنیاداری کا ہی کیوں نہ ہو۔ اللہ نے ہر جگہ غالب رکھا ہوا ہے۔
ڈیلیوری میں آپریشن سے بچنے کا شرطیہ وظیفہ:۔ یہ آیت سورۃ الانشقاق کی آیت وَ اَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَ تَخَلَّتْ ﴿الانشقاق۴﴾یہ میں نے اپنے دونوں بچوں کیلئے پڑھی تھی۔ میں نے سورۃ الانشقاق کی یہ آیت لوگوں کو بھی بتائی ہے اور خود بھی کی ہے۔ لیکن سورۃ الزلزال میں نے جتنے لوگوں کو بتائی ہے کسی کا بھی آج تک آپریشن نہیں ہوا۔ وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَہَا ﴿الزلزال۲﴾ آپ کھلا پڑھیں جب عورت کو وہ تکلیف ہوتو کھلا پڑھیں یقین مانیں ایک گھنٹے کے اندر اندر ولادت ہوجاتی ہے۔ کبھی آپریشن نہیں ہوتا۔ میرے ساتھ یہ معاملہ تھا کہ میرے ٹوینس (جڑواں) بچے ہونے تھے رات کو مجھے پین ہوتی اور اگلے دن یارات کو جاکر بچہ ہوتا۔ میں گویا مرنے والی ہوجاتی لیکن میری طبیعت میں یہ ہے کہ میں نے کبھی شور نہیں مچایا۔ اس کے بعد جب دوبارہ پیدائش ہونے والی تھی تو مجھے درد ہوا تو میں نے اپنے شوہرسے کہا کہ مجھے ہسپتال لے چلو اس نے کہا صبح چلیں گے وہاں کہاں دو دن دھکے کھاتے رہیں گے مجھے یاد نہیں مجھے کس نے سورۃ الزلزال والی آیت بتائی تھی میں اس دفعہ سورۃ الانشقاق والی آیت نہیں پڑھی سورۃ الزلزال والی آیت پڑھی مجھے پتہ نہیں کیوں اس پر اتنا یقین تھا۔ مجھے ہسپتال لے گئے۔ مجھے دیکھتے ہی ڈاکٹر نے کہا چلو ہماری رات تو گئی تمہارے خاوند نے ہمیں سونے نہیں دینا بار بار کہے گا کہ چیک کریں۔ میں نے کہا ڈاکٹر صاحبہ مجھے چیک تو کرلیں۔ اس نے چیک کیا تو حیران کہ بچہ تو ہونے والا ہے۔ یقین کریں صرف ایک گھنٹے میں بچہ ہوگیا۔ میںنے جس کو بھی بتائی اور جس نے بھی پڑھا ہے اس نے کہا ہے کیا کمال کی چیز دی ہے آپ نے۔
حج کی خواہش
اگر کسی کو حج پر جانے کی خواہش ہو تو وہ کثرت سے سورۃ الفتح کی آیت نمبر ستائیس پڑھے۔ ہمارا نوکر ہے اس کو بڑی خواہش تھی اس کو میں نے یہ آیت بتادی اس نے پڑھا اور وہ حج پر چلا گیا۔ اس کو کسی نے اپنی جگہ بھیج دیا۔ میرے خاوند کو حج پر جانے کی بڑی خواہش تھی میں نے اپنے خاوند سے کہا کہ حج پر چلے جاؤ تو اس نے کہا میں بڑی کوشش کرتا ہوں عین ٹائم پر کوئی مسئلہ پڑجاتا ہے ۔ کبھی کوئی فوت ہوجاتا ہے‘ کبھی کوئی کام پڑجاتا ہے۔ پیسے بھی ہوتے تھے لیکن حج پر نہ جاسکتے۔ لیکن جب انہوں نے پڑھا تو وہ بھی حج پر چلے گئے۔ وہ آیت یہ ہے:۔ لَقَدْ صَدَقَ اللہُ رَسُوْلَہُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللہُ اٰمِنِیْنَ ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَکُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ ۙ لَا تَخَافُوْنَ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِکَ فَتْحًا قَرِیْبًا ﴿فتح۲۷﴾
چوروں سے حفاظت
سورہ بنی اسرائیل کی آخری دو آیتیں پڑھنے سے چوروں سے حفاظت ہوتی ہے یہ میری والدہ نے بتایا تھا۔ کہ یہ سب ہمیں ہماری نانی جنہیں ہم بی بی کہتے ہیں نے بتایا تھا کہ ہمارے ماڈل ٹاؤن والے گھر میں آج تک کوئی چوری نہیں ہوئی۔ صرف سورۂ بنی اسرئیل کی آخری دوآیتیں رات کو پڑھنے کے بعد سوجائیں۔
شوگر کا علاج:ایک شوگر کے مریض کے علاج کیلئے سب سے پہلے اول و آخر درود شریف تین بار پانچ یا سات مرتبہ اقادرکسی بھی وقت پڑھ لیں۔
ہماری ہمسائی ہیں باجی خالدہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی شوگر کیسے ٹھیک ہوئی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں یہ پڑھتی تھی۔ میں نے اپنے پر تو نہیں لیکن باجی خالدہ نے کئی لوگوں کو بتایا اور ان کو فائدہ بھی ہوا ہے۔
کندذہنی کا روحانی علاج:کند ذہن کیلئے میرا ایک آزمودہ ہے۔ میرا بڑا بھائی بہت کندذہن تھا۔ کوئی چیز یاد کرتاتھا تو بھول جاتا تھا۔ میری امی نے اس کیلئے یہ وظیفہ پڑھا تو وہ رو پٹ کہ بی اے کرگیا۔ اب اس کی بیٹی ون کلاس میں ہے وہ بہت کندذہن ہے۔ اس کی ماں پڑھا پڑھا کر تھک جاتی ہے ادھر وہ سائیڈ پر ہوتی ہے اور وہ بچی بھول جاتی ہے۔
میں نے اپنی امی کو کہا کہ آپ اب اس کی بیٹی کیلئے بھی یہی پڑھیں تِلْکَ حُدُوْدُ اللہِ وَمَنْ یُّطِعِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ﴿النسائ13﴾ تک۔ ایک سو اکیس مرتبہ ۔ یہ بیٹے کیلئے امی نے کیا تھا اب اس کی بیٹی کیلئے کررہی ہیں۔لیکن میں اپنے بچوں کیلئے سات دفعہ یَاعَلِیْمُ اور اکیس دفعہ سورۃ الم نشرح(پارہ 30) پڑھتی ہوں۔پرسوں میری بچی کی دوست اور اس کی والدہ واک کیلئے آئیں وہیں قریب میں رہتے ہیں میں نے ان سے کہا کہ آپ کے بچے ماشاء اللہ بڑے لائق ہیں۔ سارے میڈیکل میں ہیں آپ کیا پڑھتی ہیں۔ اس نے کہا کہ میں سورۂ الم نشرح اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے سارے بچوں کو پلاتی ہوں۔ اس کے سارے بچے بہت ہی ذہین ہیں اور سارے ہی ڈاکٹر بن رہے ہیں۔
رش میں سے نکلنے کا آسان وظیفہ
ایک دفعہ ہم عید پر گجرات جارہے تھے تو شاہدرہ میں پھنس گئے۔ مجھے میرے خاوند کہتے تم نے کہا تھا تمہیںایک وظیفے کا پتہ چلا ہے راستہ ملنے کا آج پڑھو نہیں تو ہم قیامت تک یہاں سے نہیں نکلتے۔ میں تین دفعہ سورۂ الم نشرح پڑھتی اور ٹریفک پر پھونک مارتی تھی معجزانہ طور پر ہمیں راستہ ملا اور ہم تین منٹ میں وہاں سے نکل گئے۔صرف ہماری گاڑی نکلی باقی ساری کھڑی رہیں۔ آگے گوجرانوالہ میں جاکر ہم پھرپھنس گئے میرے شوہرنے کہا پھر شروع ہوجا…میں نے پھرپھر پڑھا اور پھر ہمیں معجزانہ طور پر راستہ مل گیا۔ یہ واقعی بڑا زبردست نسخہ ہے۔ سورۂ الم نشرح کا ایک اور نسخہ بتاتی ہوں کوئی بھی چیز بند ہو کھل جاتی ہے۔ دل کے والو بند ہوں کھل جاتے ہیں۔ پیشاب بند ہو کھل جاتا ہے‘ مینسز کا نظام خراب ہو کھل جاتا ہے۔ نظر بند ہو‘ آواز بند ہو کھل جاتی ہے۔ اکیس دفعہ صبح و شام‘ یا ہر نماز کے بعد پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 404 reviews.