Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو وجنات کی بندشیں‘ ایک خط سے نجات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

جادو وجنات کی بندشیں‘ ایک خط سے نجات
(حکیم عاشق حسین فاروقی‘ کراچی)
آپ ﷺ کے اس خط مبارک(درج بالا خط تہدیدی) کو چودہ سو سال گزر گئے آج بھی اس خط کا معجزہ ہے کہ اس کی برکت سے اس تحریر کی ہیبت و جلالت سے جن وشیطان بھاگ جاتے ہیں‘ چند واقعات اپنے مشاہدات کے عرض خدمت ہیں:۔بھائی عبدالواحد صاحب نیوی میں ملازمت کرتے ہیں میرے علاقے آگرہ تاج کالونی میں رہتے ہیں‘ بڑے مخلص اور دین دار شخص ہیں‘ عبقری رسالے کے دیوانے ہیں‘ یہ اپنے گاؤں سے ایک رشتہ دار کو بغرض علاج بندے کے پاس لیکر آئے ان کو مکمل روئیداد سن کر تشخیص کرکے ادویات تجویز کرکے دے دیں اللہ کے فضل و کرم سے انہیں بڑا فائدہ ہوا‘ آہستہ آہستہ ان کی بیماریاں ختم ہورہی تھیں دن بہ دن ان کاجسم صحت و تندرستی کی جانب گامزن تھا کہ اچانک صبح کی نماز میں عبدالواحد صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ پرسوں رات کو اچانک ان کی طبیعت یک دم بگڑگئی آپ کو فون کرتے رہے لیکن آپ کا فون بند تھا مجبوراً ہسپتال ایمرجنسی میں لے گئے انہوں نے کافی علاج کیا پھر جاکر کچھ طبیعت بحال ہوئی اب مریض کہاں ہے؟ کہنے لگے میں نے گاؤں واپس بھیج دیا پھر کہنے لگے حکیم صاحب اصل بات یہ ہے کہ اس پر جنات کے اثرات ہیں یہی نہیں ان کے پورے گھر پر ان کے سب گھر والے اکثر بیمار رہتے ہیں‘ علاج ہوتا ہے‘ علاج کے دوران لگتا ہے کہ بس اب مریض مکمل شفاء یاب ہونے کو ہے کہ یک دم طبیعت ایسی بگڑتی ہے کہ یوں لگنے لگتا ہے جیسے بس اس کا آخری دن‘ آخری گھڑی ہے‘ اب بھی ایسے ہی ہوا آپ کی تجویز کردہ عبقری کی ادویات سے مریض کو بہت ہی زیادہ فائدہ ہورہا تھا اور وہ خوش اور مطمئن تھا کہ اچانک یہ معاملہ ہوگیا۔ بندے نے عرض کیا بھائی پہلے آپ نے مجھ سے یہ جنات والی بات تو بتائی ہی نہیں تاکہ ان کا بھی کوئی بندوبست کرتے۔ بندہ اپنے حضرت سے عرض کرتا‘ بہرحال اس کا بھی علاج ہے‘ کوئی بندہ گاؤں جائے تو مجھے بتائیے گا۔ کہنے لگے کہ کل ہی ایک بندہ جارہا ہے‘ میں نے ان سے اس خط کا ذکر کیا اور تفصیل سے اس کے کراماتی فائدے بتائے اور پھر رات کو اس خط کی چند کاپیاں کروا کر دے دیں ان سے عرض کی کہ جتنے بھی گھر کے افراد ہیں ان کے تکیوں میں ایک ایک علیحدہ علیحدہ رکھ دئیے جائیں اور ہر ایک کمرے میں ایک ایک نمایاں جگہ پر لگادیں ایک ایک خط تعویذ بنا کر گلے میں پہنے جائیں اور ایک بار یہ خط باآواز بلند عربی میں اور اردو میں پڑھ دیا جائے‘ روزانہ پڑھیں تو بہتر ہے۔ انشاء اللہ پھر اس کا کمال دیکھیں۔
یہ خط اس شخصیت (ﷺ) کا ہے جس کیلئے یہ کائنات بنی ہے‘ ہر چیز اس کی غلامی میں فخر کرتی ہے‘ بہرحال دو چار دنوں بعد ہی مسجد کے باہر ان سے ملاقات ہوگئی‘ بڑے ہنستے اور مسکرا رہے تھے‘ ملے اور کہنے لگے میں صدقے جاؤ ںآقا ﷺ پر‘ سبحان اللہ وہ بندہ جسے میں نے خط دیکر بھیجا تھا ابھی اس نے سامان سے خط نکالے ہیں اسے ہاتھ میں لیا نہیں‘ مریض کے گھر والوں سے کوئی اس کا ذکر نہیں کیا‘ پڑھنا لگانا تو دور کی بات ہے جیسے ہی گھر میں داخل ہوا وہ جنات عاملوں کو چیلنج کرتے تھے‘ دھمکیاں دیتے تھے‘ بڑے آئے ہمیں نکالنے والے‘ کس میں ہمت و جرأت ہے جو ہمیں یہاں سے نکال سکے۔ کہنے لگے خدا کیلئے ہمیں معاف کردو‘ ہم نے آپ لوگوں کو بڑا تنگ کیا ہے‘ اب ہم جارہے ہیں‘ کہنے لگے آواز ان کی ایسی تھی جیسے کوئی بہت ہی ضعیف ہو اور وہ منت سماجت کرے‘ بہرحال جناب کمال ہوگیا‘ میں صدقے جاؤ ںآقا ﷺ کے نام پر‘ ان کے خط کا یہ کمال ہے ان کی سنتوں پر عمل کرنے سے کیا عروج و کمال ملتے ہونگے‘ یہ کمال ہے ان کی تحریر کا‘ صاحب تحریرﷺ کی معراج کا حال کمال کیا ہوگا۔ آج یہ عبدالواحد بھائی جب یہ واقعہ اپنے سندھی انداز میں سناتے ہیں تو ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔
خط جنات کیلئے کسی ایٹم بم سے کم نہیں
یہ واقعہ عبداللہ کو سنایا تو کہنے لگے مجھے رات کو اپنے گھر میں خوف آتا ہے جس کی وجہ سے مجھے نیند نہیں آتی‘ دن بہ دن میری صحت گرتی جارہی ہے‘ گھر میں بیوی‘ بچے بھی خوف میں مبتلا رہتے ہیں‘ کیا کروں بڑا پریشان ہوں؟ کیا یہ خط آپ مجھے دے سکتے ہیں‘ شاید اس کی برکت سے میرا یہ مسئلہ حل ہوجائے اور میری زندگی بن جائے‘ جان کو کچھ سکون مل جائے‘ گھر کے بچے بڑے خوش حال ہوجائیں۔
میں نے عرض کی شاید آپ کو یقین نہیں یہ مسئلے حل ہوجائیں گے۔ یہ خط کس کا ہے جو امت کا غم خوار ہے‘ جو رحمت اللعالمین ہے‘ اللہ میرا رب العالمین ہے محبوب میرا رحمت اللعالمین ہے‘ یہ وہ ہیں جن کا حکم درخت بھی مانتے ہیں‘ یہ وہ ہیں جس طرف سے گزر جاتے ہیں پتھر بھی بول اٹھتے ہیں‘ چاند کو اشارہ کردیں چاند دو ٹکڑے ہوجاتا ہے‘ ان کے لعاب میں یہ تاثیر ہے کہ کڑوا پانی شہد سے زیادہ میٹھا ہوجاتا ہے‘
جدھر جدھر نظر نہیں پڑی وہاں ہے رات آج تک
وہیں وہیں سحر جہاں وہ شفیع عاصیاں ﷺگزر گیا
میں نے بہرحال انہیں یہ خط مبارک دے دیا ان کو اتنا فائدہ ہوا اتنا فائدہ ہوا کہ سب دکھ دورہو گئے اور انہوں نے اس خط مبارک کی رنگین کاپیاں کروا کر تقسیم کرنا شروع کردیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 422 reviews.