Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

سسکتی سلگتی خواہشات اور پیسہ۔۔۔۔۔!!!

ایک نئی نویلی دلہن نے اپنے بیرون ملک مال و دولت کمانے والے شوہر کو خط لکھا کہ میرے سرتاج مال ودولت تو زندگی کی ہر عمر میں کمایا جاسکتا ہے‘ جوانی کے تو چند دن ہوتے ہیں اور بہت جلد جوانی ڈھل جاتی ہے۔ کیا میں اسی طرح سالہا سال آپ کا انتظار کرکے اپنے سر کے بالوں میں چاندی بھرلوں گی؟ اپنے ہاتھوں سے رنگین مہندی کو مٹادوں گی‘ اپنے پاؤں کے پائل کی جھنکار جو صرف جوانی میں ہی اچھی لگتی ہے اتار کر اس تصور کے ساتھ رکھ دوں گی کہ اپنی بیٹی کو پہناؤں گی؟ اب میرے پہننے کی عمر ختم ہوگئی ہے۔ کیا میں جوانی کی حسرت اور امیدوں کو کسی طاق میں رکھ کر تالا لگا دوں؟ میں نے آنکھوں سے آپ کو چاہا ہے‘ آپ کے بول میرے کانوں میں رس گھولتے ہیں‘ آپ کی مسکراہٹ سے میری گھر کے سارے کاموں کی تھکن ختم ہوجاتی ہے۔ کیا یہ جذبات آپ کی تصویر دیکھ کر تسکین پالیں گے؟ نہیں!میرے سرتاج ہرگز نہیں‘ آپ واپس آجائیں‘ مجھے بھوک قبول ہے‘ پرانے کپڑے قبول ہیں‘ لیکن ان بچوں کواور اس جوانی کو آپ کا ساتھ چاہیے‘ ان جذبات کو آپ کا سہارا چاہیے۔ میں انتظار بہت کرچکی اب مجھے زیادہ انتظار نہ کروائیں۔‘‘قارئین! یہ الفاظ لکھتے ہوئے میں آپ آبدیدہ ہوں‘ جب بھی میرے پاس ایسی زندگیاں آتی ہیں میں تڑپ جاتا ہوں‘ میرے اندر کا حکیم طارق چیخ اٹھتا ہے‘ آخر کیوں؟ مال‘ دولت اور پیسے کیلئے وہ زندگی سسکتی اور سلگتی رہ جائے گی کیا مال دولت اور پیسہ سب کچھ ہوتا ہے؟ ایک خاتون اپنی انیس سالہ بیٹی کو ساتھ لیے کہہ رہی تھی اس کی منگنی ہے اور باپ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں تجھے منگنی کا تحفہ بھیجوں گا۔ بس یہ پیٹ میں تھی تو باپ اٹلی گیا‘ ابھی تک واپس نہیں آیا۔ سنا ہے اس نے وہاں کوئی شادی کررکھی ہے اس کی زندگی تو یوں گزر گئی میں اس کے انتظار ہی کی آہٹ کو سنتے سنتے بوڑھی ہوگئی۔ وہ بلک بلک کر رو رہی تھی پھر اس نے ایک کاغذ بیٹی سے علیحدہ مجھے پکڑایا جس کے اندر اس کے وہ گناہ تھے جس کا ذمہ دار صرف اس کا شوہر ہی ہوسکتا ہے۔ کیا اس کے ڈالر‘پونڈ‘یورو‘درہم‘ دینار‘ریال اس کو آخرت میں بیوی کی اس جواب دہی سے چھڑوا دیں گے؟؟؟کیا اس کو نجات مل جائے گی؟ ہرگز نہیں…!ایک خاتون کہنے لگی یہ بیٹا آٹھ سال کا ہوگیا ہے اور اس کی پیدائش سے چند ماہ پہلے اس کا باپ سائپرس یعنی یونان گیا پھر پلٹ کے نہ آیا۔ بیٹے نے نیٹ پر باپ کی تصویر دیکھی ہے باپ نے بھی نیٹ پر ہی بیٹے کی تصویر دیکھی ہے… حقیقت میںباپ نے بیٹے کو دیکھا نہ بیٹے نے باپ کو دیکھا۔ کہتا ہے جب میںسکول جاتا ہوں‘ بچے مجھ سے پوچھتے ہیں ہمارے ابو تو آتے ہیں‘ پرنسپل سے ملتے ہیں‘ ٹیچر سے ملتے ہیں‘ تیرے ابو تجھے کبھی چھوڑنے نہیں آئے۔ کیا تیرےابو نہیں ہیں؟ میں اپنے کلاس فیلوز کو وضاحتیں دیتے دیتے تھک گیا ہوں مجھے اس کی کوئی وضاحت نہیں ملتی۔ میں کیا کروں؟ کہاں سے وضاحتیں لے آؤں میں تھک چکا ہوں اس کا کوئی وسیلہ میرے پاس نہیں ہے میں کس سے سوال کروں؟۔قارئین! معاشرے میں پھیلتا ہوا گناہ‘ اولاد کی بے راہ روی اس کے اسباب اور بھی ہیں لیکن ایک بڑا سبب باپ کی سرپرستی سے محروم اولاد اور شوہر کی سرپرستی سے محروم بیوی ہے۔ پھر وہ کیا کرے آخر اس کی زندگی کے ساتھ بھی تو جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ کیا مرد‘ عورتوں کے گناہوں کے ذمہ دار ہیں؟؟؟ جی ہاں…! یہ حقیقت ہے یہ سچ ہے‘ مجرم مرد ہیں…! عورتیں نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 440 reviews.