Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب سے جمعرات کا درس سننے آرہا ہوں مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ ایسا فائدہ جو دنیا کو معالج‘ دوائی یا عامل نہ دے سکا۔ اس سے پہلے مجھے ایک ایسی ناقابل بیان بیماری تھی کہ میرے خیال میں ایسی زندگی سے بہتر موت ہے۔ میں اپنے ان الفاظ میں ایک ذرہ بھی اپنے پاس سے شامل نہیں کررہا‘ میں نے وظائف کی کتابوں سے وظائف کیے‘ اس بیماری سے نجات کیلئے ٹھنڈی چیزیں استعمال کیں‘ عاملوں کے پاس گیا‘ علاج کروایا‘ کچھ علاج خود کیا‘ اپنے تایا سے دوائی بنوا کر استعمال کی لیکن ان سب دوائیوں سے یا معالجات سے صرف تین یا چار دن کافائدہ ہوسکا اگر کسی نے زیادہ چھلانگ بھی ماری تو پانچ دن اور جب مجھے یہ تکلیف ہوتی  تھی تومیں تڑپتا تھا میرے کندھے اور سردرد اور کمزوری سےمیرا ساتھ چھوڑ دیتے تھے‘ کوئی راستہ نظر نہیں آتا تھا‘ شفاء کا۔ ان سب مراحل کے بعد جب اس دفعہ میں درس میں آیا تو آپ کا درس سنتے ہی ایسا احساس ہوا کہ اب یہاں سے جانا نہیں ہے اور اس مرتبہ کوئی بے چینی بھی نہیں ہوئی اور میری بیماری ایسی ہوگئی جیسی پہلے نہ تھی جب کبھی میں عبقری پڑھتا تو اپنے جیسے لوگوں کے واقعات پڑھ کر مجھے یقین نہ ہوتا اور منفی سوالات پیدا ہوتے کہ کیا یہ باتیں سچ ہیں کہ نہیں پر جب اپنے پر آئی تو پتہ لگا کہ واقعی یہاں سے شفا ملتی ہے۔محمد شہزاد۔ لاہور

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 442 reviews.