Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شاہ رفیع الدین دہلوی ؒکےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

معالج جسمانی ہو یا معالج روحانی‘ تکبر اور غرور نہ کرے اور بدنیت نہ بنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرے۔ نماز کی پابندی کرے۔ اللہ تعالیٰ سے ہر وقت اس کی رحمت اور ہاتھ میں شفاء کی دعا کرتا رہے اس کے بعد صدقہ‘ خیرات اور غرباء کی مالی امداد کرتا رہے۔

جسمانی کمزوری کا علاج

بعض مرتبہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد صحت بگڑتی رہتی ہے اور انسان بہت زیادہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔ اس کمزوری اور طرح طرح کی بیماریوں کے دفعیہ کیلئے یہ عمل تیربہدف ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ صحت بحال ہوجائے گی اور ہر قسم کی کمزوری دور ہوجائے گی وہ عمل یہ ہے:۔باوضو سورۂ یٰسین شریف اس ترکیب سے پڑھیں کہ ہر مُبِیْن کے لفظ پر سات بار سورۂ فاتحہ پڑھیں اسی طرح سورۂ یٰسین شریف پڑھ کر ختم کرلیں اور ایک بوتل میں پانی بھر کر اس پر دم کردیں پھر اس پانی کو صبح نہار منہ اور سوتے وقت ایک ایک گھونٹ پی لیا کریں۔ اکیس روز مسلسل یہ پانی استعمال کریں انشاء اللہ تعالیٰ کمزوری دور ہوجائے گی۔ اگر اکیس دن میں یہ بیماری اور کمزوری دور نہ ہو تو دوبارہ اسی طرح پڑھ کر اکیس دن پھر استعمال کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بیالیس دن کے استعمال پر ہر قسم کی بیماری سے نجات حاصل ہوگی اور جسم کی کمزوری اور نقاہت ختم ہوکر بدن میں چستی اور پھرتی پیدا ہوجائے گی۔

دُبلے پن کا علاج

بعض مرتبہ بہت دُبلا پن اور دھان پان آدمی سب کی تضحیک اور ہنسی کا باعث بنتا ہے۔ جسمانی کمزوری دور کرنے کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔دُبلے پتلے آدمی اپنے نام کے اعداد کے برابر روزانہ سوتے وقت یَاقَوِیُّ پڑھا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند وہ اس عمل کی پابندی کرنے سے جسم موٹا اور فربہ ہوجائے گا اور دُبلاپن ختم ہوکر بدن میں چُستی پیدا ہوگی۔

حکیم‘ ڈاکٹر‘ وید‘ عامل کے ہاتھ میں شفاء

بعض مرتبہ حکیم‘ ڈاکٹر‘ وید‘ عامل ہر طرح سے باکمال اور اپنے فن کے ماہر ہوتے ہیں لیکن ان کے ہاتھ میں شفاء نہیں ہوتی۔ وہی دوائیں جو یہ حکیم‘ ڈاکٹر‘ وید تجویز کرتے ہیں کوئی دوسرا کرے تومریض صحت یاب ہوجاتا ہے لیکن ان کا سارا کمال دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے۔ ہاتھ میں شفاء کے لیے یہ عمل مجرب ہے۔ سب سے پہلے معالج جسمانی ہو یا معالج روحانی‘ تکبر اور غرور نہ کرے اور بدنیت نہ بنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرے۔ نماز کی پابندی کرے۔ اللہ تعالیٰ سے ہر وقت اس کی رحمت اور ہاتھ میں شفاء کی دعا کرتا رہے اس کے بعد صدقہ‘ خیرات اور غرباء کی مالی امداد کرتا رہے۔ ہر ماہ تین پرندے‘ طوطے‘ چڑیا‘ پدی خرید کر آزاد کرے۔ انشاء اللہ چند ماہ اس طرح کرنے سے شفاء کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور لوگ ہر طرف سے آنے لگیں گے اور حکمت و ڈاکٹری کی خوب شہرت ہوجائے گی۔

تعلیم سے دل اُچاٹ ہونے کا علاج

بعض مرتبہ کسی بچے یا بڑے کا تعلیم سے دل اُچاٹ ہوجاتا ہے۔ کتنا ہی مارو پیٹو‘ سزا دو وہ پڑھنے پر آمادہ نہیں ہوتا اور گھر سے بھاگنے لگتا ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ ایک بوتل میں پانی پر باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں درمیان میں تین سو تیرہ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ سوتے وقت تین گھونٹ پانی بچے کو پلادیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اکتالیس دن پانی پلانے کے بعد اس کو تعلیم کا شوق پیدا ہوگا اور بُری عادتوں سے بھی نجات حاصل ہوگی۔

گھر کو جنات سے پاک کرنا

بعض مرتبہ خالی مکان پر جنات قبضہ کرلیتے ہیں جب کوئی شخص اس مکان میں رہائش اختیار کرتا ہے تو یہ اسے طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں۔ آئے دن لوگ مکان میں آتے ہیں اور چند دن کے بعد رخصت ہوجاتے ہیں۔ اس کا مستقل علاج یہ ہے کہ چالیس حفاظ قرآن پاک کو جمع کرکے ان سے ایک ایک مرتبہ سورۂ بقرہ پڑھوائی جائے سب الگ الگ کمروں میں بلند آواز سے پڑھیں اور ایک کورے نئے مٹکے کو دھو کر پاک کرکے اس میں پانی بھر کر سب حافظوں سے دم کرا کر رکھ لیں‘ وہ پانی غسل خانہ اور بیت الخلاء کو چھوڑ کر سب کمروں‘ صحن‘ باورچی خانے کے کونوں میں چاروقت ہلکا ہلکا چھڑکا جائے۔ یہ پانی اکتالیس دن تک مسلسل چھڑکیں ناغہ نہ ہو انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے تمام جن اس مکان سے نکل جائیں گے۔ اگر چالیس حافظ کا انتظام نہ ہوسکے تو کسی ایک حافظ یا ناظرہ خواں کو مقرر کردیں جو روزانہ وقت مقررہ پر ایک بار سورۂ بقرہ پڑھ کر پانی کے مٹکے پر دم کردیا کرے اسی میں سے پانی لے کر چار وقت چھڑک دیا کریں۔ (سب سے بہتر یہ ہے کہ خود گھر والے پڑھیں)پانی چھڑکنے کے چارو قت یہ ہیں:۔1۔صبح آٹھ بجے، 2۔دوپہر بارہ بجے‘ 3۔ شام کو بعد نماز عصر‘ 4۔ بعد نماز عشاء۔

قوت حافظہ اور امتحان میں کامیابی

بعض مرتبہ ذہین اور پڑھائی کے شوقین بچے قوتِ حافظہ کی کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس سے ان کی تعلیم اور ترقی متاثر ہوتی ہے وہ جس معیار پر پہنچنا چاہتے ہیں اس میں حافظہ کی کمزوری رکاوٹ بن جاتی ہے۔حافظہ کی کمزوری دور کرنے کیلئے یہ عمل بہت کارآمد ہے۔ عمل یہ ہے:۔ایک بوتل میں پانی بھر کر باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد تین سو بار سورۂ الم نَشْرَحْ (مکمل) پڑھیں آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھیں پانی پر دم کردیں اس پانی کو سوتے وقت تین گھونٹ پلا دیا کریں۔ یہ پانی مسلسل اکتالیس دن پلائیں۔ صرف ایک دفعہ کا پڑھا ہوا پانی اکتالیس دن استعمال کریں۔ صبح نہار منہ بھنے ہوئے چنے پابندی سے کھلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ قوت حافظہ تیز ہوگی۔ پڑھا ہوا یاد رہے گا۔ امتحان کے شروع ہونے سے چند دن قبل بلاتعداد یَاحَسِیْبُ پڑھتا رہے اور امتحان کے کمرے میں بھی اس کو پڑھتا رہے جب پرچہ شروع کرے تب پڑھنا بند کردے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی ہوگی۔تنبیہ: صرف وظیفہ کی بنیاد پر امتحان میں کامیابی کی امید رکھنا غلط ہے۔ اپنی کتابوں کو خوب اچھی طرح سے یاد کیا کرے امتحانی تیاری مکمل کرکے وظیفہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت اونچے نمبروں سے کامیابی حاصل ہوگی۔ پہلے اسباب اختیار کرو کہ دنیا اسباب کا ذریعہ ہے پھر اللہ رب العزت کی ذات پر مکمل بھروسہ کرکے ذکرالٰہی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرو۔

نسخہ برائے نزلہ و زکام 6 ماہ کے بچوں کیلئے
ایک تولہ بنفشہ لیکر اسے ایک گلاس پانی میں ابالیں‘ آدھ کپ پانی رہ جائے تو اسکے اندر ایک بڑا چمچ دیسی گھی اور ایک چمچ شہد ڈال کر تھوڑا سا پکالیں۔ پھرا سے چھان کر رکھ لیں۔ دن میں دوبار بچوں والا چھوٹا چمچ نیم گرم بچے کو پلاتے رہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد شفاء ہوگی۔(غزالہ شیرعلی‘ شرقپور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 453 reviews.