Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

میں تمام دن میں کچھ اعمال کرتا ہوں ان میں کچھ دھیان سے ہوتے ہیں تو کچھ چلتے پھرتے یاکاروبار میں بیٹھے ہوئے ادا ہوتے ہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ آپ کی کتاب آداب معرفت پڑھی‘ پڑھنے کے بعد ذہن بھی صاف ہوا اور دل پر بہت اثر ہوا۔ انسان کو زندگی میں دکھ سکھ تو آتے رہتے ہیں۔ ہم تو اتنے ناشکرے ہیں کہ صحیح طرح شکر بھی ادا نہیں کرتے۔میں تمام دن میں جو اعمال کرتا ہوں ان میں کچھ دھیان سے کرتا ہوں تو کچھ چلتے پھرتے یاکاروبار میں بیٹھے ہوئے ادا ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے مسئلے حل بھی ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کرم بھی کرتے ہیں۔ کبھی تکلیف بھی آجاتی ہے میں یہ عمل صرف آخرت کو سامنے رکھ کر ادا کرتا رہتا ہوں اس سے دنیوی فائدہ بھی ہوجاتا ہے۔ اعمال درج ذیل ہیں:۔
٭ صبح تہجد کے دس نفل اس کے بعد وتر۔ ٭ سات دفعہ درود شریف اول وآخر اَللّٰھُمَّ اِنِّی ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ 313دفعہ۔ ٭ دونفل کے بعد آپ کی بتائی ہوئی دعااَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبَیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْoپوری 100دفعہ سات دفعہ درود شریف اول و آخر ٭ایک تسبیح تیسرا کلمہ ٭ایک تسبیح درود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ۔ ٭ایک تسبیح اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبِ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔ ٭ تین تسبیح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ ٭تین تسبیح اِلَّاللہُ۔ ٭ تین تسبیح اَللہْ٭ تین تسبیح اَللہ ھُوْ ٭سورۂ کوثر 129 دفعہ اول وآخر درودشریف ٭ ایک تسبیح یااللہ شکر ہے۔ ٭قرآن مجید کا ایک پارہ ترتیب وار ٭ یہ تمام صبح کی نماز تک کبھی کبھی درمیان میں نماز اور جو عمل رہ گیا وہ بعد میں درمیان میں دعا بھی مانگی جاتی ہے۔ ٭ تین دن سے نماز اشراق و چاشت بھی اکٹھی پڑھنی شروع کی ہے۔ پھر 9بجے سے لے کر 12 بجے تک مندرجہ ذیل عمل ہوتا ہے۔ ایک تسبیح درود شریف بیعت کارڈ والا ٭تین تسبیح یَاسَلَامُ یَامُؤْمِنُ یَااَللہُ ٭تین تسبیح لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ۔ ٭ تین تسبیح یَاوَلِیُّ یَانَصِیْرُ۔ ٭ تین تسبیح لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ ٭پانچ تسبیح اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ ٭ پانچ تسبیح تیسراکلمہ ٭پانچ تسبیح بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ ٭پانچ تسبیح )

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ 10 تسبیح سورۂ فاتحہ‘ 2 تسبیح نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ ٭ پانچ تسبیح درود ابراہیمی ٭ یہ عمل باوضو بھی ہوتا ہے اور بغیر وضو کے بھی کبھی زیادہ وقت بھی لگتا ہے۔ نماز ظہر کے بعد ٭انمول خزانہ نمبرایک 21 مرتبہ اول وآخر درود شریف۔ ٭انمول خزانہ نمبر 2‘ 313 مرتبہ اول وآخر درود شریف۔ ٭ سورۂ فاتحہ سورۂ اخلاص 41 دفعہ اول آخر درود شریف۔٭ سورۂ الم نشرح ایک تسبیح۔ ٭ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ۔ 3تسبیح صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ 3تسبیح۔ نماز عصر کے بعد سورۂ فاتحہ تقریباً دس تسبیح۔ درودابراہیمی 5پانچ تسبیح۔ نماز مغرب کے بعد ایک تسبیح تیسرا کلمہ۔ ایک تسبیح درود شریف بیعت کارڈ والا۔ ایک تسبیح استغفار‘ سورۂ کوثر 129دفعہ اول و آخر درودشریف۔ ایک تسبیح یااللہ تیرا احسان ہے۔ پانچ تسبیح لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔ نماز عشاء کے بعد سورۃ الفیل 313 دفعہ اول وآخر درود شریف۔ ہرنماز کے بعد جو مختصر عمل کرتاہوں وہ یہ انمول خزانہ نمبر ایک ایک دفعہ انمول خزانہ نمبر دو 33دفعہ۔ سورۂ مائدہ والا عمل‘ سورۃ المومنون کی آخری سورۂ والا عمل‘ اذان والا عمل۔درس میں یا آپ کی کتاب میں کوئی وظیفہ پڑھتا ہوں تو دل کرتا ہے کہ یہ کرلوں اس طرح نجات کا کوئی ذریعہ بنا جائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 466 reviews.