Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک خاتون طبیبہ کی ذہانت

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

ہم نے ان کوآزمانے کیلئے ایک حیلہ کیا کہ اپنے ایک ساتھی کی پنڈلی کو ایک لکڑی اٹھا کر چھیل دیا یہاں تک کہ اس میں سے خون نکلنے لگا

ھلت بن مہمد مجدری کہتے ہیں کہ مجھ سے بشر بن المفضل نے بیان کیا کہ ہمارا حاجیوں کا قافلہ سفر میں تھا کہ ہمارا گزر عرب کے قبیلوں میں ایک قبیلے سے ہوا بیان کیا گیا کہ یہاں تین خوبصورت بہنیں رہتی‘ وہ مطب کرتی ہیں اور علاج کی ماہر ہیں‘ ہم نے ان کوآزمانے کیلئے ایک حیلہ کیا کہ اپنے ایک ساتھی کی پنڈلی کو ایک لکڑی اٹھا کر چھیل دیا یہاں تک کہ اس میں سے خون نکلنے لگا ہم نے اسے ہاتھوں پر اٹھا کر ان لڑکیوں کے گھر لے گئے ہم نے کہا کہ اس کو سانپ نے کاٹا ہے توان میں سے چھوٹی لڑکی نکلی وہ ایسی خوبصورت تھی کہ معلوم ہوتا تھا کہ سورج نکل آیا ہے۔ اس نے مریض کو دیکھا اور کہا کہ اس کو سانپ نے نہیں کاٹا‘ ہم نے کہا وہ کیسے؟ تو اس نےکہا کہ اس کا جسم ایسی لکڑی سےچھیلا گیا ہے جس پر نَر سانپ نے پیشاب کیا تھا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ جب اس کے بدن کو دھوپ لگے گی تو یہ مرجائے گا اور واقعی جب صبح سورج طلوع ہوا تو وہ شخص مرگیا ہم خوف اور حیرت میں ڈوب گئے کہ عرب کی اس لڑکی کو بے مثال ذہانت حاصل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 470 reviews.