Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسم کے دردوں سے نجات پانا اب مشکل نہیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

جب سے میں نے یہ لیپ استعمال کیا اللہ کی توفیق سے شفاء یابی کا پیغام میرے طرف بڑھا اور میں اس لیپ سے اتنا صحت مند ہوگیا اتنا طاقتور ہوگیا کہ وہ جسم جو ہر وقت دکھتا رہتا تھا اب وہ جسم صحت مند ہوگیا ہے اور دکھتا نہیں ہے۔ میں ہر وقت ہائے ہائے کرتا رہتا تھا اب میری ہائے ہائے ختم ہوگئی ہے

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

انسان روز مرہ کی زندگی میں مختلف حالات سے گزرتا رہتا ہے‘ انسان کو زندگی کا سکون چاہیے لیکن بعض اوقات کوئی ایسی انوکھی چوٹ لگ جاتی ہے جو ہڈی کو تو نہیں توڑتی لیکن گوشت کو پھاڑ دیتی ہے یا پھر مسلسل درد ہوتا ہے۔ گھٹنے کی چوٹ‘ جسم کی چوٹ وغیرہ‘ صحت یابی پانے کیلئے ایک ٹوٹکہ میں آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔ لیکن اس سے پہلے اس ٹوٹکے کی وضاحت عرض کردیتا ہوں کہ چوٹ بچے کو لگے‘ بوڑھے یاجوان‘کمر کی چوٹ ہو ‘سر کی چوٹ ہو‘ پاؤں کی‘ گھٹنے کی‘ ٹخنے کی‘ کہیں کی بھی چوٹ ہو… وہ چوٹ نئی ہو یا پرانی آپ ایک حیرت انگیز لیپ کریں اور پھر اس کی تاثیر دیکھیں۔ یہ ٹوٹکہ مجھے ایک صالح درویش نے بتایا تھا اور انہوںنے وہ چیز لیکویڈ کی شکل میں مجھے بنی ہوئی دکھائی تھی۔ مجھے فرمانے لگے آپ کو کہیں چوٹ ہے میں نے عرض کیا ہاں مجھے ہلکی سی گھٹنے پر چوٹ ہے حج کے دوران ایک جگہ لگی ہے۔ گھٹنے سے کپڑا ہٹایا وہ دواملی ہلکے ہلکے ہاتھوں سے ملتے رہے فرمانے لگے پہلے میں مل رہا ہوں ملنے سے اس کا لیپ چڑھے گا اس کے بعد یہ بالکل خشک ہوجائے گی اور جلد کے ساتھ ایک جز بن جائے گی۔ واقعی انہوں نے ہلکے ہلکے ملا‘ ملتے ملتے وہ چیز مجھے محسوس نہ ہوئی کہ میری جلد پر لگی ہے یا نہیں اور بالکل انوکھا سا لیپ بن گیا مجھے فرمانے لگے چند دن ‘ چند ہفتے یہ لیپ کریں زندگی بھر کیلئے وہ درد ختم ہوجائے گا۔ لیکن مجھے تو ایک لیپ سے ہی اتنا فرق پڑا کہ جس سے مجھے صحت و تندرستی مل گئی پھر میں نے وہ مزید خود تو نہ بنایا لیکن اس کا نسخہ مختلف لوگوں کو دینا شروع کردیا اور ان سب کو یہ بات بتائی اس لیے کہ میں نے خود اس لیپ کا فائدہ پایا ہے‘چوٹ کا درد کہیں بھی ہو اور کتنا ہی پرانا ہو آپ اس لیپ کو استعمال کریں آپ کو حیرت انگیز رزلٹ ملیں گے یا ایسے لوگ جن کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور ٹوٹنے کی وجہ سے ان کا جسم پٹھے اعضاء ہر وقت دکھتے رہتے ہیں یا پھر وہی متاثرہ حصہ ہڈی جڑنے کے بعد بھی دکھ رہا ہو اگر وہ لوگ یہ لیپ کریں تو انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
ایک پہلوان مجھ سے کہنے لگے کہ میں جوانی میں پہلوانی کرتا تھا بہت کثرت اور طاقت ہوتی تھی اور بہت ورزشیں کرتے تھے‘ اب بڑھاپا ہوگیا جسم کا انگ انگ دکھتا ہے‘ پہلے تو ایسی گولیاں کھاتا رہا جو درد ختم کرنے والی ہوں اس سے فائدہ توہوجاتا لیکن وقتی فائدہ ہوتا پھر میں نے ان گولیوں کا استعمال چھوڑ دیا اور اب اندرونی طور پر آپ کا وہ نسخہ استعمال کرتا ہوں جس میں شہد میں زعفران ملا ہوا اور ایک انڈا اور زیتون کا تیل پھینٹ کر استعمال کرنا تھا اس سے میرے جسم کی ساری دردیں ختم ہوگئیں اور گھٹن ختم ہوگئی پھر بعد میں بھی مجھے چوٹیں لگتی رہیں اور ان چوٹوں کیلئے بھی یہی لیپ میں استعمال کرنے لگا اور جب سے میں نے یہ لیپ استعمال کیا اللہ کی توفیق سے شفاء یابی کا پیغام میرے طرف بڑھا اور میں اس لیپ سے اتنا صحت مند ہوگیا اتنا طاقتور ہوگیا کہ وہ جسم جو ہر وقت دکھتا رہتا تھا اب وہ جسم صحت مند ہوگیا ہے اور دکھتا نہیں ہے۔ میں ہر وقت ہائے ہائے کرتا رہتا تھا اب میری ہائے ہائے ختم ہوگئی ہے۔
پہلوان کہنے لگےیہ لیپ آپ نے مجھے دیا چونکہ میں پہلوان ہوں اور لوگ میرے پاس آتے ہیں‘ کوئی موچ نکلوانے آتا ہے‘ کوئی ہڈی جڑوانے آتا ہے‘ کوئی کمر کے موہرے ٹھیک کروانے آتا ہے کوئی جسم اور پنڈلیوں کے درد کیلئے آکر مجھ سے استفادہ کرتا ہے میں نے یہ لیپ لوگوں کو بنا کر دینا شروع کردیا جس جس کو دیا چوٹ کے درد کیلئے اس کو بہت فائدہ ہوا ایسے ایسے لوگ جو چوٹ کے درد سے بہت زیادہ متاثرہ تھے اور پریشان تھے اور انہیں کسی بھی دوا سے فائدہ نہیںہوتا تھا ان لوگوں کو میں نے یہ دوا دی اور نہایت فائدہ ہوا۔
پہلوان کہنے لگے میں اب اپنے سابقہ پیشے سے کم اوراس لیپ سے زیادہ مشہور ہوگیا ہوں اور لوگ میرے پاس لیپ والی ڈبی لینے آتے ہیں کہنے لگے میں یہ لیپ والی ڈبی تیس روپے کی دیتا ہوں اور مجھے روزی بھی مل جاتی ہے شہرت بھی … کیونکہ اس کے رزلٹ بھی اچھے ہیں کوئی ایک ڈبی سے کوئی دو سے کوئی تین سے مستقل شفاء یاب ہوجاتا ہے جو مستقل کچھ عرصہ استعمال کرلیتا ہے پرانے سے پرانادرد‘ پرانی سے پرانی تکلیف اس کے لیپ سے بالکل ختم ہوجاتی ہے۔ چوٹ کہیں بھی لگی ہو‘ گوشت پر ہو یا ہڈی پر‘ سینے پرہو ‘ کمر پر ہو‘ ٹانگوں پر ہو‘ گھٹنے پر ہو‘ ٹخنے پر ہو جہاں بھی لگی اس چوٹ کیلئے اس کا رزلٹ بہت بہترین ہے …
ایک گدھا ریڑھی چلانے والے کو میں نے یہ نسخہ دیا تھا اور اس سے کہا کہ دیکھو یہ لوگوں کو بنابنا کر دینا شروع کردو اور جس کو چوٹ ہواس کیلئے بہترین دوا ہے …
دراصل گدھا ریڑھی والا اپنے گدھے کا خود علاج کرتا اور پھر وہ گدھوں کا معالج بھی تھا کہنے لگا کہ میرے پاس گدھوں کی بیماریوں کیلئے علاج معالجہ کیلئے لوگ آتے ہیں میں انہیں دوائیں دیتا ہوں میں نے انہیں بتایا کہ یہ نسخہ چوٹ کیلئے بہت لاجواب ہے انہیں میں نے اس کی ترکیب بھی سمجھا دی فائدے بھی بتادئیے۔ وقت گزرگیا کچھ ہی عرصے کے بعد وہ صاحب میرے پاس آئے کہنے لگے کہ میں گدھوں کیلئے‘ جانوروں کیلئے‘ گھوڑوں کیلئے اور بیلوں کیلئے یہ دوائی بنا کر دیتا ہوں۔ حتیٰ کہ اس سے تو اونٹ بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں جہاں جہاں چوٹ لگی ہوئی ہو وہاں نہایت مفید ہے۔ کہنے لگے چڑیا گھر والے میرے پاس ایک دفعہ آئے اور یہ ڈبی لے گئے کہنے لگے کہ ہمارا ہرن گرا ہے اس کو چوٹ لگی ہے ہم نے بہت دوائیں استعمال کیں لیکن فائدہ نہیں ہوا سنا ہے آپ جانوروں کی چوٹ کیلئے کوئی لیپ دیتے ہیں میں نے انہیں ایک ڈبیا دے دی ان کو بہت فائدہ ہوا اور ان کا ہرن صحت یاب ہوگیا۔ اب مستقل چڑیا گھر والے مجھ سے یہ لیپ لے کر جاتے ہیں اور اس لیپ سے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے بعض لوگ ایسے جو اپنے جانور خود پالتے میں انہیں میں یہ لیپ دیتا ہوں اور انہیں فائدہ ہوتا ہے۔
ایک صاحب کو گھوڑے پالنے کا بہت شوق تھا اور گھوڑے انکی زندگی اور حیات تھے… شاید انہیں اپنی اولاد سے بھی اتنی محبت نہیں ہوگی جتنی گھوڑوں سے محبت ہے۔ میں نے انہیں یہ لیپ دیا کیونکہ ان کا شکوہ یہ تھا ان کے گھوڑے کی ایک ٹانگ میں مسلسل درد رہتا تھا اور وہ ٹانگ اٹھا کر چلتا تھا میں نے انہیں یہ نسخہ دیاکچھ ہی عرصے کے بعد کہنے لگے میرا گھوڑا جس پر اب تک میں نے بائیس ہزار روپے لگائے تھے وہ صحت یاب نہ ہوا آپ کی دو تین ڈبیوں سے صحت یاب ہوگیا
قارئین! یہ لیپ آپ بھی بناسکتے ہیں اسے کوشش کریں کہ بندڈبی میں محفوظ رکھیں اور یہ نہایت فائدہ مند چیز ہے میں نے جس جس کو بھی دیا اس نے استعمال کیا کوشش کریں تازہ بنائیں زیادہ پرانا نہ بنا کر رکھیں۔
کچھ عرصہ ضرور استعمال کریں۔ اب قارئین اس کی ترکیب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کی ترکیب اور نسخہ کیا ہے وہ ایسا کون سا راز ہے جس کے اتنے فوائد ہیں۔
ترکیب اورنسخہ سنیے:۔دیسی انڈے کی سفیدی تین عدد‘ (زردی نہ ہو) جتنی سفیدی ہو اتنا دیسی ادرک کا پانی‘ آپس میںملا لیں اور اب اس سفیدی اور )
پانی میں دو عدد فینائل کی گولیاں ڈال دیں کچھ دیر رکھیں فینائل کی گولیاں اس میں گھل جائیں گی اس میں مکس کرکے آپس میں اس کسی ڈبی یا بند ڈھکن کی بوتل میں محفوظ رکھیں اور محفوظ رکھنے کے بعد اسے جب بھی استعمال کریں اس وقت ہلا لیا کریں اب اس لیپ کو جہاں بھی درد ہو تھوڑا سا لگائیں اور ہلکا ہلکا ملیں خشک ہوجائے پھر تھوڑا سا لیپ ڈال لیں پھر ہلکا مل لیں اس طرح تین دفعہ… اس کے بعد آپ محسوس کریں گے یہ جلد میں جذب ہوگیا اور احساس اور پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ نے لیپ لگایا بھی نہیں وہ صبح و شام یہ لیپ آپ مستقل استعمال کریں چند ہفتے آپ استعمال کرنے سے آپ کو درد میں حیرت انگیز افاقہ ہوگا۔
جس انسان نے مجھے یہ فارمولا دیا تھا فرمانے لگے کہ پاؤں کی انگلیوں کے درمیان اکثر پاؤں گل جاتا ہے ایسے میں اگر یہ دوائی استعمال کرائی جائے تو پاؤں گلنا ختم ہوجاتا ہے‘ بہت فائدہ ہوتا ہے اور بہت نفع ہوتا ہے اور صحت اور تندرستی ملتی ہے۔ میں نے واقعی یہ دوائی جس جس کو بھی استعمال کرائی اس نے فائدہ دیا اور اس نے تعریف کی۔آپ بھی استعمال کرائیں ایسی چیز جو بہت بے ضرر اور بہت سستی لیکن تندرستی اور صحت کے اعتبار سے بظاہر ایک ٹوٹکہ لیکن بہت لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 474 reviews.