Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچهتی هیں ؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

منہ اکڑ جاتا ہے

سردیوں میں میری جلد خشک ہورہی ہے‘ منہ دھوتے ہی اکڑ جاتا ہے‘ ہونٹ پھٹے رہتے ہیں۔ سردیوں میں دونوں رخسار سرخ ہوکر دہکنے لگتے ہیں‘ دو تین گھنٹہ بعد یہ حدت دور ہوجاتی ہے۔ چہرے‘ کمرا ور سینے پر دانے نکلتے ہیں جن کے کالے نشان رہ جاتے ہیں جلد کی خشکی کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔ سارا چہرہ خراب ہوگیا ہے۔ کوئی مشورہ دیجئے۔ (فوزیہ‘ چکوال)
مشورہ: فوزیہ! سردی کے موسم میں حیاتین کی کمی سے جلد کی خشکی ہوجاتی ہے۔ آپ گائے کا گوشت نہ کھائیے۔ تازہ سبزیاں اور پھل جو بھی آسانی سے مل جائے‘ وہ روزانہ کی غذا میں شامل کیجئے۔ گیہوں کے آٹے کا چھان ایک بڑا چمچہ لے کر ایک گلاس پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیے۔ پانچ چھ جوش آجائیںتو اتار کر اس میں ایک چمچہ شہد ملا کر پی لیجئے۔ جوش دے کر چھلنی میں چھانیے تاکہ بھوسی علیحدہ ہوجائے‘ اس سے حیاتین کی کمی پوری ہوگی۔ چکوترے‘ کینو‘ مالٹے روز کھائیے۔ کینو کا چھلکا پیس کر چہرے پر لگائیے۔ہونٹوں کے پھٹنے سے محفوظ رہنے کیلئے آپ رات کو سوتے وقت ناف میں تیل ضرور لگائیے۔ پابندی سے تیل لگائیں گی تو پوری سردی آپ کے ہونٹ نہیں پھٹیں گے۔ وائٹ پٹرولیم جیل ہر میڈیکل سٹور پر مل جاتی ہے منہ ہاتھ دھو کر تھوری سی پٹرولیم جیل لگائیے یہ سب سے بہترین رہتی ہے۔ پاؤں میں چھالے پڑجائیں تو درد اور تکلیف چین نہیں لینے دیتی‘ اس کیلئے آپ تھوڑا سا موم کسی گہرے چمچے میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پگھلا کر اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا دیجئے پھر پاؤں کے شگاف میں یہ لگائیے۔ دو تین روز میں پاؤں نرم ہوجائیں گے۔کیل مہاسوں کا سب سے بڑا سبب غلط غذائی عادات‘ نامناسب خوراک‘ مرغن غذاؤں کی خواہش اور پرانا قبض ہے۔ آپ اپنی غذا کی طرف توجہ دیجئے۔ چائے کافی کا زیادہ استعمال نہ کیجئے بلکہ پانی زیادہ سے زیادہ پیجئے تاکہ فاسد مادے خارج ہوجائیں۔ تازہ رس والے پھل مثلاً سیب‘ناشپاتی‘ انگور‘ چکوترا‘ انناس اور آلوبخارے کھائیں۔ رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح منہ دھوئیے۔ ہرے دھنیے کا جوس ایک چمچہ لے کر اس میں چٹکی بھر ہلدی ملائیے‘ داغوں اور دانوں پر لیپ کردیجئے اور صبح منہ دھو لیجئے‘ اس سے کافی فرق پڑے گا ڈاکٹر سے پوچھ کر حیاتین اے اور ای کی گولیاں تجویز کرائیے۔لوکی اور ہری سبزیاں بھی استعمال کیجئے۔

کنپٹیوں میں نزلہ جم گیا

پچھلے دنوں مجھے بخار ہوا اور نزلہ بھی۔ بخار تو اترگیا لیکن نزلے نے بڑا تنگ کیا۔ اب نزلہ کنپٹیوں میں جم گیا ہے جس سے سر میں سخت درد رہتا ہے۔ دوا سے وقتی طور پرآرام آتا ہے لیکن پھر سر میں ہروقت ٹیسیں اٹھنے لگتی ہیں ؟(گل نور‘لاہور)
مشورہ: گل نور ! نزلہ جب کنپٹیوں میں جم جائے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے ایسے میں بھاپ لینے سے آرام آتا ہے‘ ہمارے ایک کرم فرما ہیں ان کو 1947ء میں سر میں نزلہ جم گیا اور سردی کی وجہ سے انہیں بخار ہوگیا‘ ملٹری ہسپتال داخل ہوئے ایک ہفتہ مسلسل پنسلین کے ٹیکے لگے مگرماتھے کے درد میں اضافہ ہوتا گیا تنگ آکر انہوں نے اپنی جان چھڑانے کیلئے کہہ دیا کہ سردرد اب ٹھیک ہے یوں انہیں ہسپتال سے چھٹی ملی۔ شام کے وقت وہ کمبل اوڑھ کر اپنی یونٹ کے بنیے پنڈت مہاداس کے پاس سودا لینے گئے‘ اس نے ان کی خیریت پوچھی۔ انہوں نے سارا حال بتایا کہ ایک ہفتہ ٹیکے لگوانے کے بعد بھی ماتھے میں سخت درد ہے جس کی وجہ سے بہت بے چینی ہے۔پنڈت جی نے دکان سے گڑ کی ایک ڈلی نکالی‘ کٹوری میں دیسی گھی بھرا اور کہنے لگے آپ گھر جائیے اور اپنے لانگری سے کہیے کہ تھوڑا آٹا لے کر اسے بھون کر اس میں دیسی گھی اور گڑ ڈال کر نرم حلوہ بنادے۔ پھر آپ چارپائی پر لیٹ کر اچھی طرح کمبل لپیٹ کر گرم گرم گُڑ کا حلوہ جتنا کھاسکتے ہیں‘ کھالیں۔ باقی حلوہ کپڑے میں لپیٹ کر ماتھے اور سر پر لانگری سے بندھوالیں اور سر پر کمبل ڈال کر سوجائیے۔ انہوں نے اسی طرح کیا۔ صبح اٹھے تو بالکل ٹھیک تھے وہ خود کہتے ہیں میں بہت حیران ہوا کہ ملٹری ہسپتال کے علاج اور ٹیکوں سے درد نہ گیا لیکن پنڈٹ جی کے نسخے نے ایک ہی رات میں ساری تکلیف دور کردی۔ آپ بھی یہ ٹوٹکہ آزما کر دیکھئے۔ گرم پانی کی بھاپ لینے سے بہت فرق پڑتاہے۔ اس میں یوکلپٹس کے پتے ڈال دئیے جائیں تو بند ناک کھل جاتی ہے۔ گرم گرم جوشاندہ پی کر باقی بھاپ لی جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔

تیزابیت کا علاج لہسن سے

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں اور میرا کام صرف گھر کے کام کاج کرنا ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ہروقت تیزابیت رہتی ہے‘ کھانا بھی ٹھیک طرح سے نہیں کھاسکتی ‘ بہت زیادہ تکلیف میں ہوں کوئی نسخہ بتائیے۔ (ل۔ راولپنڈی)
مشورہ: ایک خاتون پچھلے دنوں افریقہ سے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو اکثر ’’تیزابیت‘‘ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بڑی پریشانی ہوتی ہے۔ ان کی چھوٹی بہن کو بھی تیزابیت ہوگئی تھی۔ اس نے جڑی بوٹیوں کے ایک ماہر سے مشورہ کیا‘ موصوف نے بتایا کہ ناشتہ کرنے کے بعد تازہ لہسن کا ایک جوا نگل لیا کرو۔ دس پندر ہ دن میں اس کی ساری تکلیف دور ہوگئی اب وہ بہت خوش ہے اور اپنے آپ کو چست و توانا محسوس کرتی ہے۔ لہسن کا ایک جوا صحت بخش دوا ہے جن لوگوں کو تیزابیت کی شکایت ہو انہیں چاہیے کہ وہ لہسن ضرور استعمال کریں۔ لہسن کھانے سے اور بھی کئی فائدے ہیں مثلاً بلند فشار خون (بلڈپریشر) بھی ٹھیک رہتا ہے اور لہسن سے بدبو بھی ختم ہوجاتی ہے۔

دعا میں اثر

دعا میں بہت اثر ہوتا ہے۔ ایک خاتون کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی عزیز سخت بیمار تھا‘ بچنے کی کوئی امید نہیں تھی۔ انہوں نے جب عبقری میں دعا کی تاثیر کے متعلق پڑھا تو وہ بہت متاثر ہوئیں اور اپنے دوسرے عزیزوں کے ساتھ مل کر روزانہ اجتماعی دعا کرنی شروع کردی۔ چند ہی دنوں میں ان کی عزیز کی حالت سنبھلنے لگی۔ دس بارہ دن میں وہ ہسپتال سے گھر آگئے‘ اب وہ گھر پر خود دعا میں شامل ہوتے ہیں۔ پچھلے دنوں میں جناب ڈاکٹر آصف جاہ سے ملی‘ یہ صاحب کسٹم میں ہیں اور دفتر سے آکر کلینک پر غریب لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ انہوں نے واقعہ سنایا ایک جوان لڑکا جو چل نہیں سکتا تھا اسے اس کے عزیز اٹھا کر لائے۔ اس کی کم عمری اور یہ بیماری دیکھ کر مجھے بہت رنج ہوا۔ سچی بات ہے میں اس کی بیماری کی تشخیص بھی نہ کرسکا۔ میں نے چند لمحوں کیلئے آنکھیں بند کرکے اس لڑکے کی صحت کیلئے دل کی گہرائیوں سے دعا کی۔ اسے دوا دیتے ہوئے بھی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اسے کیا دوں بہرحال اللہ سے دعا کرکے دوا دیدی۔ ایک ہفتے کے بعد وہ لڑکا خود چل کر آیا۔ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ یہ وہی لڑکا ہے جو چل نہیں سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے کیسے شفا دیدی وہی جانتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر ڈاکٹر صدق دل سے دعا کرکے علاج کریں تو مریض شفایاب ہوجاتا ہے۔ اب وہ لڑکا صحت یاب ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 487 reviews.