Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔

  مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد  اللھم یالطیف الطف  کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

مراقبے سے فیض پانے والے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے مراقبے سے بہت کچھ پایا ہے‘ میں پچھلے ایک سال سے مراقبہ کررہی ہوں پہلے چند ماہ تو میرا مراقبہ بالکل ہی نہیں بن پاتا تھا لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور ہرروز مراقبہ کی پریکٹس کرتی الحمدللہ اب ایک سال محنت کے بعد میں نے جو مراقبہ کیا اور میں نے جو کچھ دیکھا وہ لکھ رہی ہوں۔ گزشتہ ہفتے کا دن میری زندگی کا یادگار اور ناقابل فراموش اور عظیم دن ہے جس نے میری سوچ تبدیل کردی‘ اور اس کی کسک میری باقی زندگی کیلئے بھی مشعل راہ ہوگی۔ احوال یہ ہے پہلے پہل تو دل میں شدید درد ہوا پھر اپنے آپ کو اوپر جاتا واضح محسوس ہوا پھر بڑےسے میدان میں خودکو درمیان میں کھڑے دیکھا جس کے دائیں طرف نور کا ہیولا دیکھا (ذراسا دور سے) پھر بائیں طرف کالے کالے سر مطیع دیکھے جبکہ فوراً )
دائیں طرف نورمجسم اکیلا حرکت کرتا واضح (پاس سے) نظر آیا سائیڈ پوز سے اوپر والا نوری دھڑ ہل رہا ہے مگر ابھی پرنور چہرہ مبارک اوپر نہیں کیا۔ اس کے بعد مجھ پر نیند طاری ہوگئی اور میں سوگئی۔ بس اُس دن سے میری زبان میرا دل اللہ الصمد پڑھتا ہے۔ ہر چیز (فانی) کی حقیقت بے معنی سی ہوتی جاتی ہے۔ سوچتی ہوں مجھے اللہ کی یاد اور رسولﷺ کی محبت اور زیادہ مل جائے تو زندگی سہل ہوجائے۔ (ر۔ع‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 489 reviews.