Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گلے کے پیچیدہ امراض اور ان کا آسان علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

گلے کی مختلف تکالیف کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے وقت اس بات کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کہ واقعی دوا کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں۔ معمولی گلا خراب ہونے یا گلے میں خراش ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

گلے کی سوجن‘ گلا پکنا‘ گلے کا درد‘ گلے کی خارش کے لیے مختلف قسم کی دوائیوں کا مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ان دوائیوں میں درد دور کرنے والی دوائیں اینٹی بائیوٹیک الرجی دورکرنے والی دوائیں اور سوجن کم کرنے والی دوائیں شامل ہوتی ہیں۔ مختلف دوائیوں کے انفرادی طور مختلف مضراثرات ہوتےہیں۔ گلے کے امراض کے لیے کوئی بھی دوا استعمال کرتے وقت انفرادی دواؤں کے متعلق دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ گلے کی مختلف تکالیف کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے وقت اس بات کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کہ واقعی دوا کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں۔ معمولی گلا خراب ہونے یا گلے میں خراش ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے اور بہت زیادہ ٹھنڈی یا زیادہ گرم اشیاء کھانے سے بھی گلا خراب ہوجاتا ہے۔ جو ایک آدھ دن بعدخودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ گلے میں انفیکشن ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے۔ گلے کی معمولی تکلیف بعض اوقات صرف غرارے کرنے سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ تکلیف زیادہ دیر رہے تو بہتر ہے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے تاکہ مناسب علاج کیا جائے۔
آسان اور متبادل علاج
گلے کی تکلیف دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آسان اور آزمودہ نسخوں پر عمل کریں:۔ ٭نیم گرم پانی میں نمک ملا کر باقاعدگی سے غرارے کریں۔ ٭ ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلا ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭ ذرا سی سونف منہ میں ڈال کر دن میں کئی بار چبائیں اور اس کا رس نگل لیں۔ ٭ آواز بیٹھ جانے کی صورت میں آدھا لیٹر پانی میں تھوڑی سی سونف ڈال کر پکائیں۔ چوتھا حصہ رہ جائے تو اسے اتار کر حسب ذائقہ چینی ملا کر دو تین بار دن میں استعمال کریں۔ آواز ٹھیک ہوجائے گی۔ ٭ ایک چمچہ سرکہ پانی میں ڈال کر غرارے کریں۔ ٭ ایک لیموں کو پانی میں دس منٹ تک ابالیں۔ اس کا جوس نکال کر ایک گلاس میں ڈالیں۔ اس میں دو چمچ گلیسرین ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ دو چمچ شہد ڈالیں اور گلاس کوپانی سے بھرلیں۔ کھانسی کا قدرتی شربت تیار ہے۔ گلے کی خرابی میں ہونے والی کھانسی کے دوران پانچ دن تک دو چمچ صبح‘ دوپہر‘ شام استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
آواز کا بیٹھ جانا
کبھی نزلہ کبھی زکام کی وجہ سے اور کبھی زیادہ زور سے چیخنے چلانے یا زیادہ دیر تک تقریر کرنے‘ خاک دھول یا دھواں سانس کے ساتھ اندر چلے جانے سے آواز بیٹھ جاتی اور کبھی ٹھنڈا لگنے یا سندور کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر یہ شکایت نزلہ و زکام کی وجہ سے ہو تو اس کا علاج کریں ورنہ حالات کے مطابق نیچے لکھی ہوئی دواؤں میں سے کوئی دوا استعمال کریں۔ اگر دھویں یا گردو غبار یا زور سے چیخنے چلانے‘ تقریر کرنے سے آواز بیٹھ جائے تو۔۔۔۔
٭ ادرک میں سوراخ کرکے نمک بھردیں۔ پھر ادرک سے نکلے ہوئے چورے سے سوراخ بند کرکے گیلا کپڑا لپیٹیں اور آٹا یا مٹی لگا کر چولہے میں دبادیں جب پک جائے تو نکال لیں اور تھوڑی تھوڑی ادرک کاٹ کر کھائیں۔ سردی سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی۔
٭ تمباکو کا جلا ہوا گل جو چلم میں باقی رہ جاتاہے ایک سیر جمع کرکے باریک پیس لیں اور اس کو پانی پانچ سیر میں گھول کر رات کو رکھ چھوڑیں ایک دوبار اچھی طرح ہلاتے بھی رہیں۔ صبح کو صا ف پانی نتھار کر ایک کڑاہی میں پکائیں۔ یہاں تک کہ پانی اڑ جائے اور گاڑھا رب سا رہ جائے۔ اس کو خشک کرکے شیشی میں رکھ چھوڑیں۔ یہ تمباکو کا نمک تیار ہوگیا۔ ایک رتی یہ نمک پان میںکھانے سے آواز کھل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کھانے سے پرانی کھانسی بھی دور ہوجاتی ہے۔
٭ بادام کی گریاں سات اور کالی مرچیں سات دانے۔۔۔ دونوں کو تھوڑا پانی ڈال کر چٹنی کی طرح پیس لیں اور ذرا سی چینی ملا کر چاٹ لیں‘ خشکی کی وجہ سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔٭سردیوں میں کھانسی کے دوران شہد کا ایک چمچ گرم پانی میں ملا کر یا اس میں کالی مرچ اور لونگ پیس کر دی جاتی ہے جو کہ کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔٭ برصغیر پاک و ہند میں عناب قدیم زمانے سے نزلہ وزکام اور کھانسی کے جوشاندوں میں بطور خاص شامل کیا جاتا ہے۔ اس کا جوشاندہ نزلہ‘ زکام اور شدید کھانسی میں مفید تسلیم کیا جاتا ہے جو ملین اور نیند آور بھی ہے۔گلے کے امراض اور نزلہ و زکام سے بچنے کیلئے سردیوں میں یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ مندرجہ ذیل قہوہ کے چند گھونٹ رات کو سوتے وقت بقائے صحت کیلئے بہترین حفظ ماتقدم بلکہ ٹانک کا ذریعہ رکھتے ہیں۔
ھوالشافی: الائچی سبز ایک عدد‘ بادیان خطائی ایک ماشہ‘ دار چینی چار رتی‘ سبز چائے تین ماشہ۔
ترکیب قہوہ: ڈیڑھ سیر پانی کو اس قدر جوش دیں کہ پانی کھولے‘ آگ سے اتار کر مندرجہ ذیل اجزاء کا مرکب اس میں ڈال کر اسے تقریباً پانچ منٹ تک دم دیں اور پھر چینی ملا کر نصف کپ سے ایک کپ تک استعمال کریں۔اس سے آپ گلے کے امراض کے ساتھ ساتھ نزلہ و زکام سے بھی ساری سردیاں محفوظ رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 505 reviews.