Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ عبدالھادی ولایتی ؒ کےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

فقرو فاقہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے یہ تسبیح بہت مفید اور مؤثر ہے اس تسبیح کو صبح نماز فجر سے پہلے ایک سو بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔ :۔سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ

 

مشکلات کے حل کیلئے سورۂ فاتحہ کا عمل

ہر قسم کی مشکلات کو آسان کرنے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سورۂ فاتحہ کا عجیب و غریب عمل ہے۔ اس عمل کو نیا چاند دیکھنے کےبعد شروع کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے جملہ مسائل حل ہوں گے‘ مشکلات اور رکاوٹیں دور ہوں گی اور ہر کام میں کامیابی حاصل ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔
یہ عمل صبح فجر کی نماز کی سنتوں اور فرض نماز کے درمیان پڑھا جائے گا۔ فجر کی دو سنت پڑھ کر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد بسم اللہ کی میم کو الحمد کے ل سے ملا کر تین بار اس کو پڑھیں اس طرح:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
اس کے بعد تین بار آمین کہیں اس کے بعد پوری سورت اس طرح اکتالیس بار پڑھ کر تعداد پوری کریں پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اپنے مقصد کی یا مشکل کی آسانی کیلئے دعا مانگیں۔ اس کے بعد فجر کے دو فرض پڑھیں۔ اکتالیس روز کا عمل ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر مشکل آسان ہوگی۔ کوئی بندش ہوگی تو کُھل جائے گی۔ یہ عمل کسی بھی حاجت اور ضرورت کیلئے پڑھاجاسکتا ہے مثلاً ملازمت کیلئے‘ شادی کیلئے‘ کاروبار میں ترقی کیلئے۔

شادی کے لیے

اکثر لڑکے لڑکیوں کے رشتے طے ہوکر ٹوٹ جاتے ہیں کہیں بات بن کر بگڑ جاتی ہے کہیں رشتے تو بہت آتے ہیں لیکن پلٹ کر واپس نہیں آتے۔ یہ عمل شادی کیلئے بہت مؤثر اور کارآمد ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی رشتہ ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے:۔
بدھ کے دن سورۂ یوسف بعد نماز ظہر تلاوت کریں اور بعد نماز عصر کے سورۂ احزاب کی تلاوت کریں۔ لگاتار چالیس دن یہ عمل کریں گویا پانچ بدھ تک یہ عمل جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے کسی بھی جگہ رشتے کی بات بن جائے گی۔

جریان اور پیشاب کےقطرے کی بیماری

اکثر نوجوانوں کو پیشاب کے قطرے گرنے کی بیماری ہوجاتی ہے جو بڑھاپے میں زیادہ پریشان کُن ہوجاتی ہے۔ اس کاعلاج یہ ہے ایک بوتل میں پانی بھر کر باوضو اول سات بار درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد تین بار سورۂ حجرات پڑھیں۔ پھر اس پانی کو رات کو سونے سے پہلے پی لیا کریں۔ لگاتار چالیس دن تک یہ پانی پیتے رہیں اور ان چالیس دنوں میں روزانہ عصر کی نماز کے بعد اول سات بار درود شریف پڑھیں پھر ایک سو بار یہ آیت شریف پڑھیں
رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿التحریم۸﴾
پھر آخر میں سات بار درودشریف پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جریان کی بیماری سے نجات ملے گی اور پیشاب کے قطرے آنے بند ہوں گے۔

فقرو فاقہ دور کرنے کا عمل

فقرو فاقہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے یہ تسبیح بہت مفید اور مؤثر ہے اس تسبیح کو صبح نماز فجر سے پہلے ایک سو بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔ :۔سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم

بڑھاپے میں ہذیان کا مرض

بڑھاپے میں بعض لوگوں کا دماغی توازن بگڑ جاتا ہے جس کے سبب وہ ہر وقت فضول بکتے رہتے ہیں۔ بعض مرتبہ گالیاں بکنا شروع کردیتے ہیں اور بعض مرتبہ پاگل پن میں لوگوں سے لڑنے لگتے ہیں اور ان کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیں یا لوگوں کو پتھر مارتے ہیں اس طرح گھر والے ہروقت پریشان اور مصیبت میں گرفتار رہتے ہیں۔ اس کا آسان علاج یہ ہے کہ رات کو جب مریض سو جائے تو باوضو پانچ سو بار یَامُقِیْتُ پڑھ کر مریض پر دم کریں اور ایک گلاس پانی پر باوضو ایک سو بار یہ کلمات پڑھ کر دم کریں اور مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض کی ہذیانی کیفیت ختم ہوجائے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّاہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمِ

کھانسی‘ خسرہ‘ ام الصبیان‘ مرگی‘ نظربد کا علاج

چرخے سے کاتاہوا سُوت لے کر اسے لال رنگ میں رنگ لیا جائے یا ڈی، ایم سی سُرخ رنگ کی لے کر اس کے نو تار تین بالشت لمبے لے لیں اور سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کریں جب ’’ک‘‘ کا لفظ آئے اس نو تاروں کے گنڈے میں ایک گرہ لگادیں۔ اس طرح آٹھ گرہ لگیں گی کیونکہ الم نشرح میں آٹھ کاف (ک) ہیں۔

اولاد کی نافرمانی اور شرارت سے حفاظت

اولاد اگر نافرمان ہو تو گھر کا سارا نظام بگڑ جاتا ہے۔ اسی طرح نافرمانی کے ساتھ ساتھ شرارت بھی شامل ہوجائے تو ایسی اولاد والدین کے لیے عذاب بن جاتی ہے۔
ایسے بچے جب سوجائیں تو باوضو یہ آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر تین بار دائیں کان میں دم کریں اور اسی طرح تین بار پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔ چند دن یہ عمل کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرماں بردار اور نیک عادت بن جائے گی اور شرارت چھوڑ کر اچھے اچھے کام کرے گی۔ وہ آیت یہ ہے:۔

اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللہِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْہًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ﴿آل عمران۸۳﴾

احتلام سے نجات

اکثر نوجوانوں کو احتلام کا مرض ہوجاتا ہے اور وہ اس کے سبب بہت کمزور ہوجاتے ہیں اور نماز پڑھنے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ جب سونے کا ارادہ کریں تو تازہ وضو کریں۔ بستر پر لیٹ کر سورۂ طارق مکمل پڑھیں اور دائیں (سیدھے) ہاتھ کی شہادت کی انگلی (کلمے کی انگلی) سے بغیر روشنائی اپنی پیشانی (ماتھے) پر عمر کا لفظ لکھیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ احتلام سے نجات ملے گی۔ یہ عمل چالیس دن کریں تو بہت بہتر ہے۔ ورنہ جس دن یہ عمل کریں گے۔ احتلام سے انشاء اللہ تعالیٰ محفوظ رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 658 reviews.