Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنانے کا ایک انوکھا راز

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

پرانی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنا شروع ہوئیں‘ ایسے لوگ جن کو دماغی کمزوری بہت پرانی تھی حیرت انگیز اس میں تبدیلی آئی‘نزلہ کیرا‘ زکام‘ نظر کی کمزوری‘ ختم ہوئی۔ چند ایسے بھی تھے جن کی عینک کا نمبر کم ہوا اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی عینک اتر گئی

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

 

حسب معمول ڈاک میں ریٹائر صوبے دار اللہ بخش جھنگ نے اپنا ایک نسخہ بھیجا۔ میرے مخلص کرم فرما جناب غلام قادر ہراج صاحب کو میں نے فون کیا کہ اس نام سے یہ نسخہ میرے پاس آیا ہے دل کو لگتا ہے گو میرے تجربے میں نہیں یہ صاحب کہاں ہیں؟ کیونکہ مجھے احساس ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہوا ہے۔ فرمانے لگے مجھے خبر نہیں۔ پھر میں نے ان کا مکمل پتہ اور 2012ء کی آخری مہینے کی تاریخ بتائی کہ اس تاریخ کو یہ تحریر میرے پاس پہنچی ہے تو ہراج صاحب فوراً کہنے لگے کہ ہاں وہ تو فوت ہوگئے ہیں اور میں ان کے جنازے میں خود شامل تھا۔ موصوف مرنے سے پہلے عبقری کے قارئین کیلئے ایک انوکھا راز چھوڑ گئے ہیں۔ میں چاہتا ہوں وہ امانت آپ تک پہنچاؤں۔ امانت پہنچانے سے پہلے چونکہ اس کو ملے ہوئے کچھ وقت ہوگیا تو اس کو میں نے کچھ لوگوں کو بنانے کا عرض کیا انہوں نے بنایا‘ موسم سرما میں خوب استعمال کرایا اور واقعی اس کے انوکھے نتائج اور رزلٹ ملے‘ پرانی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنا شروع ہوئیں‘ ایسے لوگ جن کو دماغی کمزوری بہت پرانی تھی‘ اس میں حیرت انگیز تبدیلی آئی‘نزلہ کیرا‘ زکام‘ نظر کی کمزوری ختم ہوئی۔ چند ایسے بھی تھے جن کی عینک کا نمبر کم ہوا اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کی عینک اتر گئی۔ دماغ میں ایک طاقت آئی نظر میں قوت آئی‘ اعصاب مضبوط ہوئے کمر جسم‘ٹانگیں اور طبیعت میں ایک فولاد کی قوت پیدا ہوئی۔ انہوں نے اپنی تحریر میں اس فارمولے کا جو فائدہ لکھا تھا وہ یہ لکھا تھا کہ دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنادینے والا فارمولہ واقعی جو فائدہ لکھا مرحوم نے سچ لکھا اور بالکل درست لکھا۔ جس جس نے بھی یہ استعمال کیا حالانکہ ابھی چند ماہ ہی اسے میں نے استعمال کرنے کو دیا ہے ابھی زیادہ لوگوں نے اس کو استعمال نہیں کیا لیکن جتنے لوگوں ےا ستعمال کیا انہوں نے بہت تعریف کی اور اتنی تعریف کی کہ میں خود حیران ہوا کہ واقعی اس میں وہ طاقت اور تاثیر ہے۔ محترم ہراج صاحب نے مرحوم کے بارے میں بتایا کہ یہ وہی ہیں جنہوں نے دل کے بند وال کیلئے السی کا تیل دودھ کی لسی میں استعمال کیا تھا جو کہ عبقری میں پہلے سے چھپ چکا ہے اور اگر مزید تفصیل دیکھنا چاہیں تو ایڈیٹر کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ اس میں یہ تفصیل مل سکتی ہے۔اب میں اصل نسخہ کی طرف آتا ہوں جو انہوں نے قارئین کو لکھا موصوف لکھنے کے چند ہی ہفتوں کے بعد فوت ہوگئے لیکن کیا لکھا اور کیا خوب کہا اور کیسا زبردست راز دے گئے اب جو تحریر ان کی تھی وہ من و عن آپ کو لکھوا رہا ہوں۔
دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنادینے والا فارمولہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میری بیوی کو شوگر کی شکایت ہوئی۔ ان دنوں ہم دونوں میاں بیوی اپنی بڑی بیٹی کے ہاں ہری پور ہزارہ میں مقیم تھے حویلیاںمیں ایک حکیم کالا خان صاحب کا علاج شروع کیا۔جس سے شوگر کنٹرول ہوگئی۔ انہوں نے یہ نسخہ مجھے تحفہ میں دیا میں نے اس کو اپنے پوتوں کیلئے تیار کیا بے حد مفید پایا۔ کئی حضرات کو لکھ کردیا انہوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا۔ آج یہ نسخہ میں آپ کےرسالہ عبقری کی معرفت مخلوق خدا کی نذر کرتا ہوں تاکہ طالب علم اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکے اور میرے لیے صدقہ جاریہ ہو۔ نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی: نمبر 1۔ دیسی مرغی کے انڈے (یاد رہے کہ عموماً دکانوں سے لیے ہوئے دیسی مرغی کے انڈےدیسی نہیں ہوتے‘اپنی نگرانی میں دیہاتی مرغی کے دیسی انڈے لیے جائیں) 24 عدد‘ 2۔ کالےچنے بھنےہوئے 250 گرام‘ 3۔الائچی چھوٹی سبز 10 گرام‘ 4۔ میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام‘ 5۔ پستہ 100 گرام‘ 6۔ چاروں مغز 100 گرام‘ 7۔ چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے۔ 8۔ گوند پھَلائی 250 گرام(پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا) ‘ 9۔ دودھ کا کھویا 500 گرام‘ 10۔ دیسی گھی ایک کلو۔
بنانے کاطریقہ: نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں صرف ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون یعنی چاول والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘ انشاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا۔نوٹ: یہ کمپیوٹر حلوہ اگرسردیوں میں کھائیںتو اس کا اثر عمر بھر رہے گا اس کو تالے میں رکھیں جس نے کھایا وہ چٹ کرجائے گا۔
قارئین! یہ تحریر من و عن جو صوبے دار ریٹائر اللہ بخش مرحوم نے عبقری کیلئے لکھی تھی آپ تک امانت سمجھ کر میں نے نسخہ سمیت پہنچا دی ہے اسے استعمال کرا کے دیکھیں میںخود اس کی تصدیق کررہا ہوں میں اپنے سالہاسال کے طبی تجربات و مشاہدات کو سامنے رکھ کر ایک بات کہتا ہوں یہ نسخہ واقعی ایک فولاد ہے ٹانک ہے اور بے بہا تحفہ ہے آپ ضرور استعمال کیجئے۔ مرحوم کو بھی دعائیں دیں اور مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
نوٹ: موسم سرما میں ہی استعمال کریں۔ موسم گرما میں نہ استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 677 reviews.