حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں لوگوں میں تین باتیں بہت عمدہ اور پسندیدہ تھیں۔ مسلمان ان پر عمل کے زیادہ حق دار ہیں:۔
1۔ مہمان نوازی (کوئی بھی مہمان آتا تو اس کی نہایت تعظیم و تکریم کرتے۔ )2۔ اگر کسی کی بیوی بوڑھی ہوجاتی تو وہ اس کو طلاق نہ دیتا تھا‘ مبادا وہ ضائع ہوجائے یا تکلیف و پریشانی میں مبتلا ہوجائے۔ 3۔ اگر پڑوس میں کوئی شخص مقروض ہوتا تو سب مل کر اس کا قرضہ ادا کردیتے‘ بیماری یا کسی اور مصیبت میں مبتلا ہوتا تو اس کی مدد کرتے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں