محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا نام حافظ سعد مسعود ہے‘ میں آپ کے درس بہت شوق سے نیٹ پر درس سنتا ہوں بلکہ میرا پورا گھرانہ درس بڑی عقیدت سے درس سنتا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میرے میٹرک کے پیپرز تھے میں بہت پریشان تھا ہروقت ایک ہی فکرمجھے کھائے جارہی تھی کہ میری تیاری بالکل بھی نہ تھی اور امتحان سر پر تھے۔ پھر میں نےدرس کے آخر میں جو دعا ہوتی ہے اس میں رو رو کر اللہ سے دعا مانگی‘ اللہ نے میری دعا قبول کی اور جب بھی میں پیپرز دینے جاتا تو پہلے صبح فجر کی نماز کے بعد روحانی غسل کرکے جو بھی پڑھتا وہی سوال میرے پیپرز میں آجاتے اور میرے تمام پیپرز اتنے زبردست ہوئے کہ مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا۔ (حافظ سعد مسعود‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں