Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درودشریف سے جنت میں اپنا مقام دیکھئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

جب تم میں سے کوئی اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کو طلب کرنے کا ارادہ کرے پہلے اس کی ایسی مدح و ثنا کرے جس کے وہ اہل ہیں۔ پھر نبی کریمﷺ پر درود بھیجے اس کے بعد دعا مانگے‘ اس طرح وہ کامیاب ہونے اور مقصد کو حاصل کرنے کے قابل ہوگا

 

دنیا کی رسوائی سے محفوظ

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ درود پاک کے فضائل میں سے دو یہ ہیں کہ اس کا پڑھنے والا دنیا کی رسوائی سے محفوظ رہتا ہے اور اس کی آبرو میں کوئی کمی نہیں آتی۔ (برکات درود شریف)
ایک بزرگ کا قول:ہم نے جو کچھ پایا ہے (خواہ وہ دنیاوی انعامات ہوں خواہ اخروی) سب کا سب درود پاک کی برکت سے پایا ہے۔ (القول الجمیل عربی صفحہ ۱۰۳)

حوروں کا تحفہ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اے میری امت تم میں جو مجھ پر درودشریف زیادہ پڑھے گا اس کو جنت میں حوریں زیادہ دی جائیں گی۔ (القول البدیع صفحہ ۱۲۶)

دل کو زنگ سے صاف کرنے کا نسخہ

محمد بن القاسم سے مرفوعاً مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہر چیز کے لیےسامان غسل و طہارت ہوتا ہے اور مومنوں کے دل کو زنگ سے صاف کرنے کا سامان مجھ پر درود پڑھنا ہے۔ (القول البدیع صفحہ ۱۳۵)

حاجت پوری ہونے کا نسخہ

حضرت خواص رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا: جس کسی کو کوئی حاجت ہو تو ہزار مرتبہ پوری توجہ کے ساتھ نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے‘ انشاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔ (حجۃ اللہ علی العالمین)

زیارت رسولﷺ کا عمل

حضرت علامہ جلال الدین سیوطی قدس سرہ بیداری کی حالت میں جاگتے ہوئے 75 بار سید دو عالم ﷺ کی زیارت باسعادت سے مشرف ہوئے۔ خود فرماتے ہیں کہ میں اب تک بیداری کی حالت میں سرکار دو عالم ﷺ کی زیارت سے 75 بار نوازا گیا ہوں اور جن احادیث مبارکہ کو محدثین نے ضعیف کہا ہے میں ان کے بارے رسول اکرم ﷺ سے پوچھا کرتا ہوں ۔ یہ سب درودشریف کو کثرت سے پڑھنے کا نتیجہ ہے۔(میزان کبریٰ ج ا،ص۴۲)

مرنے سے قبل دیدار جنت

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے مجھ پر دن میں ہزار مرتبہ درود پاک پڑھا وہ مرے گا نہیں جب تک کہ وہ جنت میں اپنی آرام گاہ (جائے رہائش) نہ دیکھ لے۔‘‘ (القول البدیع ص۱۲۶)(الترغیب والترہیب ص۱۰۵) (کشف الغمہ ص ۲۷۱)

درود پاک کی برکت سے کربیین پر رحم

شب معراج سرور دو عالم ﷺ نے جو عجائبات دیکھے ان میں سے ایک یہ دیکھا کہ حضور ﷺ نے ایک فرشتہ دیکھا اس کے پرجلے ہوئے تھے۔ یہ دیکھ کر فرمایا: اے جبرائیل(علیہ السلام)! اس فرشتہ کو کیا ہوا؟ عرض کی یارسول اللہ ﷺ اس فرشتے کو اللہ تعالیٰ نے ایک شہر تباہ کرنے کیلئے بھیجا تھا اس نے وہاں پہنچ کر ایک شیرخوار بچے کو دیکھا تو اسے رحم آگیا یہ اسی طرح واپس آگیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے سزا دی ہے۔یہ سن کر حبیب خداﷺ نے فرمایا: اے جبرائیل! (علیہ السلام) کیا اس کی توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: قرآن حکیم میں موجود ہے ’’ جو توبہ کرے میں اسے بخش دیتا ہوں‘‘
یہ سن کر سرور دو عالم ﷺ نے دربار الٰہی میں عرض کی: یااللہ! اس پر رحمت فرما‘ اس کی توبہ کو قبول فرما۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس کی توبہ یہ ہے آپ پر دس بار درودپاک پڑھے۔ آپﷺ نے اس فرشتے کو حکم سنایا تو اس نے دس بار درود پاک پڑھا‘ اللہ تعالیٰ نے اس کو بال و پرعطا فرمائے اور وہ اوپر کو اُڑ گیا اور ملائکہ میں یہ شور برپا ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے درود پاک کی برکت سے ’’کروبیین‘‘ پر رحم فرمایا ہے۔ (رونق المجالس ص 11)

درود شریف کی برکت سے وزارت دوبارہ مل گئی

ایک ملک کے وزیر نے فرمایا کہ میں کثرت سے درودپاک پڑھا کرتاتھا‘ اتفاقاً مجھے بادشاہ نے وزارت سے معزول کردیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں دراز گوش پر سوار ہوں اور پھر دیکھا کہ آقائے دوجہاں رحمۃ اللعالمین ﷺ تشریف فرما ہیں‘ میں براہ ادب جلدی سے سواری سے اتر کر پیدل ہولیا تو حضورﷺ نے فرمایا: اے علی! اپنی جگہ واپس چلا جا اور آنکھ کھل گئی۔ صبح ہوئی تو بادشاہ نے مجھے بلا کر وزارت سونپ دی‘ یہ برکت درود پاک کی ہے۔ (سعادۃ الدارین ص ۱۳۴)

مقصد حاصل کرنے کا عمل

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے۔ فرماتے ہیں جب تم میں سے کوئی اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کو طلب کرنے کا ارادہ کرے پہلے اس کی ایسی مدح و ثنا کرے جس کے وہ اہل ہیں۔ پھر نبی کریمﷺ پر درود بھیجے اس کے بعد دعا مانگے‘ اس طرح وہ کامیاب ہونے اور مقصد کو حاصل کرنے کے قابل ہوگا۔ (اس حدیث کو عبدالرزاق اور الطبرانی نے ان کے طریق سے الکبیر میں روایت کیا ہے)

دل کو نفاق سے پاک کرنے کا نسخہ

حضرت علامہ مجدالدین الفیروز اپنی سند سے ابوالمظفر کا ذکر کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن غارکعب میں داخل ہوا تو میری ملاقات حضرت خضرعلیہ السلام اور حضرت الیاس علیہ السلام سے ہوئی تو ان دونوں نبیوں نے مجھے حضور نبی اکرم ﷺ کی چند احادیث بتائیں۔ ان میں سے ایک تو یہ بھی تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھ پر درود پڑھا نفاق سے اس کا دل یوں پاک ہوجاتا ہے جس طرح پانی کپڑے کو پاک کردیتا ہے۔ (درودشریف کی برکات)

تین دن میں شرطیہ بخار ختم

 

جس کسی کو بخار ہو جس قسم کا بھی ہو اس نسخہ سے اللہ انشاء اللہ یقینی شفاء دے گا۔ ھوالشافی: ایک پیالہ شیر گرم دودھ اور ایک ایک چمچہ تخم ملنگا جو گرمیوں میں شربت میں استعمال ہوتا ہے۔ صاف کرکے دودھ میں ملا کر رات کو سونےسے پہلے استعمال کریں‘ پھر بعد میں ہرگز پانی نہیں پینا۔ تین دن میں بخار ختم ہوجائے گا۔ یہ میرا بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔(محمد غیاث‘ پشاور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 713 reviews.