محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں اپنے بارے میں مختصر بتاتا ہوں کہ بچپن سے ابھی تک اپنی پچاس سالہ زندگی میں سوائے والدین کے ہر رشتے سے نفرت اور منفی رویہ ہی ملا۔ جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ میرا ایمان کمزور ہوتا گیا۔ نیٹ پر ایک مرتبہ ایسے ہی بیٹھے بیٹھے آپ کی ویب سائٹ پر نظر پڑی تو اس میں آپ کا درس ’’اللہ کی معرفت‘‘ سنا تو لگاکہ پھر سے زندگی میری طرف لوٹنے لگی ہے۔ ایک آس۔۔۔ ایک امید۔۔۔ پھر سے کروٹ لینے لگی۔ میں لاہور ہی کا رہائشی ہوں اس لیے اس دن کے بعد سے ہر جمعرات آپ کے درس روحانیت و امن میں حاضر ہورہا ہوں۔ درس کی برکت سے اللہ نے مجھے پھر اپنی طرف بلالیا ہے اور اب تو میں نے پانچ وقت کی نماز بھی شروع کردی ہے اور جو اعمال درس میں بتائے جاتے ہیں وہ بھی جاری ہیں۔ (نوید۔ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں