محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالے کو بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور اس رسالے میں جن وظیفوں کی اجازت ہے وہ پڑھتی رہتی ہوں‘ ہروقت مجھے عجیب و غریب خیالات آتے رہتے ہیں کوئی کام کرنے کو دل نہیں چاہتا‘ غصہ بھی بہت آتا ہے۔ اب تو میں پہلے سے موٹی بھی ہوگئی ہوں اور چہرے پر دانے بھی نکلتے رہتے ہیں۔
محترم حکیم صاحب! گزشتہ ایک ماہ سے میں نے یَاقَہَّارُ والا وظیفہ(صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ ) پڑھنا شروع کیا ہے آپ یقین کریں کہ میں نے ’’جنات‘‘ وغیرہ کو پہلے کبھی خواب میں یا کبھی حقیقت میں نہیں دیکھا تھا مگر اب مجھے جنات خواب میں اور حقیقت میں بھی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس وظیفے کے پڑھنے کے دو دن بعد ہی خواب میں مجھے ایک ’’جن‘‘ نظر آیا جس کا چہرہ بہت خوبصورت اور جسم بہت ہی بدصورت تھا‘ وہ مجھے دیکھ کر مسکرا رہا تھا پھر جیسے مجھے خواب میں ہی بتایا جارہا ہے کہ یہ ہی تمہاری شادی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے‘ ڈر تو مجھے بہت لگا لیکن میں نے ابھی بھی یہ وظیفہ جاری رکھا ہوا ہے بلکہ اب تو اس کا نقش بنا کر اپنے کمرے میں بھی لگایا ہوا ہے اور اس کے نقش بنا کر پانی بھی پیتی ہوں۔(نقش صفحہ نمبر 9 پر ملاحظہ فرمائیں)
یہ سب چیزیں مجھے رات کو سوتے وقت نظر آتی ہیں اور مجھے یَاقَہَّارُ پڑھنے سے منع کرتی ہیں۔ حکیم صاحب! اسی سال جون میں مجھ پر کبھی خون کے چھینٹے گرتے‘ کبھی کپڑوں میں کٹ لگے ہوتے تھے اور کبھی میرے آس پاس کیل وغیرہ گرتے تھے میری والدہ نے یہاں کسی بزرگ کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ کوئی حاسد دشمن آپ کی بیٹی کی شادی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور اس پر کسی چیز کا اثر بھی ہے۔ اس کا دشمن اس کو مارنے سے بھی گریز نہیں کررہا۔ لہٰذا آپ کسی بڑے عامل کو دکھائیں۔ جو میری دسترس میں ہے میں اس حد تک اس کا علاج کرسکتا ہوں پھر انہوں نے 21 دن پڑھائی کی اور 21دن چھوٹے گوشت کا صدقہ بھی دیا۔ ان کے علاج سے فرق تو پڑا لیکن جو فرق مجھے یَاقَہَّارُکے پڑھنے سے پڑاویسا نہیں تھا اور یَاقَہَّارُ پڑھنے کے بعدمجھے جنات بھی جلتے اور بھاگتے نظر آنے شروع ہوگئے۔(ج،چ، اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں