محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت زبردست ہے‘ خاص کر اس کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے تو کمال ہی کردیا ہے۔ مجھ پر کسی نے جادو کروایا ہوا تھا جس کی وجہ سے میرے ہر کام میں رکاوٹ ہورہی تھی اور میں بہت زیادہ پریشان تھی۔ پھر ایک دن عبقری کا رسالہ میری ہمسائی نے مجھے دیا تو اس میں یَاقَہَّارُکا وظیفہ پانی میں پاؤں ڈالنے والا کیا(اوپر درج ہے) تو محترم حکیم صاحب! آپ یقین کریں کہ مجھ کو اپنی امی کے بالوں میں لپٹے ہوئے اپنے بال جس میں تیلے‘ مٹی‘ دھاگے‘ تعویذ اور میرے استعمال کی چیزیں تھیں۔ وہ شاپر مل گیا جس کو میں نے خود جاکر نہر میں ڈالا۔ محترم حکیم صاحب! اس کے بعد میں نے چلتے پھرتے ہروقت یَاقَہَّارُ کا وظیفہ کیا تو مجھ کو اپنے گھر میں ہندوؤں کے بنے ہوئے کچے کمرے کے سائیڈ پر دو آلے (چراغ دان) بنے ہوئے ہیں ادھر امی اپنے بال رکھتی تھیں اس میں سے کچھ بال ملے اور آپ یقین کریں کہ اس چراغ رکھنے والے آلے میں میری شناختی کارڈ والی تصویر‘ بڑے بڑے کیل‘ سفید لٹھے کے کپڑے‘ میرے بال‘ میری عینک کا ٹوٹا شیشہ‘ میرے کوٹ کا بٹن بہت نیچے مٹی میں دبا ہوا مجھ کو یَاقَہَّارُ کے صدقے مل گیا اور میں اب مکمل پرسکون ہوں۔(ش،س،خ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں