محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مؤدبانہ گزارش ہے کہ سب سے پہلے تو حضرت حکیم صاحب اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘ میری عبقری سے ملاقات ستمبر 2011ء میں ہوئی۔ میری ایک سہیلی نے مجھے اس رسالے کے بارے میں بتایا۔ جب اس نے مجھے یہ رسالہ دیا اور میں نے اسے پڑھا تو مجھے اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آج کل اس افراتفری کے عالم میں اتنے اچھے لوگ بھی ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کا احساس کرتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میرے گھر میں لڑائی جھگڑے‘ اولاد کی نافرمانی اور معاشی پریشانیاں بہت زیادہ تھیں‘ میں تین بچوں کی ماں ہوں۔ میں نے ایک دن رسالہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون میں یَاقَہَّارُ وظیفے کا پڑھا تو میں ایک مہینے سے یَاقَہَّارُ گیارہ سو مرتبہ پڑھ رہی ہوں۔ دن میںکسی وقت بھی یہ پڑھ لیتی ہوں۔ جب میں نے پہلے دو دن تک یہ پڑھا تو مجھے اپنے دائیں جانب سے شدید رونے کی آواز آنا شروع ہوئی جیسے کوئی بہت زیادہ رونے کے بعد سسکیاں لیتا ہے میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی بھی نہیں تھا۔ اس دن کے بعد میری طبیعت میں جیسے سکون سا آگیا اور ہمارے گھر کے کافی مسائل بھی حل ہوئے۔ (ش،پ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں