محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری بہت ہی زبردست ہے۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ مجھے نیند بہت زیادہ آتی تھی‘ سارا سارا دن اور رات سو کر گزارتا پھر بھی میری نیند پوری نہ ہوتی تھی۔ بہت سے ڈاکٹروں سے ادویات لیں لیکن جب تک دوائی کھاتا تب تک ٹھیک رہتا لیکن جیسے دوائی چھوڑی مرض پھر ویسے کا ویسے ہی رہتا۔ عبقری رسالہ میں میں نے ایک دفعہ علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے یَاقَہَّارُ کا پڑھا پھر میں نے یَاقَہَّارُ کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ محترم حکیم صاحب اس میں بہت برکت ہے۔ اس کی برکت سے میری نیند میں بہت کمی واقع ہوئی ہے وگرنہ میں تو اس بیماری سے دنیا سے کٹ کر ہی رہ گیا تھا۔(محمد انورکمال‘ وزیرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں