محترم حکیم صاحب! میرے ایک چچا کا بیٹاہے وہ بھی یتیم ہے اورہاتھ پاؤں سے معذور ہے‘ میں نے اسے ایک فون کیا اور کہا بھائی تو سارا دن فارغ بیٹھا رہتا ہے سارا دن بیٹھ کر اللہ کا ذکر کیا کر۔۔۔ اس نے مجھے کہا بھائی آپ بتائیں گے تو میں ضرور پڑھوں گا‘ میں نے اس کو جنات کا پیدائشی دوست میں موجود وظیفہ یَاقَھَّارُ کا وظیفہ بتایا اور کہا اس کو سارا دن کھلا پڑھو اور اس سے کہا کہ پھر مجھے بتانا کہ تمہیں کیا فائدہ ہوا اور جو بھی خواب دیکھو وہ بھی مجھے بتایا کرو۔ میں اکثر اس کو فون کرکے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ آپ کو کیا فائدہ ہوا اس نے مجھے بتایا کہ پہلے ہر وقت میرے جسم پر بوجھ رہتا تھا لیکن اب اس وظیفہ کی برکت سے جسم بہت ہلکا رہتا ہے اور بہت سکون ملتا ہے اور اب ماشاء اللہ صحت بھی بنتی جارہی ہے۔ ایسے ہے جیسے میرے بے جان جسم میں جان پڑتی جارہی ہے۔
یاقہار سے ساری بیماریاں ختم
اسی طرح ایک دن میں نے اپنی پھوپھی کو فون کیا ان سے ان کا حال پوچھا۔ میری پھوپھی جان کہنے لگیں بیٹا! چار مہینے سے بیمار ہوں ۔ روزانہ انجکشن لگتے ہیں‘ میں نے انہیں بھی جنات کا پیدائشی دوست میں سے یَاقَھَّارُ کا وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا اور انہیں کہا کہ سارا دن وضو بے وضو کُھلا پڑھیں۔ پھر ہفتے کے بعد میں نے فون کرکے پوچھا۔ پھوپھی جان کہنے لگیں بیٹا! میری ساری بیماریاں ختم ہوگئی ہیں۔ یہاں تک کہ بچے بیمار رہتے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ میرا جسم بالکل ہلکا ہوگیا ہے۔پہلے مجھے ساری ساری رات نیند نہیں آتی تھی اب میں پرسکون نیند سوتی ہوں۔(ر۔ج)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں