Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحابی بابا سے عجیب و غریب ملاقات

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

حکیم صاحب! خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں جب آپ کے پاس آئی تو آپ نے مجھے سورۂ فاتحہ کا عمل عنایت کیا۔ کئی سال پہلے میری رشتے کی خالہ فوت ہوچکی ہیں ان کی اللہ مغفرت فرمائے ایک دن خواب میں آئیں کہ(ف۔گ) تم ہر صبح یَاعَزِیْزُ پڑھتی ہو اور میں یَافَتَّاحُ پڑھتی تھی تو یہاں اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کا پورا پورا حق دیا واپس گھر آئی بیٹا ڈیپریشن کی وجہ سے وہم میں الگ مبتلا… روتی رہی اللہ سے زاری کرتی رہی ایک دفعہ عبقری رسالہ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں علامہ لاہوتی صاحب نے سورہ اخلاص عشاء کے بعد 1000مرتبہ پڑھنے کا کہا تھا کہ یہ اسم اعظم بھی ہے اس دن سے اگر کہیں آنا جانا نہ ہو اور مجبوری نہ ہوتو میں بلاناغہ پڑھتی ہوں۔ ایک دن صحابی بابا کو جب میں نے ہدیہ کرنا چاہا اور میں روزانہ ان کو کرتی ہوں ‘ ایک دن مجھے خواب میں صحابی بابا کی زیارت ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ اسے اپنے والدین کو بخشا کرو اور میں اپنے لوگوں میں جارہا ہوں۔ ہم ایک بیمار کو لیکر آئے ہیں۔ دوسرے دن پھر خواب میں آئے جب ان سے میں نے پوچھا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا لیکن زمین پر ایک شخص لیٹا ہوا تھا رنگ کالا جب اس نے کروٹ بدلی تو وہ میرا بیٹا تھا۔ صحابی بابا نے فرمایا کہ اس میں بہت کیلیں ٹھونکی گئی ہیں اور یہ تکلیف میں ہے میں نے صحابی بابا سے پوچھا کہ یہ کیسے اس تکلیف سے نجات پائے گا…؟؟؟ تو انہوںنے فرمایا حکیم صاحب اورکچھ بزرگ اس کی صحت کیلئے محنت کررہے ہیں اور اسے ایسی جگہ لیٹایا جہاں پر پانی کی پتلی پتلی بہت باریک جھلیاں تھیں پانی ان میں سےرس رہا تھا اس سے یہ شفاء پائے گا۔ میں روزانہ سورۂ اخلاص پڑھتی رہی اور ان نہروں کو دیکھتی رہی اب ان میں پانی ذرا زیادہ ہوگیا ہے اور میرا بیٹا مسلسل سرکا مسح کررہا ہے جس طرح وضو میں کرتے ہیں۔ صحابی بابا کہتے ہیں جب اس کا غسل صحت مندہوگا تو حکیم صاحب دعا کریں گے۔ وہاں پر ایک میدان ہے بہت بڑا اس میں بہت سارے تنور ہیں جن میں علامہ صاحب نے شرپسند جنات کو قید کیا ہے۔ میرے بیٹے کے ساتھ بھی دو جن تھے ایک بڑا اور ایک بچہ جب ان کو تنور میں ڈالا تو آگ بھڑک اٹھی اورجب اس کابچہ ڈالا تو وہ چیخ چیخ کر علامہ صاحب سے معافی مانگ رہا تھا کہ میرے بچے کو نہ جلائیں‘ علامہ صاحب نے اس تنورکا ڈھکنا رکھ کر زنجیر سے باندھ دیا۔
اس ماہ مئی کے رسالے میں آپ نے 2وظیفے فرمائے ہیں ایک تو سورہ واضحی کی آیت ہے ۔بہت زور آور ہے اور ایک موتی مسجد کے نفل… ایک دن خواب میں میں نے دیکھا کہ علامہ صاحب بونے جنات کو وعظ فرمارہے ہیں اور وہ مجھے دیکھ کر غصہ ہوئے مجھے نہیں پتہ کہ وہ کیوں غصہ ہوئے۔ موتی محل کے ایک چمکتے ہوئے ستون کے پاس میں نے نفل پڑھے اور جب میں اللہ سے فریاد کرکے رو رہی تھی تو اور لوگ بھی میرے ساتھ رو رہے تھے پھر فجر کی اذان ہوئی اور میری آنکھ کھل گئی۔ پچھلے مہینے مراقبے کے دوران بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَ آخِرَ ہٗ جب میں مراقبہ کررہی تھی تو کائنات کہیں کھو گئی اور ایک آنکھ ساری کائنات پر چھا گئی جو نہ جھپک رہی تھی اور نہ بند ہورہی تھی اس نے ساری کائنات کو اپنے حصار میں لیا تھا میں ڈر کر واپس لوٹ آئی۔ 15مئی پچھلی رات میں عشاء کے بعد اپنے معمول کے مطابق سورہ اخلاص پڑھنا شروع کیا تو میری آنکھ لگ گئی میں نے خواب میں دیکھا کہ صحابی بابا لمبے لیٹے ہوئے تھے ان پر سورہ اخلاص کی پھوار جب پڑی تو انہوں نے آنکھیں کھولی اور فرمایا اس کا دامن مضبوطی سے پکڑو میں نے کہا کس کا ایک طرف ایک بزرگ ایک غار نما ٹیلے کی طرف جارہے تھے ۔ صحابی بابا کہنے لگے اُس کا۔۔۔ اپنے مرشد کا۔۔۔ میں نے کہا میرا تو کوئی مرشد نہیں ہے۔ کہنے لگے یہ ہے نا۔۔ میں اُن دونوں سے فریاد کرتی ہوں کہ میرے بیٹوں کیلئے دعا کریں تووہ اپنی انگلی کو اپنے زبان سے تر کر کے دونوں کے منہ میں ڈالتے ہیں۔
15سال پہلے میں ایک بہت پرہیز گار بزرگ جو چلنے پھرنے سے قاصر تھے ‘ لوگ دور دور سے ان سے دعا کیلئے آتے ان کو میں نے یہ والا خواب بھی سنایا اور دوسرا خواب میں دیکھتی ہوں کہ زرد پھولوں کا بڑا سا گلدستہ مجھے کوئی پکڑاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ جنت کے ہیں ان بزرگ کا نام عزیز الرحمن صاحب تھا انہوں نے کہا جزاک اللہ۔ اس کے بعد میں نے دو حج اور 6عمرے کیے میرا سبب کہاں سے بنا میں نہ سمجھ سکی میں طواف کرتے ہوئے بہت روتی ہوں کہ اللہ یہ ان بزرگ کی دعا ہے میں نے ان سے حج کی خواہش ظاہر کی تھی یااللہ تیرا کرم ہے۔ محترم حکیم صاحب! مجھے دعائوں سے نوازیں آپ سے ملنے کے بعد میری عجیب حالت ہے زبان بند منہ بند لوگ بول رہے ہیں لیکن میرا دل کبھی اللہ کی گردان تو کبھی آپ کےعبقری میں چھوٹے چھوٹے وظائف یا کوئی سورۃ ہر وقت دل بولتا رہتا ہے کبھی بہت بے چین ہوتی ہوں تو کبھی دل ٹھہر جاتاہے میرے لیے دعا کریں اور میرے چاروں بچوں کے لئے بھی دعا کیجئے‘ مشکور ہونگی۔(ف۔ گ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 764 reviews.