محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب نویں جماعت میں تھی تو میرا معمول تھا کہ میں روز رات کو آیت کریمہ پڑھتے پڑھتے سوتی تھی اور یہ خودبخود میری زبان سے جاری ہوتا تھا۔ اس کے بغیر مجھے نیند نہیں آتی تھی۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ میری یہ عادت چھوٹ گئی اب دو تین مہینے پہلے مجھے خواب آیا میں اپنے کمرے میں ہوں اور بہت پریشان ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں…؟؟؟ بس پھر مجھے کسی کی آواز آتی ہے کہ تم نے آیت کریمہ کا جو عمل پڑھنا چھوڑ دیا ہے وہ دوبارہ شروع کردو۔ یہی تمہارے لیے اچھا ہے‘ اس سے تمہیں بہت فائدہ ہوا جو کہ حقیقت میں ہوا بھی۔ لیکن اب آپ نے سورۂ فاتحہ کا عمل دے دیا ہے جو میں نے شروع کردیا ہے یہ خواب بھی مجھے سورۂ فاتحہ کا عمل شروع کرنے کے بعد آیا۔ کیا یہ جنات کا دھوکہ تو نہیں… کہ میں آپ کا بتایا ہوا عمل چھوڑ دوں…!!! (و،ظ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں