محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری پچھلے چار سال سے پڑھ رہی ہوں‘ اس رسالے نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپاکردیا ہے۔ ہمیں ہر قسم کے جسمانی اور روحانی مسائل کیلئے اس سے بہتر عامل اور حکیم آج تک ہمیں نہیں ملا۔ محترم حکیم صاحب! میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر سے باہر نکلتی ہوں تو ایک آدمی جس کی شکل عجیب سی تھی اس نے ایک پیالے میں گھر کے سامنے موجود نالی سے گندا پانی بھرا اور ہمارے گھر کی دیوار پر چھینٹے مارنے لگا۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے وہ جادو والا پانی ہے۔ اس کے بعد میں اپنے گھر سے آگے والی گلی میں چلی جاتی ہوں۔ اس گلی کے آخر میں ہماری درزن کا گھر ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ وہاں پر بہت سے لوگ جمع ہیں۔ وہاں پر ایک آدمی جو لوگوں کے سوالوںکا جواب دے رہے ہوتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کررہے ہوتے ہیں۔ مجھے ان کی طرف دیکھ کر ایسا لگا جیسے یہ علامہ لاہوتی صاحب ہیں لیکن میں ان کی واضح شکل نہیں دیکھ پاتی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ آدمی جو ہمارے گھر پر چھینٹے پھینک رہا تھا وہ بھی وہیں موجود ہے اس لیے میں وہاں جاکر کہتی ہوں کہ اسی آدمی نے ہم پر جادو کردیا ہے اور اس وقت میں چیخ چیخ کر اس آدمی کی طرف اشارہ کرتی ہوئی یہی کہتی ہوں۔ علامہ صاحب نے کچھ پڑھ کر اس پر پھونکا تو وہ شخص وہیں پر ختم ہوگیا اور میں نے دیکھا کہ ہمارا گھر ان چھینٹوں سے بالکل صاف ہوگیا۔ (اقصیٰ طاہر‘ اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں