Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موتی مسجد سے شفاء کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میرا تعلق کنگن پور چونیاں سے ہے۔میں اپنے بچوں کے دماغی مسائل اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے بہت پریشان تھا اور کافی جگہوں سے علاج کروا رہے تھے لیکن ہمارا مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا۔ہمارے ایک مخلص ہمسائے نے میری ملاقات ماہنامہ عبقری سے کرائی اور مجھے موتی مسجد کا عمل تفصیل سے سمجھایا۔ مجھے امید کی کرن نظر آئی اور میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ موتی مسجد بڑے ہی یقین کے ساتھ چلا گیا۔ ہم نے پہلے دن مسجد کی خدمت کی اور نفل پڑھے‘ شام کو قریبی ہوٹل میں چلے گئے اور اگلے دن ہم صبح جلدی آگئے اور پھر آکر مسجد کی صفائی کی اور نماز اور نوافل ادا کیے‘ شام تک ہم نے یہاں وقت گزارا۔ جب شام ہوئی تو ہمیں ایک اجنبی شخص جو کہ تسبیح خانہ کے ہفتہ وار درس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں‘ موتی مسجد میں اپنے معمولات میں مصروف تھے جن کی رہائش دربار پیرمکی رحمۃ اللہ علیہ کے قریب ہے وہ ہمیں اپنے گھر لے گئے اور رات ہمیں اپنے گھر میں قیام کروایا۔تیسرے دن ہم نے صبح آکر مسجد کی خدمت شروع کی۔ ہم سب لوگ خدمت میں مصروف تھے کہ ہمارے ساتھ ایک چھوٹا بچہ جو کہ بیمار بھی تھا وہ مسجد کی ڈیوڑھی والا حصہ کی صفائی کررہا تھا اس کے پاس ایک چھوٹے سے قد کے ایک بزرگ آئے انہوں نے ایک چھوٹی سی تیل والی شیشی دی۔ انہوں نے بتایا کہ آپ سب لوگ اسی تیل کو استعمال کرو۔ کہتے ہیں کہ ہم نے مسجد کے اندر بھی باہر بھی جاکر کافی ڈھونڈا لیکن ہمیں وہ بزرگ کہیں نہ ملے۔ ہم سب نے اس تیل سے بچوں کی مالش کی اور بچے بالکل ٹھیک ٹھاک جیسےا نہیں کوئی بیماری ہے ہی نہیں ۔محترم حکیم صاحب! ہم پورے یقین کے ساتھ موتی مسجد میں آئے تھے کہ ہماری ضرور غیبی مدد ہوگی اور اللہ نے ہماری مدد کی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 774 reviews.