محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا اس میں موتی مسجد کا عمل دیکھ کر میں موتی مسجد میں تین چار مرتبہ گئی وہاں نوافل ادا کیے‘ دعائیں مانگیں۔ پھر کچھ دن میں نہ جاسکی تو مجھے متواتر موتی مسجد سے بہت سے جنات خواب میں آتے ہیں اور کہتے ہیں آپ موتی مسجد میں پھر آئیں۔میں نے سمجھا میرا وہم ہے پھر ایک دن موتی مسجد کے جنات کے ساتھ حضور نبی اکرم ﷺ بھی تشریف لائے اور مجھے کہا کہ (م) یہ بیچارے تجھے بلاتے ہیں تو تم کیوں نہیں جاتی ہو؟ یہ سب تم سے پیار کرتے ہیں‘ جلدی جاؤ موتی مسجد میں۔
پھر ایک دن میں نے خواب دیکھا کہ محترم حکیم صاحب نے میرا اور (و) کا نکاح موتی مسجد میں کروایا۔ پھر ایک دن میں نے دیکھا کہ میری گود میں ایک خوب صورت بچہ ہے جو میرا ہے۔ میں سوچتی ہوں اس کا نام کیا رکھوں‘ دل میں آتا ہے ’’عبدالہادی‘‘ رکھوں یہ اللہ اور نبی ﷺ دونوں کے ناموں میں آتا ہے پھر آپ ﷺ تشریف لاتے ہیں اور آپ ﷺ کے ساتھ تین لوگ اور بھی ہیں۔ آپﷺ کہتے ہیں (م) ’’عبدالہادی‘‘ نام رکھو۔ یہ بہت مبارک نام ہے‘ میں نے بھی اپنے تینوں بچوں کے نام (ح) سے رکھے تھے‘ میں کہتی ہوں وہ کیا یارسول اللہ ﷺ آپ ﷺ فرماتے ہیں حسن‘ حسین‘ حیدر۔ تم ہادی ہی نام رکھو۔ موتی مسجد جانے کی وجہ سے اللہ نے مجھے حضور نبی اکرم ﷺ کی زیارت سے فیضاب کیا۔(م۔ح)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں