میرا دودھ کا کام تھاوہ میں نے ختم کردیاکیونکہ کام چلتا نہ تھا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہنے لگا تھا، میرے دوچھوٹے بچے ہیں، میں اکیلا کمانے والا تھابالکل بے روزگار تھا۔ میں نے موتی مسجد میں جاکر خاص ترتیب کے ساتھ نفل پڑھے اوراللہ پاک سے حلال روزی کیلئے دعاکی تو اسی وقت فون آیا کہ ابھی کام پرآجاؤ،میں نے کہا کہ میں آج تو نہیں آسکتا کل سے آؤں گا۔اللہ پاک نے اسی وقت دعا کو قبول کیا اور میں دوسرےدن سے کام پرجانا شروع ہوگیا۔ وَاللّٰہُ خَیْرُالرَّازِقِیْن (موتی (رب نواز،لاہور
مجھے اللہ کاتعلق ملا
میری پیدائش لاہور کی ہی ہے اور25سال سے شاہی قلعے میں ملازمت کررہا ہوں جب سے میں نے اس مسجد میں آنا شروع کیا ہے اللہ پاک نے رنگا رنگ کردیا ہے گھریلو حالات بہتر ہوگئے،رشتے داروںسے تعلقات بہتر ہوگئے، اب میں 5وقت کا نمازی ہوں ،ذکر و اذکار میں دل لگتا ہے۔ آخرت میں کامیابی کی فکر لگ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھ گناہگار کو گناہوں کی زندگی سے نکال کراپنے گھرکامہمان بنا لیا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں