ہم سب گھروالے شاہی قلعہ گھومنے گئے۔ میری بھتیجی بھی میرے ساتھ تھی وہاں سے ہم موتی مسجد چلے گئے ۔میں نے اپنی بھتیجی کو بتایاکہ اس مسجد میںجو دعا مانگی جائے وہ ضرور قبول ہوتی ہے ۔اس کے والدیعنی میرے بھائی کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی ان کو بیپاٹائٹس کا مرض تھا۔ میری بھتیجی نے اپنے والد صاحب کیلئے رو رو کر اللہ پاک سے شفامانگی ۔خیر ہم لوگ وہاں سے واپس آگئے، میرے بھائی ہسپتال میں ایڈمٹ تھے اور سخت اذیت میں تھے ۔میری بھتیجی نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ ایک بابا جی اس کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں موتی مسجد سے پیدل آیا ہوں جس کی وجہ سے میرے پاؤں بھی سوج گئے ہیںتم نےموتی مسجد میں اپنے والد صاحب کی شفا کیلئے دعا مانگی تھی تمہیں خوشخبری ہو کہ اللہ پاک نے تمہارے والد صاحب کو شفا دے دی ہے۔دوسرے دن اس کے والدصاحب کی ہسپتال سے چھٹی ہوگئی ۔ (ناصر محمود،لاہور)
موتی مسجد میں نوافل کی برکت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے ماہنامہ عبقری میں موتی مسجد میں نوافل والا عمل پڑھا۔ ہم موتی مسجد میں کچھ عرصہ پہلے گئے ‘ وہاں میرے بیٹے نے اپنے ایڈمیشن کیلئے دعا کی تو وہ فوری قبول ہوئی ہے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہماری والدہ کی طبیعت جو کہ پہلے بہت زیادہ خراب رہتی تھی موتی مسجد میں جاکر نوافل ادا کرنے کی برکت سے اب انہیں آہستہ آہستہ آرام آرہا ہے۔ موتی مسجد میں ایک بار جانے کے بعد بار بار دل کرتا ہے کہ وہاں جاؤں۔(ج۔ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں