محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرا عبقری سے تعارف صرف چار ماہ پہلے ہوا۔ اس سے ہمیں بہت زیادہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میری بیٹی کاکہیں بھی رشتہ نہیں ہورہا تھا۔ ہماری خواہش تھی کہ ہماری بیٹی کا رشتہ ہمارے ایک عزیز کے ہاں ہوجائے۔بہت دعائیں مانگی لیکن رشتہ مطلوبہ جگہ ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔ میں رشتہ کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ پھر ایک مرتبہ عبقری میں موتی مسجد کے عمل کا پڑھا۔ میں نے چند روز موتی مسجد میں جاکر نفل پڑھے۔ اللہ تعالیٰ سے بیٹی کیلئے مطلوبہ جگہ پر شتہ کی رو رو کر دعا مانگی اور الحمدللہ میری دعا قبول ہوئی اور ہماری جہاں پر خواہش تھی وہاں رشتہ ہوگیا۔ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ اب میں اکثر موتی مسجد میں جاکر اعمال کرتی ہوں اور واقعی مجھے یقین ہوگیا کہ یہاں کوئی بات ضرور ہے کہ اتنی جلدی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ (ا۔ر)
کاروبار میں بہتری
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے شوہر کے کاروبار کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ میرے شوہر کا کاروبار دن بدن بالکل ہی ختم ہوتاجارہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا معمول کی بات تھی۔ہمارے اس لڑائی جھگڑے سے ہمسائے تک پریشان رہتے۔ پھر ایک دن میری ہمسائی نے مجھے عبقری رسالہ دیا اور اس میں موجود موتی مسجد کے عمل کا بتایا۔میں اس کا ذکر اپنے شوہر سے کیا ۔ پھر میں اپنے شوہر کے ساتھ موتی مسجد گئی اوروہاں جاکر موتی مسجد کا خاص نوافل والا عمل کیا اور اس کے بعد رو رو کردعا کی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد ہمارے معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور گھر میں بھی مکمل سکون ہوگیا اور اللہ نے رزق میں اتنی برکت دی ہے کہ میں اپنے دو بچوں کی شادیاں بھی کرچکی ہوں۔ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ میری اس ہمسائی کا بھلا کرے جس نے مجھے عبقری رسالہ دیا۔ میں ان کیلئے ساری عمر دعائیں کرتی رہوں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں