محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بورڈ کے پیپر اچھے نہیں ہوئے تھے میں نے امتحانات سے فارغ ہوکر موتی مسجد گیا اور امتحان میں اچھے نمبروں کے حصول کیلئے نوافل پڑھے اور رو رو کر دعائیں مانگیں۔ الحمدللہ بورڈ کے امتحان میں مجھے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل ہوئی اور پچھلے دنوں میں شکرانے کے نوافل پڑھنے موتی مسجد گیا تھا۔
موتی مسجد میں موجود جنات نے سیر کرائی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ابو چار سال سے بیمار تھے اور کوئی کاروبار نہیں تھا اگر کوئی بھی کاروبار کرتے تھے تو اس میں نقصان ہوجاتا تھا پھر ایک دن مجھے حضرت صاحب کا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتایا گیا‘ سورۃ الکوثر 129 بار ہر نماز میں میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا‘ بہت فائدہ ہوا۔ ہمارے گھر کے حالات دن بدن ٹھیک ہوتے گئے میں نے یہ وظیفہ اور بہت سے لوگوں کو بھی پڑھنے کیلئے بتایا ان کو بھی نہایت فائدہ ہوا۔ پھر میں نے ماہنامہ عبقری کے مضمون جنات کے پیدائشی دوست میں (اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) ہر وقت چلتے پھرتے پڑھنے کا پڑھا کہ اس سے ہر پریشانی ختم ہوجائے گی میں نے سورۃ الکوثر کے ساتھ ساتھ یہ وظیفہ بھی شروع کردیا۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اللہ پاک کا مجھ پر اتنا احسان ہوگا۔
میں نے عبقری میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں پڑھا کہ شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد میں جنات رہتے ہیں اور اس میں لکھا تھا وہاں جاکر دو نفل ادا کرنے سے ہر خواہش پوری ہوگی۔ میں لڑکی ہونے کی وجہ سے نہ جاسکی‘ پر میں نے نیت کرکے دو نفل گھر پر ادا کیے میں نے خواب میں دیکھا کہ میری حاضری ہوئی ہے۔ موتی مسجد میں اور وہاں میں نفل ادا کررہی ہوں۔ وہاں پر بہت سارے جنات ہیں جن کے قد بالکل چھوٹے ہیں اور وہاں میں نے حلوہ نان کا لنگر کھایا۔ ایک بزرگ ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں عام لوگوں سے ذکر مت کرنا پھر اچانک میری آنکھ کھل گئی اور میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ ایک واقعہ اور بتانا چاہتی ہوں یہ ایک ہفتے پہلے کی بات ہے میری عادت ہے کہ میں ہر وقت چلتے پھرتے (اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) پڑھتی ہوں جمعرات کو میں دوپہرکے وقت یہ وظیفہ پڑھتے پڑھتے سو گئی اور دل میں حسرت تھی کہ اللہ کا گھر دیکھوں۔۔۔ میں سو گئی مجھے نہیں پتا کہ یہ حقیقت ہے کہ خواب پر میں نے دیکھا کہ ایک بزرگ مجھے اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور مجھے حجر اسود کے پاس لے جاکر چھوڑ دیا اور میں حجر اسود سے لپٹ گئی اور گرگئی پھر اچانک ایک بزرگ ظاہر ہوئے انہوں نے مجھے بازو سے پکڑ کر اٹھایا اور اس انسان کا قد بے حد لمبا‘ بڑی بڑی آنکھیں‘ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اورمجھے سات چکر بیت اللہ کے لگوائے اور پھر بیت اللہ میں دستر خوان لگے ہوئے ہیں میں نے وہاں سے ایک کھجور اور آب زم زم کا گلاس لیا اتنے میں میری آنکھ کھل گئی اور مجھے بہت بخار تھا اور میں رونے لگی‘ مجھے امی نے پیار کیا دادی جان نے پیار کیا پھر میں چپ ہوگئی ۔ پھر میں نے مغرب کی اذان کے بعد گھر پر بتایا۔ میرے چاچو نے مجھے دم کیا اس سے پہلےمجھے کچھ انسان نظر آرہے تھے اور بلا رہے تھے دم کے بعد میں تقریباً دس بجے سوگئی۔ رات کو ایک بجے آنکھ کھلی اور دس بجے سے رات ایک بجے تک میں نے دیکھا کہ بہت سارے جنات ہیں اور ان کے ساتھ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ہیں تو میں نے انہیں دیکھتے ساتھ کہا کہ یہ میرے پیر ہیں۔ میں رونے لگی اور انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور جنات نے مجھے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا‘ ایک لڑکی اور جنات کا واقعہ سنایا پھر آنکھ کھل گئی اور میں نے درود پاک پڑھا اور پھر سوگئی جب دوبارہ سوئی تو دیکھا کہ وہ جنات مجھے اپنے ساتھ لے کر گئے جہاں دو ر دور تک پھلوں کے بہت سارے باغ ہیں پھر ہم ایک محل میں پہنچے اس محل کا بہت بڑا دروازہ ہے۔ وہاں پر بہت لوگ ہیں‘ میں نے موتی مسجد کے جنات کو دیکھا اور دیکھتے ساتھ کہا کہ میں ان کو جانتی ہوں۔ انہوں نے مسکرا کر کہا کہ ہم سے ملنے تو آتی نہیں ہو میں نے کہا ضرورآؤں گی۔ پر جو جنات میں نے بیت اللہ میں دیکھے تھے وہ مجھے لے کر گئے تھے مجھے ان سے ڈر لگ رہا تھا میں ان سے بات بھی نہیں کررہی تھی دیکھ بھی نہیں رہی تھی وہ باربارکہہ رہے تھے ہم کچھ نہیں کہیں گے ہم سے بات کرو‘ وہاں پر ایک بہت بڑا تخت ہے جس پر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ تشریف فرما ہیں میں انہیں دیکھ کر ان کے قدموں میں گر پڑی اور بہت روئی‘ روتی رہی‘ کافی دیر تک روتی رہی پھر انہوں نے پیار کیا اور کہا جو اللہ کو اور نبی کریم ﷺ کو یاد رکھتا ہے‘ ہم اسے نہیں بھول سکتے ۔ جاؤ گھومو پھرو۔۔۔ میں نے کہا میرے گھر والے پریشان ہونگے آپ نے کہا(جن کی تم نسل ہو وہ تم سے زیادہ اس دنیا کو جانتےہیں) اور اتنے میں وہ جنات مجھے لے گئے اور اب میرے خواب میں آتا ہے کہ وہ مجھے بہت زیادہ کھلاتے‘ پلاتےاور گھماتے پھیراتے ہیں میں تھک جاتی ہوں اور اللہ کا ذکر کرتی ہوں۔ (پ۔ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں