ذہنی سکون کا راز
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے انگلش میں ماسٹر کیا ہوا ہے اور الحمدللہ دین سے کافی لگاؤہے۔ میں عبقری کی تقریباً دو سال سے قاری ہوں۔ میں نے اس میں موجود مضمون جنات کا پیدائشی دوست سے موتی مسجد کا پڑھا۔ میں وہاں گئی۔ میرا اس سے پہلے بڑی بڑی جگہوں پر جانے کا اتفاق ہوا لیکن جو ذہنی سکون مجھے موتی مسجد میں بیٹھ کر اعمال کرنے سے ہوا ہے آج تک کہیں سے ایسا سکون نہیں ملا۔ یہاں آکر میری بڑی عجیب سی کیفیت ہوتی ہے اور اعمال کرنے کو بہت زیادہ دل کرتا ہے۔ اس لیے میں اکثرموتی مسجد میں حاضری دیتی ہوں۔ (ش،ف)
والد صاحب کی بیماری تین دن میں ٹھیک
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات آپ کا سایہ ہم سب پر قائم و دائم رکھے اور آپ کی صحت و تندرستی میں برکتیں عطا فرمائے اور آپ کے زیر سایہ ماہنامہ عبقری کو قیامت تک اللہ مخلوق کی رہنمائی و ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ صدیوں سے ویران مسجد کو آباد کرنے کا ذریعہ بننے والا ماہنامہ عبقری اور اس کیلئے دن رات محنت و کوشش کرنے والے وہ تمام لوگ انتہائی مبارک باد کے مستحق ہیں اور دیگر تمام لوگ بھی جن کا اس مسجد کو آباد کرنے میں جتنا بھی حصہ ہے چاہے وہ تھوڑا ہے یا زیادہ ہے اور خاص الخاص علامہ لاہوتی صاحب بہت زیادہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ ان کو اور ان کی آنیوالی نسلوں کو سرسبز و شاداب فرما ۔ الٰہی وہ تیرا ویران گھر آباد کرنے کا ذریعہ بنے ہیں پاک پروردگار! تو ان کے دلوں کو اور گھروں کو صدا آباد رکھ اور ان کی نسلوں کو ہدایت کیلئے قبول فرما۔ آمین۔
محترم حکیم صاحب میں ایک مشاہدہ جو کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی ہوا آپ کے اور قارئین کے علم میں لانا چاہتا ہوں۔
میرے والد صاحب کافی عرصہ سے جگر اور ہیپاٹائٹس کے مرض میںمبتلا تھے اور دن بدن بیماری بڑھتی جارہی تھی۔ علاج معالجہ بھی چل رہا تھا لیکن مرض کی شدت میں اضافہ ہی نظر آرہا تھا۔ سارا گھر والد صاحب کی طبیعت اور گرتی ہوئی صحت سے کافی پریشان تھا۔ چند روز پہلے تو ان کی طبیعت اس قدر خراب ہوگئی تھی کہ انہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کروانا پڑا تھا اور کئی دن ہسپتال میں بھی داخل رہے۔ اس دوران میں نے عبقری میں موتی مسجد کا عمل پڑھااور وہاں میں نے مسلسل تین دن جاکر والد صاحب کی صحت یابی کی نیت سے عمل کیا تو ایک خواب میں مجھے بونے انتہائی چھوٹے چھوٹے قد کے جنات نظر آئے کہ آپ کی دعا قبول ہوئی اور آپ کے والد صاحب بھی جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ اگلے دن میرے والد صاحب کو ہسپتال میں ہی خون کی بہت بڑی الٹی (قے)آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جتنا گندا خون جمع تھا سب نکل گیا اور الحمدللہ اس دن سے ان کی طبیعت میں دن بدن بہتری آرہی ہے اور ٹھیک ہورہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں