میرے جی میں آیا کہ حضرت خواجہ اویس قرنی کی ملاقات کا یہ سارا سفر میں اپنے جنات دوستوں کو بتاؤں۔ حاجی صاحب‘ صحابی بابا کی‘ عبدالسلام کی‘ باورچی بابا جن کی‘ اور بھی بہت سارے جنات‘ ٹھٹھہ کی جیل کے محافظ جنات اور بے شمار جنات… ان سب کی میں نے دعوت کی اور ان کو اپنے پاس بلایا جب میں نے ان کو اپنے پاس بلایا اور انہیں وہ ساری حقیقت بتائی جو حقیقت مجھے بابا نے آنکھیں بند کرنے کے بعد مجھے دیکھائیں پھر اس درویش سے ملاقات جو یَالَطِیْفُ‘ یَاعَلِیْمُ‘ یَاخَبِیْرُ وجدان کی حالت میں پڑھنا۔ پھر حضرت خواجہ اویس قرنی سے ملاقات۔یہ ساری ملاقاتیں میں نے ان جنات کے آگے بیان کیں۔ بہت خوش ہوئے… ان میں ایک جن بیٹھے تھے جو خود بہت بڑے عامل کامل تھے’ حدیث کا علم‘ فقہ کا علم‘ نجوم کا علم‘ ستاروں کا علم ان سے بڑا ثانی جنات کے مطابق کوئی بھی نہیں تھا۔ وہ اجازت چاہنے لگے کہ میں کچھ عرض کروں… میں نے ان سے عرض کیا کہ میں اپنی بات مکمل کرلوں اس کے بعد آپ ضرور بتائیے گا۔
محدث جن کی حضرت خواجہ اویس قرنیؒ سےملاقات
جب میں نے اپنی بات مکمل کرلی… تو وہ بولے کہ دراصل بات یہ ہے جس طرح آپ نے ملاقات کی اسی طرح میں نے ایک دفعہ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒکی زیارت کی اور ملاقات کی تو میں نے ان سے عرض کیا آپ نے زیارت اور ملاقات خواب کے ذریعے کی یا روح کے ذریعے۔ فرمایا نہیں میں نے حقیقتاً ان کی زیارت کی اورساتھ ہی صحابی بابا بول اٹھے میں نے بھی حقیقتاً ان کی زیارت کی تھی۔ میرے سامنے وہ منظراب بھی ہے جب انہوں نے حضور اقدس ﷺ کی محبت اور فراق میں اپنے سارے دانت توڑدئیے تھے‘ میرے سامنے وہ منظر یاد ہے جب وہ حج کرنے کیلئے آئے صحابہ کرام نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی۔ فرمایا اس وقت ہم لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہتے تھے۔
تو اس محدث جن نے جو ان سے ملاقات کی حقیقت بیان کی وہ میں آپ کو آج تفصیل سے سنانا چاہ رہا ہوں تاکہ آپ کو بھی فائدہ ہو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں