Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر جگہ کام آنے والے دولفظ / لڑائی جھگڑے میں یاقادر یانافع کا کمال

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

فرمایا ان لفظوں کے اندر ایک طاقت اور تاثیر ہے اور یہ طاقت اور تاثیر یہ ہے کہ یہ لفظ ہر جگہ کام آتے ہیں آپ کو کھانے کی ضرورت ہے یہ لفظ پڑھو کھانا مل جائے گا‘ پانی کی ضرورت ہے یہ لفظ پڑھو پانی مل جائے گا اور فرمایا کہیں آپ راستے میں جارہے ہیں آپ کو کوئی مشکل آئی ہے آپ چالیس مرتبہ پڑھ لو یَاقَادِرُ یَانَافِعُ آپ کو اللہ جل شانہٗ غیب کے خزانے کھول دیں گے‘ برکتوں کے خزانے کھول دیں گے‘ وسعتوں کے دروازے کھول دیں گے‘ آپ کہیں کھانا کھارہے ہوں یَاقَادِرُ یَانَافِعُ چند بار پڑھ لو کھانا آپ کیلئے برکت اور فیض کا ذریعہ بن جائے گا۔ خوشیاں اور رحمتوں کا ذریعہ بنے گا برکت اور عطا کا ذریعہ بنے گا آپ دل کی گہرائیوں سے یہ پڑھو گے آپ کو تہجد نصیب ہوگی‘ دل کی گہرائیوں سے پڑھو گے نماز میں خشوع نصیب ہوگا‘ دل کی گہرائیوں سے پڑھو گے اللہ کی محبت نصیب ہوگی۔ آپ کسی چیز کو چلانا چاہتے ہو اپنی سواری پر قادر نہیں ہو یہ پڑھو آپ کو سواری پر قدرت نصیب ہوگی۔ فرمایا کہیں جنگل میں ہو آپ کو کسی درندے کا‘ کسی دشمن کا‘ کسی حاسد کا خوف ہے وہ دشمن آپ سے دور ہوجائے گا۔ بیوی شوہر کیلئے پڑھے محبت اور رحمت نصیب ہوگی‘ شوہر بیوی کیلئے پڑھے تو خدمت نصیب ہوگی‘ ہروقت طبیعت کے اندر راحت نصیب ہوگی۔
لڑائی جھگڑے میں یاقادر یانافع کا کمال
صحابی بابا فرمانے لگے کہ حضرت خواجہ اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے یہ چیز تحفے میں بتائی اور پھر صحابی بابا نے اپنے اوربے شمار مشاہدات بتائے۔ فرمانے لگے کہ ہمارے جنات میں جب لڑائی اور جھگڑا ہوتا ہے تو اتنا سخت ہوتا ہے کہ اس لڑائی جھگڑے کو کوئی ختم نہیں کراسکتا۔ فرمانے لگے کہ میں نے جب بھی اس لفظ کو پڑھا ہے جھگڑے کے دوران مسلسل پڑھتا گیا ہوں اور جب میں نے صلح کرائی تو میری صلح کو ہر کسی نے قبول کیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 801 reviews.